سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 992قیام کی حالت میں بدن کوسیدھارکھے (895)

ترتيب

مسئلہ992۔ نمازی کو چاہئے کہ نماز کے تمام امور کو ترتیب سے انجام دے اور اگر عمدا اس کی خلاف ورزی کرے مثلا سجدہ کو رکوع سے پہلے یا تشہد کو سجدہ سے پہلے بجا لائے تو اس کی نماز باطل ہے اور اگر بھولے سے خلاف ورزی کی ہے تو جب تک بعد والے رکن میں داخل نہیں ہوا ہے پلٹ کر اس طرح انجام دے کہ ترتیب صحیح ہوجائے او راگر بعد والے رکن میں داخل ہو چکا ہے تو اس کی نماز صحیح ہے مگر یہ کہ بھولا ہو ا جزء نماز کے ارکان میں سے ہو مثلا رکوع بھول گیا ہو یہاں تک کہ دوسرے سجدہ میں پہونچ جائے تو ایسی صورت میں نماز باطل ہے۔

نمبر مسئله 987تشہد (986)

تشھد بھول جانے کا حکم

مسئلہ987۔ اگرتشہدبھول جائے اوربعدوالی رکعت کے رکوع سے پہلے یادآجائے توبیٹھ جائے اورتشہدپڑھے پھراٹھ کر از سر نو تسبیحات کو پڑھے، لیکن اگررکوع میں یارکوع کے بعدیادآئے تواس کی نمازصحیح ہے پلٹنا واجب نهیں هے لیکن احتیاط مستحب یه ہے کہ نماز کے بعدتشہدکی قضاء کرے اوردوسجدہ سہوبحالائے ۔

نمبر مسئله 986قیام کی حالت میں بدن کوسیدھارکھے (895)

تشہد

مسئلہ 986 ہرنمازکي دوسري رکعت ميں تشہد واجب ہے ،اسي طرح نمازمغرب وعشاء ظہروعصرکي آخري رکعت ميں بھي تشہد واجب ہے تشہدکاطريقہ يہ ہے کہ دوسري رکعت ميں دوسرے سجدہ کے بعدجب بيٹھ جائے اوربدن ساکن ہو، تب تشہدپڑھے اورصرف اتناکہناکافي ہے:اشہدان لاالہ الااللہ وحدہ لاشريک لہ واشہدان محمدا عبدہ ورسولہ، اللہم صل علي محمد وآل محمد.ضروري هے ان کلمات کو صحيح عربي ميں ترتيب کے ساتھ پے درپے اداکرے.

نمبر مسئله 1255جماعت کے احکام (1246)

تشہد کی حالت میں اقتداء کرنا

مسئلہ ۱۲۵۵ : اگرجماعت میں اس وقت پہونچے جب امام ، نماز کا آخری تشہد پڑھ رہا ہو ، اور ثواب جماعت حاصل کرنا چاہے تو نیت کرکے تکبیرة الاحرام کہے اور بیٹھ جائے اورامام کے ساتھ تشہد میں شریک ہوجائے لیکن سلام نہ پڑھے چپ چاپ بیٹھا رہے یہاں تک کہ امام کا سلام تمام ہوجائے اس کے بعد کھڑے ہو کر اپنی نماز پڑھے یعنی حمد و سورہ وغیرہ پڑھے اور اس کو اپنی پہلی رکعت قراردے۔

نمبر مسئله 989تشہد (986)

تشہد کے مستحبات

مسئلہ989۔ تشہدمیں بائیں ران پربیٹھنااوردائیں پاؤں کی پشت کوبائیں پاؤں کے تلوے پررکھنامستحب ہے اورتشہدسے پہلے ”الحمدللہ “ یابسم اللہ وباللہ والحمدللہ وخیرالاسماء للہ“ کہنامستحب ہے اور مستحب ہے تشہدمیں ہاتھوں کوران پررکھے، انگلیوں کوملاکررکھے، اپنے دامن پر نظررکھے اورتشہدختم کرکے کہے : وتقبل شفاعتہ وارفع درجتہ ۔ یعنی پروردگار رسول اکرم کی شفاعت کو قبول فرما اور ان کے درجه کو بلند کر.

نمبر مسئله 1001نماز (669)

تعقيبات نماز

مسئلہ 1001۔ نمازی کے لئے نماز کے بعدذکرودعاء وتلاوت قرآن میں مشغول ہونامستحب ہے اوراسی کو “تعقیب ”کہتے ہیں اوربہترہے کہ اپنی جگہ سے اٹھنے اوروضوباطل ہونے سے پہلے روبہ قبلہ ہوکرتعقیبات پڑھے ، دعاؤں کی کتابوں میں ائمہ معصومین(ع)سے بہت سی تعقیبات ہیں جن میں سے سب سے اہم تسبیح حضرت فاطمہ زہراء[س] ہے اسکی ترتیب یہ ہے 34مرتبہ اللہ اکبر اور33مرتبہ الحمدللہ اور33مرتبہ سبحان اللہ ، اس کی فضیلت اور ثواب بہت ہے۔

نمبر مسئله 1

تقليد

مسئلہ ۱ : کوئی بھی مسلمان اصول دین میں تقلید نہیں کرسکتا۔ بلکہ اصول دین کو ”اپنی حسب حیثیت“ دلیل سے جاننا چاہئے۔ لیکن فروع دین میں (یعنی عملی احکام و دستور میں) اگر خود مجتہد ہے (یعنی احکام الہی کو دلیل سے خود حاصل کرسکتا ہے) تو اپنے عقیدے کے مطابق عمل کرے۔ اور اگر خود مجتہد نہیں ہے تو چاہئے کہ کسی دوسرے مجتہد کی تقلید کرے۔ بالکل اسی طرح کہ جیسے لوگ جس چیز میں مہارت نہیں رکھتے تو اس چیز کے ماہر کی طرف رجوع کرتے ہیں اور اس کی پیروی کرتے ہیں۔اس کے علاوہ احتیاط پر بھی عمل کرسکتا ہے یعنی اپنے اعمال کو اس طرح بجالائے کہ اس کو یقین ہوجائے کہ اس نے اپنی شرعی ذمہ داری کو پورا کردیا ہے۔ مثلا اگر کسی چیز کو بعض مجتہدین حرام اور بعض مباح جانتے ہوںتو اس کو ترک کردے اور اگر بعض مجتہدین کسی کام کو واجب اور بعض مستحب کہتے ہوں تو اس کو لازما بجالائے۔ لیکن چونکہ احتیاط پر عمل کرنا مشکل ہے، اور فقہی مسائل میں وسیع اطلاعات کی احتیاج ہوتی ہے۔ اسی لئے زیادہ تر لوگوں کے لئے یہی بہتر ہے کہ مجتہدین کی طرف رجوع کریں اور ان ہی کی تقلید کریں ۔قرآن اور روايات کي رو سے عبادات اور شرعي واجبات کو انجام دينے کا معيار بلوغ شرعي (حکم شريعت کے مطابق بالغ هونا) هے، بلوغ شرعي کي ايک نشاني يه هے که لڑکا قمري اعتبار سے 15 سال کا هو کر سولهويں ميں اور لڑکي 9 سال کي هوکر دسويں سال ميں داخل هوجائے،هر ميلادي سال ميں قمري سال سے 11 دن زياده هوتے هيں اس فرق کو مد نظر رکھتے هوئے میلادي سال کے اعتبار سے لڑکے 14 سال 6 مهينه اور 20 دن اور لڑکياں 8 سال 8 مهينے 25 دن ميں بالغ هوتي هيں. بلوغ (بالغ هونے) کي دوسري نشانيوں کو جاننے کے لئے صفحه نمبر 377 کامطالعه فرمائيں.

نمبر مسئله 2تقليد(1)

تقلید کا مطلب

مسلہ 2: احکام ميں تقليد کا مطلب يہ ہے کہ اپنے عمل کو مجتہد کے حکم کے مطابق بجالائے يعني اپنے اعمال کو مجتہد کے دستور کا تابع کردے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت