سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1080شكّيّات کے مختلف مسائل (1078)

اگرکسي کا گمان ايک طرف ہو جائے اور پھبر شک کرے

مسئلہ 1080 : اگر شروع میں کسی ایک طرف گمان ہو اور بعد میں دونوں طرف برابر ہوگیا اور شک کی حالت پیدا ہوگئی تو شک کے دستور پر عمل کرے اور اس کے برعکس اگر پہلے شک کی صورت پیدا ہو اور بعد میں کسی ایک طرف کا گمان ہوجائے تو گمان کے مطابق عمل کرے۔ لیکن اگر شک ان شکوک میں سے ہو جو نماز کو باطل کردیتے ہیں او ر شک باقی رہے۔ تو نماز کو پھر سے پڑھے اس کا گمان سے بدل جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

نمبر مسئله 2055وہ عورتيں جن سے شادي کرنا حرام ہے (2042)

اگرکوئ نعوذ باللہ شوہر دار عورت سے زنا کرے تو توبہ کے لئے شوہر کو مطلع کرنا ضروري نہيں ہے

مسئلہ 2055: اگر کوئي خدا نخواستہ کوئي شوہر دار عورت سے زنا کرے تو توبہ کرنے کے لئے ضروري نہيں کہ اس کے شوہر کو بھي مطلع کرے بلکہ در گاہ احديت ميں حقيقي توبہ کرے.

نمبر مسئله 241نجاست کھانيوالے حيوان کا استبراء(239)

اگرکوئي جانور انسان کےپاخانے کے علاوہ دوسري نجاست کھائے

مسئلہ 241 : اگر کوئي جانور انسان کے پاخانہ کے علاوہ ديگر نجاستوں کو کھائے تو اس سے اس کا پيشاب و پاخانہ نجس نہيں ہوتا اور نہ اس کا گوشت حرام ہوتا ہے ليکن جس جانور کي غذا سور کا دودھ ہو اور اسي کي وجہ سے اس کي رشد و نمو ہوئي ہو تو اس کا گوشت حرام ہے.

نمبر مسئله 822وہ مقامات جہاں نمازمکروہ ہے (821)

ایسی جگہ پرنماز پڑھ رہاہوکہ جہاں لوگ اس کے سامنے سے گزر رہے ہوں

مسئلہ822۔ اگرانسان کسی ایسی جگہ پرنمازپڑھ رہاہوکہ جہاں لوگ اس کے سامنے سے گزر رہے ہوں تومستحب ہے کہ اپنے آگے کوئی چیزرکھ دے تاکہ نمازی اورلوگوں میں رکاوٹ بن جائے حتی کہ عصاء، تسبیح یارسی وغیرہ کارکھنابھی کافی ہے۔

نمبر مسئله 19تقليد(1)

ایک ساتھ دو مجتہد کی تقلید

مسئلہ ۱۹: اگر دو مجتہد برابر ہوں تو بعض مسائل میں ایک کی اور بعض میں دوسرے مجتہد کی تقلید کی جاسکتی ہے ليکن اگرکسي مسئله ميں ايک مجتهدکے فتوے پر عمل کرليا هے تو اس مسئلے ميں دوسرے مجتهد کے فتوے پر عمل نهيں کرسکتا۔

نمبر مسئله 400غسل کے شرایط

ایک غسل میں چند غسلوں کی نیت کرنا

مسئلہ 400: چند واجب غسلوں یا واجب و مستحب غسلوں کو ایک ہی نیت سے بجا لاسکتا ہےمثلا ایک ہی نیت سے (عورت) غسل جنابت، غسل حیض، غسل مس میت، غسل جمعہ وغیرہ کرسکتی ہے اور وہ سب کے لئے کافی ہے۔

نمبر مسئله 16تقليد(1)

ایک مجتہدکی تقلید چھوڑکردوسرےمجتہد کی تقلید کرنا

مسئلہ ۱۶: بناء براحتیاط واجب ایک مجتہد کی تقلید چھوڑ کر دوسرے مجتہد کی تقلید کرنا جائز نہیں ہے ہاں اگر دوسرا مجتہد اعلم ہو تو تقلید بدلنا جائز ہے اور اگر بغیر تحقیق کے تقلید بدل دی ہے تو دوبارہ پہلے مجتہد کی طرف ر جوع کرنا ضروری ہے۔

نمبر مسئله 667تيمم کے احکام (649)

ایک ہی تیمم سے [نماز کے علاوہ ]دوسری عبادات کو بھی انجام دینا

مسئلہ 667 : جس کا فریضہ تیمم ہے اگر کسی کام کے لئے تیمم کرے تو جب تک تیمم اور اس کا عذر باقی ہے وہ تمام ان کاموں کو انجام دے سکتا ہے جن میں وضو یا غسل کی شرط ہے۔ یہاں تک کہ اگر تیمم کو وقت تنگ ہونے کی وجہ سے کیا ہے تو حروف قرآن کا چھونا وغیرہ سب اس کے لئے جائز ہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت