سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1335روزه (1314)

روزہ کو باطل کرنے والي چيزيں

مسئلہ ۱۳۳۵: بناء بر احتیاط واجب روزے کو باطل کرنے والی چیزیں نو (۹) ہیں۔۱۔ کھانا پینا۔۲ جماع۔۳ استمناء۔۴۔ خدا ، رسول خدا اور ائمہ[ع] پر جھوٹ باندھنا۔۵۔ غلیظ غبار کا حلق میں پہونچانا۔۶۔ پانی میں سرڈبونا۔۷۔ ۔ جنابت یا حیض یا نفاس پر صبح کی اذان تک باقی رہنا۔۸۔ کسی بہنی والی چیز سے حقنہ (اینما)کرنا۔۹۔ جان بوجھ کراُلٹی کرنا۔

نمبر مسئله 1317روزہ کي نيت (1316)

واجب روزے کي نيت کا وقت

مسئلہ ۱۳۱۷ : احتیاط واجب کی بنا پر اذان صبح سے کچھ پہلے اور مغرب کے تھوڑی دیر بعد تک مفطرات(روزہ توڑنے والی چیزوں)سے اجتناب کرے تاکہ یقین حاصل ہوجائے کہ اس پوری مدت میں روزہ رہا ہے۔

نمبر مسئله 1325روزہ کي نيت (1316)

ماہ رمضان کے روزے کو بھول جانا

مسئلہ 1325 : اگر کسي کو معلوم نہ ہو يا بھول جائے کہ رمضان ہے اور روزہ نہ رکھے اور ظہر کے بعد متوجہ ہو يا ظہر سے پہلے متوجہ ہو مگر افطار کر چکا ہو تو ماہ رمضان کے احترام ميں مغرب تک روزہ باطل کرنے والے کسي کام کا ارتکاب نہ کرے اور رمضان کے بعد اس کي قضا کرے.

نمبر مسئله 1322روزہ کي نيت (1316)

ماہ رمضان کے علاوہ کسي دوسرے روزہ کي نيت کا معين کرنا

مسئلہ ۱۳۲۲ : اگر کوئی رمضان کے علاوہ کوئی دوسرا روزہ رکھنا چاہتا ہو تو اس کو معین کرنا ہوگا مثلا نیت کرے کہ قضا ، روزہ یا نذر کا روزہ رکھتا ہوں لیکن رمضان میں یہی کافی ہے کہ نیت کرے کہ کل روزہ رکھوں گا۔ بلکہ اگر اسے معلوم نہیں ہے کہ یہ رمضان ہے یا معلوم تھا مگر بھول گیا اور دوسرے کسی روزے کی نیت کرلی تب بھی وہ رمضان کا ہی روزہ شمار ہوگا لیکن اگر عمدا رمضان میں کسی دوسرے روزے کی نیت کرے(جبکہ جانتا ہو کہ رمضان میں کوئی دوسرا روزہ صحیح نہیں ہے) تو اس کا روزہ باطل ہے یعنی نہ وہ رمضان کا روزہ شمار ہوگا اور نہ ہی اس کے علاوہ۔

نمبر مسئله 1323روزہ کي نيت (1316)

نيت ميں ماہ رمضان کے دن کو معين کرنا

مسئلہ 1323 : نيت کرتے وقت تاريخ کامعين کرنا ضروري نہيں ہے کہ پہلي کا روزہ رکھتا ہوں يا دوسري کا بلکہ اگر وہ معين بھي کرے مثلا کل دوسري ماہ رمضان کا روزہ رکھوں گا اور بعد ميں پتہ چلے کہ وہ تيسري تاريخ تھي تب بھي روزہ صحيح ہے.

نمبر مسئله 1324روزہ کي نيت (1316)

دن کے کچھ حصہ ميں بےہوش ہوجانا

مسئلہ۱۳۲۴ : اگر اذان صبح سے پہلے نیت کرلے اوربعد میں بے ہوش ہوجائے یا مست ہوجائے اور دن میں ہوش آئے اور کوئی کام روزہ کے خلاف نہ کیا ہو تواحتیاط واجب ہے کہ اس دن کا روزہ تمام کرے اور اس کی قضا بھی کرے۔

نمبر مسئله 1321روزہ کي نيت (1316)

جو شخص نيت کو بھول گيا ہو اس کو مفطرات سے پرہيزکرنا چاہئے

مسئلہ 1321 : اگر ماہ رمضان ميں روزہ کي نيت بھول جائے اور اذان ظہر سے پہلے ياد مسئلہ ۱۳۲۱ : اگر ماہ رمضان میں روزہ کی نیت بھول جائے اور اذان ظہر سے پہلے یاد آجائے اور فورا نیت کرلے تو اس کا روزہ صحیح ہے بشرطیہ کوئی ایسا کام نہ کیا ہو جس سے روزہ باطل ہوجاتا ہے۔ لیکن اگر ظہر کے بعد نیت کرے توصحیح نہیں ہے۔

نمبر مسئله 1326روزہ کي نيت (1316)

صبح کي اذان سے پہلے يا بعد ميں بالغ ہونے والے بچہ کا روزہ

مسئلہ ۱۳۲۶ : اگر بچہ اذان صبح سے پہلے بالغ ہوجائے تو روزہ رکھے اور اگر اذان کے بعد بالغ ہو اور روزہ کے باطل کرنے والی کسی چیز کا ارتکاب نہ کیا ہو تو احتیاط واجب ہے کہ روزہ رکھے اور رمضان کے بعد قضا بھی کرے۔

نمبر مسئله 1327روزہ کي نيت (1316)

جس پر قضا روزہ واجب ہو وہ مستحب روزہ نہيں رکھ سکتا

مسئلہ ۱۳۲۷ : جس کے ذمہ ماہ رمضان کے قضا روزے ہوں یا دوسرا کوئی واجب روزہ ہو اس کے لئے مستحبی روزہ رکھنا جائز نہیں ہے لیکن اگر بھول کر مستحبی روزہ رکھ لے اور ظہر سے پہلے یاد آجائے تو واجب روزہ کی نیت کرسکتا ہے لیکن اگر ظہر کے بعد یاد آئے تو اس کا روزہ باطل ہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت