سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 2309وقف کے شرائط اور احکام (2305)

ہميشہ کيلئے وقف کرنا

مسئلہ 2309: جو شخص وقف کرے بنابر احتياط واجب صيغہ جاري کرنے کے وقت سے لے کر ہميشہ کے لئے وقف کرے اور ارگ يہ کہے: ميرے مرنے کے بعد ميرا يہ مال وقف ہے تو اس ميں اشکال ہے يا اگر کہے اب سے دس سال تک کے لئے وقف ہے تب بھي اشکال ہے بلکہ وقف، ہميشہ کے لئے اور صيغہ جاري کرنے کے وقت سے ہوتاہے.

نمبر مسئله 2310وقف کے شرائط اور احکام (2305)

وقف شدہ مال کو تصرف ميں دينا

مسئلہ 2310:وقف اس وقت صحيح ہوتاہے جب وقف شدہ مال کو خود ان لوگوں کے تصرف ميں ديد يا جائے جس کے لئے وقف کياگياہے يا ان کے وکيل يا ولي کے حوالہ کردياجائے البتہ عمومي وقف کے جگہيں جيسے مساجد و مدارس و غيرہ ميں قبضہ ميں دينا شرط نہيں ہے اگر چہ احتياط مستحب يہي ہے کہ صيغہ جاري کرنے کے بعد ان لوگوں کے حوالہ کرديا جائے جس کے لئے وقف کياگياہے تا کہ وقف کامل ہوجائے.

نمبر مسئله 2311وقف کے شرائط اور احکام (2305)

وقف کرنے والے کے شرائط

مسئلہ 2311:وقف کرنے والے کو بالغ ، عاقل ہونے کے ساتھ خود مختار اور قاصد (قصد کرنے والا)، ہونا چاہئے اور شرعا اپنے مال ميں حق تصرف بھي رکھتاہولہذا لاابالي اور وہ مقروض افراد جسکو کو حاکم شرع نے اس کے مال ميں تصرف کرنے سے روک دياہو اگر ايسے لوگ اپنے مال کو وقف کريں تو صحيح نہيں ہے.

نمبر مسئله 2312وقف کے شرائط اور احکام (2305)

جو لوگ ابھي پيدا نہيں آئے ان کيلئے وقف کرنا

مسئلہ 2311 جو لوگ ابھي پيدا نہ ہوئے ہوں ان کے لئے وقف کرنا صحيح نہيں ہے البتہ اگر ايسے اشخاص کے لئے وقفل کياجائے جن ميں کچھ لوگ تو پيدا ہوچکے ہوں اور کچھ ابھي پيدا نہ ہوئے ہوں تو وقف صحيح ہے جيسے موجودہ لڑکے کي اور ائندہ نسل کے لئے تو جولوگ بعد ميں پيداہوں گے وہ بھي اس وقف ميں شريک ہوں گے.

نمبر مسئله 2313وقف کے شرائط اور احکام (2305)

اپنے لئے وقف کرنا

مسئلہ 2313:اگر کوئي شخص کسي چيز کو اپنے لئے وقف کرے مثلا ايک جائيداد وقف کرے کہ اس کا نفع اس کو ملتار ہے يا اس کے مرنے کے بعد اس کے مقبرہ پرصرف کياجائے ، تو صحيح نہيں ہے ليکن اگر کسي مدرسہ يا زمين کو مثلا طلاب کے لئے وقف کرے اور خود بھي لما لبعلم ہو تو وہ خود بھي دوسرے طالب علموں کي طرح اس سے فائدہ حاصل کرسکتا ہے.

نمبر مسئله 2314وقف کے شرائط اور احکام (2305)

موقوف چيز کا متولي

مسئلہ 2314:جو مال وقف کياہے اگر اس کا متولي معين کرے تو اس کو معاہدہ کے مطالعہ عمل کرنا ہوگا اور اگر وقف کرنے والا متولي معين نہ کرے اور وہ وقف عام وقف ہو (جيسے مدرسہ و مسجد) تو متولي معين کرنا حاکم شرع کا وظيفہ اور اگر وہ وقف خاص ہو، جيسے اولاد کے لئے وقف ہو، تو جو امور مصلحت وقف سے متعلق ہوں اور بعد والے طبقات سے مربوط ہوں ان کے بارے ميں احتياط يہ ہے کہ موجودہ نسل اور حاکم شرع ايک دوسرے سے موافقت کرکے متولي معين کرےں اور اگر ايسے امور ہوں جو صرف موجودہ طبقہ کے منافع سے مربوط ہوں تو اس کا اختيار خود ان لوگوں کو ہے بشرطيکہ وہ بالغ ہوں اور اگر نابالغ ہوں تو ان کے ولي کے اختيار ميں ہے.

نمبر مسئله 2315وقف کے شرائط اور احکام (2305)

متولي کے اختيارات کي حدود

مسئلہ 2315:وقف خاص کا متولي اگر جائيداد کو کرايہ پر دينے کے بعد مرجائے اور کرايہ پر مصلحت وقف و ايندہ طبقات کي مصلحت کا لحاظ رکھاگيا ہو تو کرايہ باطل نہيں ہوگا ليکن اگر وقف خاص کا متولي نہ ہو اور پہلے طبقہ والوں نے کرايہ پردياہو اور کرايہ کي مدت کے در ميان ميں يہ لوگ مرجائيں تو ايندہ کے لئے کرايہ کو باقي رکھنا بعد والے طبقہ کي اجازت کے بغير محل اشکال ہے اور اگر کرايہ دار نے پورا کرايہ پہلے ہي ديديا ہو تو پہلے طبقہ کے مرنے کے بعد کا جو کرايہ ہوتاہے اس کو واپس لے کر بعد والے طبقہ کو ديد يا جائے گا اس شرط کے ساتھ کہ بعد والے طبقہ نے کرايہ کي اجازت دي ہو.

نمبر مسئله 2318وقف کے شرائط اور احکام (2305)

وقف عمومي کا متولي اگر ايماندار نہ ہو تو حاکم شرع عزل کرسکتا ہے

مسئلہ 2318: وقف عمومي کا متولي اگر ايماندار نہ ہو يعني اس کي امدني کو معين مصرف ميں خرچ نہ کرتاہو تو حاکم شرع اس کوہٹا کہ ايماندار متولي معين کرسکتا ہے اور اس کے ساتھ بھي دوسرے امين متولي مقرر کرسکتا ہے اور اگر وقف خصوصي کا متولي خيانت کرے تو حاکم شرع موجودہ طبقہ کي موافقت سے ان کے لئے دوسرا متولي يا اسي متولي کے ساتھ دوسرے ناظر افراد مقرر کرسکتاہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت