سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 2379ميراث کے طبقات (2352)

تيسرے طبقہ کي ميراث

مسئلہ 2379: تيسرا طبقہ چچا، پھوپي، ماموں، خالہ اور ان کي اولاد کاہے ليکن جب تک پہلے يا دوسرے طبقہ کا ايک فرد ہوگا تيسرے طبقہ والوں کو ميراث نہيں ملے گي.

نمبر مسئله 1754حرام و باطل معاملات (1752)

تيل کا نجس ہونا

مسئلہ 1754: اگر تيل جيسي پاک چيز ميں نجاست گر جانے کے بعد پاک کرنا ممکن نہ ہو اگر وہ نجس ہوجائے اور اس کا مصرف صرف کھانا ہو تو اس کي خريد و فروخت حرام و باطل ہے ليکن اگر وہ ايسے کاموں ميں استعمال ہو تا ہے جس ميں طہارت شرط تو اسکي خريد و فروخت جائز ہے جيسے مٹي کا تيل جو نجس ہو.

نمبر مسئله 612

تيمم

تيمم کے مواردمسئلہ 612: سات جگہوں پر وضو يا غسل کے بجائے تيمم کرنا چاہئے : اول : جہاں پر وضو يا غسل بھر کے لئے پاني کا ملنا ممکن نہ ہو.مسئلہ 613 : اگر انسان شہرو ابادي ميں ہو اور پاني نہ ملے تو اتني تلاش کرني چاہئے کہ پاني ملنے سے مايوس ہوجائے اور جنگل ميں ہو اور وہ کوہستاني يا نشيب و فراز والا علاقہ ہے يا درختوں وغرہ کي وجہ سے اس کو عبور کرنا مشکل ہو توچاروں طرف ايک تير پھينکے جانے کے برابر، جيسے کہ پہلے زمانہ ميں کمان سے تير پھينکا کرتے تھے پاني تلاش کرے(1) (1) علامہ مجلسي نے من لايحضرہ الفقيہ کي شرح ميں ايک تير پھينکنے کي مقدار دو سوقدم کوقرار ديا ہے اور بظاہر ايسا ہے بھي کہ عرفا تير انداز اس سے تجاوز نہيں کرتا.اور اگر ہموار زمين ہوا اور کوئي رکاوٹ نہ ہو تو چاروں طرف دو تير کي مسافت کے برابر پاني تلاش کرے البتہ جس طرف کے لئے يقين ہو کہ ادھر پاني نہيں ہے اس طرف جستجو بھي ضروري نہيں ہے اور اگر چاروں طرف ميں سے بعض طرف نشيب و فراز ہو اور بعض طرف ہموار ہو تو ہر طرف اس کے دستور کے مطابق عمل کرے.

نمبر مسئله 355وضوئے جبيرہ (345)

تيمم جبيرہ

مسئلہ 355 : جس کافريضہ وضو جبيرہ يا غسل جبيرہ ہو اور اس کو معلوم ہے کہ آخر وقت تک اس کاعذ ردور نہ ہوگا تو اول وقت نماز پڑھ سکتا ہے? ليکن اگر ا ميد ہو کہ آخر وقت تک عذر دور ہوجائے گا تو احتياط واجب ہے کہ صبر کرے.

نمبر مسئله 652تيمم کے احکام (649)

تيمم کي نيت

مسئلہ 652 : نيت کرتے وقت يہ معين کرنا ضروري نہيں ہے کہ يہ تيمم وضو کے بدلے ميں ہے، يا غسل کے بدلے ميں ہے صرف اگر اللہ کے حکم کي اطاعت کا قصد ہو تو کافي ہے بلکہ اگر ايک کي جگہ دوسرے کي نيت کرے ليکن اس کا قصد اللہ کے حکم واقعي کي اطاعت ہو تو تيمم صحيح ہے.

نمبر مسئله 649تيمم (612)

تيمم کے احکام

وضو اور غسل کے بدلے تیمم میں فرق مسئلہ 649 : تیمم خواہ وضو کے بدلے ہو یا غسل کے دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے ہاں احتیاط مستحب ہے کہ اگر تیمم غسل کے بدلے میں ہو تو دوسری مرتبہ پھر دونوں ہاتھوں کوزمین پر مار کر بائیں ہاتھ کی ہتھیلی سے داہنے ہاتھ کی پشت کا اور داہنے ہاتھ کی ہتھیلی سے بائیں ہاتھ کی پشت کا مسح کرے۔

نمبر مسئله 612تيمم (612)

تيمم کے موارد

تيمم کے مواردمسئلہ 612 : سات جگہوں پر وضو يا غسل کے بجائے تيمم کرنا چاہئے :اول : جہاں پر وضو يا غسل بھر کے لئے پاني کا ملنا ممکن نہ ہو.مسئلہ 613 : اگر انسان شہرو آبادی میں ہو اور پانی نہ ملے تو اتنی تلاش کرنی چاہئے کہ پانی ملنے سے مایوس ہوجائے اوراگر جنگل میں ہو اور وہ کوہستانی یا نشیب و فراز والا علاقہ ہویا درختوں وغیرہ کی وجہ سے اس کو عبور کرنا مشکل ہو توچاروں طرف ایک تیر کے پہوچنے کے برابر - جیسے کہ پہلے زمانہ میں کمان سے تیر پھینکا کرتے تھے- پانی تلاش کرے اور اگر ہموار زمین ہواور کوئی رکاوٹ نہ ہو تو چاروں طرف دو تیر کی مسافت کے برابر پانی تلاش کرے۔ البتہ جس طرف کے لئے یقین ہو کہ ادھر پانی نہیں ہے اس طرف جستجو بھی ضروری نہیں ہے اور اگر چاروں طرف میں سے بعض طرف نشیب و فراز ہو اور بعض طرف ہموار ہو تو ہر طرف اس کے دستور کے مطابق عمل کرے۔

نمبر مسئله 2061وہ عورتيں جن سے شادي کرنا حرام ہے (2042)

تين مرتبہ کسي عورت کو طلاق دينے سے وہ عورت اپنے شوہر پر حرام ہو جاتي ہے

مسئلہ 2061: تين مرتبہ ايک عورت کو طلاق دينے پر وہ عورت اپنے شوہر پر حرام ہوجاتي ہے ليکن کتاب الطلاق ميں بيان کي جانے والي شرائط کے مطابق اگر وہ دوسرے مرد سے شادي کرلے اس کے بعد اس سے طلاق لے لے تو پہلا شوہر اس سے دوبارہ شادي کرسکتا ہے.

نمبر مسئله 871رکني واجبات (864)

تکبيرة الاحرام

مسئلہ 871 : نماز کا پہلا جزء اللہ اکبر ہے اسی کو تکبیرة الاحرام کہتے ہیں۔ اس کا نہ کہنا نماز کوباطل کردیتا ہے خواہ عمدا ہو یا سہوا اور اس کا اضافہ کرنا مثلا ایک کے بجائے دو مرتبہ اللہ اکبر کہنا اگر جان بوجھ کر ہے تو اس سے بھی نماز باطل ہو جاتی ہے۔

نمبر مسئله 876تکبيرة الاحرام (871)

تکبيرة الاحرام کے بعد کي دعا

مسئلہ876۔ تکبیرةالاحرام کے بعد به قصد رجاء يعني ثواب کي اميد سے اس دعا کا پڑھنامستحب ہے :یامحسن قداتاک المسئی وقدامرت المحسن ان یتجاوزعن المسئی انت المحسن واناالمسئی بحق محمدوآل محمدصل علی محمدوآل محمدوتجاوزعن قبیح ماتعلم منی۔ترجمہ : اے احسان کرنے والے اللہ!تیری بارگاہ میں گنہگارآیاہے تونے نیکوکاروں کوحکم دیاہے کہ گنہگاروں کومعاف کردیاکریں تونیکوکارہے میں گنہگارہوں، محمدوآل محمدکے طفیل میں [ان پررحمت نازل فرمااور]میری جن برائیوں سے توواقف ہے ان کومعاف فرمادے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت