سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1243امام اور ماموم کے درميان فاصلہ نہ ہو (1242)

اگر اگلي صفيں آمادہ نماز ہوں تو اقتداء جائز ہے

مسئلہ 1243 : امام جب تکبیر کہہ کر نماز میں داخل ہو تو اگر اگلی صفیں آمادہ نماز ہوں تو سب ہی تکبیر کہہ کر نماز میں داخل ہوسکتے ہیں، یہ ضروری نہیں ہے کہ جب تک اگلی صفوں والے نماز میں داخل نہ ہوجائیں لوگ انتظار کرتے رہیں، بلکه بهتر يه هے که انتظارنه کرے۔

نمبر مسئله 1246جماعت کے احکام (1246)

اگر ماموم جانتا ہو کہ امام کي نماز باطل ہے تو اس کي اقتداء جائز نہيں ہے

مسئلہ ۱۲۴۶ : اگر ماموم کو معلوم ہو کہ امام کی نماز یقینا باطل ہے مثلا وہ جانتا ہے کہ امام بے وضو ہےتو اس کی اقتداء نہیں کرسکتا چاہے امام متوجہ نہ بھی ہو۔ لیکن اگر ماموم کو نماز کے بعد پتہ چلے کہ امام عادل نہیں تھا یا خدا نخواستہ کافر تھا یا اس کی نماز باطل تھی تو ماموم کی نماز صحیح ہے۔

نمبر مسئله 1247جماعت کے احکام (1246)

اقتداء کي نيت ميں شک

مسئلہ ۱۲۴۷ : اثنائے نماز میں اگر ماموم کو شک ہوجائے کہ جماعت کی نیت کی تھی یا نہیں تو اگر ایسی حالت میں ہو کہ اطمینان ہوجائے کہ جماعت میں مشغول ہے تو نماز کو جماعت کے ساتھ تمام کرے لیکن اگر اطمینان پیدا نہ ہو تو نماز کو فرادی کی نیت سے تمام کرے۔

نمبر مسئله 1248جماعت کے احکام (1246)

جماعت سے جدا ہونا

مسئلہ ۱۲۴۸ : بغیر کسی عذر کے جماعت سے علیحدہ نہیں ہوسکتا اور نہ فرادی کی نیت کرسکتا ہے ، چاہے ابتدا سے اس کا ارادہ رہا ہو یا اثنائے نماز میں یہ ارادہ ہوگیا ہو۔

نمبر مسئله 1251جماعت کے احکام (1246)

جماعت سے ملحق ہونے کا وقت

جس وقت امام رکوع میں ہو اگر اس وقت امام کی اقتدا کرکے رکوع میں چلا جائے اور رکوع میں امام سے ملحق ہوجائے تو اس کی نماز صحیح ہے۔ چاہے امام نے ذکر رکوع کو پڑھ لیا ہو یانہ پڑھا ہو ۔ اور یہ اس کی پہلی رکعت شمار ہوگی ۔ لیکن اگر رکوع میں امام سے ملحق نہ ہوسکے تو فرادی کی نیت کرلے۔ اور بنابر احتیاط واجب نماز کا اعادہ بھی کرے اور یہی حکم ہے جب شک ہو کہ امام کے ساتھ رکوع میں ملحق ہوا یا نہیں۔

نمبر مسئله 1255جماعت کے احکام (1246)

تشہد کی حالت میں اقتداء کرنا

مسئلہ ۱۲۵۵ : اگرجماعت میں اس وقت پہونچے جب امام ، نماز کا آخری تشہد پڑھ رہا ہو ، اور ثواب جماعت حاصل کرنا چاہے تو نیت کرکے تکبیرة الاحرام کہے اور بیٹھ جائے اورامام کے ساتھ تشہد میں شریک ہوجائے لیکن سلام نہ پڑھے چپ چاپ بیٹھا رہے یہاں تک کہ امام کا سلام تمام ہوجائے اس کے بعد کھڑے ہو کر اپنی نماز پڑھے یعنی حمد و سورہ وغیرہ پڑھے اور اس کو اپنی پہلی رکعت قراردے۔

نمبر مسئله 1264جماعت کے احکام (1246)

جماعت کے وقت واجب نماز پڑھنے کا حکم

مسئلہ 1264 : اگر واجب نماز پڑھ رہا ہو اور جماعت شروع ہوجائے اور وہ ابھي تيسري رکعت ميں نہيں پہونچا ہے اور خطرہ ہے کہ اگر نماز کو تمام کرتا ہے تو جماعت نہيں مل سکے گي تو مستحب ہے کہ نيت کو مستحبي نماز کي طرف بدل دے اور دو رکعت پر ختم کرکے جماعت ميں شريک ہوجائے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت