سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1130ابتداء سے آٹھ فرسخ کي نيت ہو (1127)

جس کے سفر دوسرے کے تابع ہو

مسئلہ 1130 : جس کا سفر دوسرے کے تابع ہو جیسے بیٹا، باپ کے ساتھ سفر کرے تو اگر اس کو معلوم ہے کہ باپ کا سفر آٹھ فرسخ ہے تو نماز کو قصر پڑھے حتی کہ اگر کسی کو زبردستی لے جایاجائے(جیسے قیدی)اور اس کو معلوم ہو کہ سفر آٹھ فرسخ کا ہے تو وہ بھی نماز قصر پڑھے۔ البتہ اگر احتمال عقلائی موجود ہو کہ چار فرسخ سے پہلے وہ جدا ہو کر واپس آجائے گا تو پوری نماز پڑھے۔

نمبر مسئله 1136پانچویں شرط : سفر کسی حرام کام کے لئے نہ ہو۔ (1134)

واجب کام سے فرار کے لئے سفر

مسئلہ 1136 : اگر کسي واجب کام سے فرار کے لئے سفرکرے مثلا مقروض اپنا قرض ادا کرسکتا ہے اور قرض خواہ بھي مطالبہ کررہا ہے ليکن وہ قرض نہ دينے کے لئے مسافرت کرجائے تو اس کي نماز پوري ہوگي البتہ اگر يہ قصد نہ ہو تو نماز قصر رہے گي.

نمبر مسئله 1138پانچویں شرط : سفر کسی حرام کام کے لئے نہ ہو۔ (1134)

ظالم کے ساتھ سفر کرنے کا حکم

مسئلہ 1138 : اگر کسي ظالم کے ساتھ سفر کرے اور اس کي مسافرت ظالم کي مدد شمار کي جائے تو اس کا سفر حرام ہے اس لئے نماز کو تمام پڑھے ہاں اگر مجبور ہو يا ايک اہم ترين فريضہ کي انجام دہي مقصود ہو مثلا کسي مظلوم کي جان بچانے کے لئے اس ظالم کے ساتھ سفر کرے تو نماز قصر رہے گي.

نمبر مسئله 1140پانچویں شرط : سفر کسی حرام کام کے لئے نہ ہو۔ (1134)

روزي کمانے کے لئے شکار پہ جائے

مسئلہ 1140 : اگر کوئی روزی کمانے کے لئے شکار پہ جائے تو اس کا یہ سفر جائز ہے اور نماز بھی قصر ہے اسی طرح اگر آمدنی بڑھانے کے لئے سفر ہو تو حلال ہے اور نماز بھی قصر ہے۔ لیکن اگر کوئی کھیل کود، تفریح اور عیاشی کی غرض سے شکار پر جائے تو اسکا سفر حرام ہے اور اسے پوری نماز پڑھنی چاہئے۔

نمبر مسئله 1141پانچویں شرط : سفر کسی حرام کام کے لئے نہ ہو۔ (1134)

معصيت کے سفر سے پلٹ کر آنے والے کي ن ماز

مسئلہ 1141 : جو شخص گناہ کے سفر سے پلٹ کر آرہا ہے اگر ہو توبہ کرلے اور جہاں تک جانا چاہتا ہے وہ مسافت آٹھ فرسخ یااس سے زیادہ ہو تو نماز قصر پڑھے۔ اسی طرح اگر تو بہ تو نہیں کی لیکن واپسی کے سفر میں گناہ سے آلودہ نہ ہو تو تب بھی نماز قصر ہے۔

نمبر مسئله 1142پانچویں شرط : سفر کسی حرام کام کے لئے نہ ہو۔ (1134)

گناہ کا سفر کرنے والا اثنائے راہ ميں توبہ کرلے

مسئلہ 1142: گناہ کا سفر کرنے والا اگر اثنائے راہ ميں اپنے ارادہ سے پلٹ جائے اور باقي سفر آٹھ فرسخ يا اس سے زيادہ ہو يا آمد و رفت کا مجموعہ آٹھ فرسخ ہو تو نمازقصر پڑھے ليکن اس کے برعکس اگر گناہ کي نيت سے سفر نہ کرے ليکن راستہ ميں ارادہ بدل جائے او رباقي راستہ گناہ کے ارادے سے سفرکرے تو نماز پوري پڑھے ہاں اس قصد سے پہلے جو نمازيں قصر پڑھ چکا ہے اس ميں کوئي اشکال نہيں ہے.

نمبر مسئله 1147اس کا مشغلہ اور کام سفر نہ ہو (1145)

ايسا کثير السفر جس کا پيشہ سفر نہ ہو

مسئلہ 1147 : جس کا پیشہ مسافرت ہو اگر وہ اپنے پیشے کے علاوہ کسی دوسرے کام کے لئے سفر کرے(مثلا حج یازیارت یا کسی اور مقصد کے لئے جائے)تو دوسرے مسافروں کی طرح وہ بھی نماز قصر پڑھے۔ لیکن اگر ڈرائیور اپنی گاڑی کو کرایہ پر دے اور ضمنا خود بھی زیارت کرے تو ڈرائیور کو)پوری نماز پڑھنی چاہئے۔

نمبر مسئله 1146اس کا مشغلہ اور کام سفر نہ ہو (1145)

ايسے شخص کي نماز جس کے شغل کا مقدمه سفر هو

مسئلہ 1146 : جس کا شغل تومسافرت نہیں ہے لیکن مسافرت اس کے شغل کا مقدمہ ہے جیسے مدرس، کاریگر، مزدور، وغیرہ جو کسی شہر میں رہتے ہیں اور کام کرنے کے لئے دوسر جگہ جاتے ہیں اور ان کی آمد و رفت آٹھ فرسخ یا اس سے زیادہ ہے تو وہ لوگ بھی نماز پوری پڑھیں اور روزہ رکھیں، ليکن شروع ميں دو تين دن احتياط واجب کي بنا پر دونوں طرح يعني قصر بھي پڑھيں اور پوري بھي پڑھيں۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت