سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1376اذان صبح تک جنابت پر باقي رہنا (1371)

ايسے مجنب کا سونا جس کو معلوم ہو کہ صبح کو اٹھ نہيں پائے گا

مسئلہ۱۳۷۶: جو شخص ماہ رمضان کی رات جنب ہوا ور جانتا ہوکہ اگر سوجائے گا تو صبح تک بیدار نہ ہوپائے گا۔ تو اس کو سونا نہیں چاہئے اور اگر وہ سوجائے اور صبح تک بیدار نہ ہو تو اس کے روزے میں اشکال ہے۔ احتیاط واجب ہے کہ قضا و کفارہ (دونوں) بجالائے۔ البتہ اگر بیدار ہوجانے کا احتمال ہوتو سوسکتا ہے لیکن احتیاط واجب یہی ہے کہ دوبارہ بیدار ہونے پر غسل کئے بغیر نہ سوئے۔

نمبر مسئله 1381اذان صبح تک جنابت پر باقي رہنا (1371)

اذان صبح کے بعد احتلام سے آگاہ ہونا

مسئلہ 1381: اگر کوئي رمضان ميں صبح کي اذان کے بعد بيدار ہو اور ديکھے کہ اسے احتلام ہوگيا ہے تو اس کا روزہ صحيح ہے خواہ وہ جانتا ہو کہ صبح کي اذان سے پہلے احتلام ہوا ہے يا صبح کي اذان کے بعد يا اس کو شک ہو.

نمبر مسئله 1382اذان صبح تک جنابت پر باقي رہنا (1371)

رمضان کے روزے کي قضاميں جنابت پر باقي رہنا

مسئلہ ۱۳۸۲: جو شخص ماہ رمضان کے روزہ کی قضا رکھنا چاہتا ہوا گروہ صبح کی اذان کے بعد بیدار ہوا ور دیکھے کہ اسے احتلام ہوگیا ہے اور وہ جانتا ہوکہ احتلام صبح کی اذان سے پہلے ہواہے تو اگر روزے کی قضا کا وقت تنگ نہ ہو تو بناء بر احتیاط واجب دوسرے دن روزہ رکھے اور اگر وقت تنگ ہو مثلا اس کے ذمہ پانچ دن کے قضا روزے ہوں اور رمضان میں پانچ دن سے زیادہ باقی نہ ہوں تو پھرا سی دن روزہ رکھے اور اس کا روزہ صحیح ہے۔

نمبر مسئله 1383اذان صبح تک جنابت پر باقي رہنا (1371)

اذان صبح سے پہلے حيض يانفاس سے پاک ہونا

مسئلہ 1383: اگر عورت رمضان ميں صبح کي اذان سے پہلے حيض يا نفاس سے پاک ہوجائے اور غسل کے لئے وقت نہ ہو تو تيمم کرلے اس کا روزہ صحيح ہے اور اگر غسل و تيمم دونوں ہي کے لئے وقت نہ ، ہوتو بعد ميں غسل کرے اس کا روزہ صحيح ہے.

نمبر مسئله 1385اذان صبح تک جنابت پر باقي رہنا (1371)

ذان صبح سے پہلے پاک ہونے والي کا غسل ميں کوتاہي کرنا

مسئلہ ۱۳۸۵: اگر عورت صبح کی اذان سے پہلے حیض یا نفاس سے پاک ہوجائے مگر غسل کرنے میں کوتاہی کرے تو بناء بر احتیاط واجب اس کا روزہ باطل ہے لیکن اگر کوتاہی نہ کرے مثلا حمام کھلنے کی منتظر ہویا حمام کا پانی گرم ہونے کے انتظار میں ہو اور صبح کی اذان تک غسل نہ کرسکے تو اگر تیمم کرلیاہے تو اس کا روزہ صحیح ہے۔

نمبر مسئله 1387اذان صبح تک جنابت پر باقي رہنا (1371)

روزہ کي حالت ميں مس ميت پر باقي رہنا

مسئلہ 1387: جس کسي نے ميت کو چھوا ہو، او ر اس پر غسل مس ميت واجب ہو وہ غسل مس ميت کئے بغير روزہ رکھ سکتاہے بلکہ روزہ کي حالت ميں اگر مردہ کو چھولے تب بھي روزہ باطل نہيں ہوگا البتہ نماز کے لئے غسل کرنا ہوگا.

نمبر مسئله 1390عمدا قے کرنا (1389)

بے اختيار اور سہوا قے کرنا

مسئلہ ۱۳۹۰: اگر رات میں ایسی چیز کھائے جس کے بارے میں معلوم ہو کہ دن میں بے اختیار قے ہوجائے گی تو اس سے روزہ باطل نہیں ہوتا۔ لیکن احتیاط مستحب ہے کہ ایسا کام نہ کرے اور اگر کرے تو پھر روزے کی قضا بھی کرے۔

نمبر مسئله 1392عمدا قے کرنا (1389)

اگر غذا کا کوئي چھوٹا سا ٹکڑا يا مکھي روزہ دار کے گلے ميں چلي جائے

مسئلہ ۱۳۹۲: اگر غذا کا کوئی چھوٹا ساٹکڑا یا مکھی و غیرہ بے اختیار روزہ دار کے گلے میں اتنی اندر چلی جائے کہ اس کو باہر نہ نکالا جاسکے تو اس کا روزہ صحیح ہے اور اگر باہر نکال سکتاہے تو نکال دے کیوں کہ باہر نکالنا روزے کو کوئی نقصان نہیں پہو نچاتا بلکہ اگر اس صورت میں نگل لے تو روزہ باطل ہوگا۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت