سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 2295نذر کے شرائط و احکام (2274)

جس بھيڑ کي نذر کرے

مسئلہ 2295:جس بھيڑ کو صدقہ يا کسي امام کے لئے نذر کيا ہو تو اس کا اون اور موٹاپا بھي نذر کا جزء ہوگا اور بھيڑ کو نذر ميں صرف کرنے سے اگر اس کے بچہ ہوجائے يا دودھ دے تو احتياط واجب ہے کہ ان کو بھي نذر کے اخراجات ميں خرچ کرے.

نمبر مسئله 2263کھانے پينے کي حرام چيزيں (2258)

جس حيوان سے بد فعلي کي گئي ہو اس کا گوشت

مسئلہ 2263:اگر کسي گائے ، بھيڑ، اونٹ سے بدفعلي کيجائے تو علاوہ اس کے کہ اس کا گوشت حرام ہوجاتاہے بنابر احتياط واجب اس کا پيشاب و پاخانہ بھي نجس ہے اور اس کا دودھ بھي حرام ہوجاتاہے اور اس حيوان کو ذبح کرکے اس کے لاش کو جلادينا چاہئے اور جس شخص نے اس حيوان سے بد فعلي کي ہے اس کو اس حيوان کي قيمت مالک کو دينا ہوگا.

نمبر مسئله 2242شکاري کتے سے شکار کرنے کے شرائط(2241)

جس حيوان کو کتے نے شکار کيا ہو

مسئلہ 2242: شکاري اگر کتے کو بھيجنے کے بعد ايسے وقت پہنچے کہ اس جانور کو ذبح کرسکتا ہو ليکن اس کے پاس چھري نہ ہو يا چھري تلاش کرنے ميں اتنا وقت لگ جائے کہ شکار مرجائے تو بنابر احتياط واجب اس کے کھانے سے اجتناب کريں .

نمبر مسئله 779وہ مقامات کہ جن میں نمازی کے بدن یا لباس کا نجس ہوناجائز ہے(774)

جس خون کا نہ معلوم ہو کہ يہ زخم کا خون ہے يا کسي دوسري چيز کا

مسئلہ779۔ جس کے بدن میں زخم ہے اگروہ اپنے بدن یالباس میں خون دیکھے اورمعلوم نہ ہو کہ اسی زخم کاہے یاکوئی دوسراخون ہے تواس خون کے ساتھ نمازپڑھنے میں اشکال ہے ۔

نمبر مسئله 2289نذر کے شرائط و احکام (2274)

جس دن کي نذر کرے اگر اس روز اتفاقا عيد يا بقرعيد ہوجائے

مسئلہ2289:اگر نذر کرے کہ ہر ہفتے ايک معين دن مثلا روز جمعہ روزہ رکھا کرے گا اور کسي ايک جمعہ کو عيد فطر يا عيد قربان ہوجائے يا عورت کو حيض و نفاس اجائے تو اس دن روزہ نہ رکھے البتہ احتياطا اس کي قضا کرڈالے.

نمبر مسئله 1523کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

جس رقم سے حرام چيزوں کو خريدا ہو اس کا خمس

مسئلہ 1523: ريٹا ئرمنٹ پر جو رقم ملتي ہے ياجو کچھ رقم دوبارہ زندگي بسر کرنے کے لئے ملتي ہے يہ سب اسي سال کي امدني ميں شمار ہوگي اگر سال کے اخر تک اس ميں سے کچھ نہ بچے تو خمس واجب نہيں ہے اور اگر کچھ بچ جائے تو اس پر خمس واجب ہے.

نمبر مسئله 201زمين

جس زمين کافرش لکڑي کا ھو

مسئلہ 201 : جس زمین کا فرش لکڑی سے بنا ہو اس پر چلنے سے نجس جوتے کے تلے اور نجس تلوے کا پاک ہونا مشکل ہے البتہ تارکول کی بنی ہوئی سڑک پرچلنے سے پاک ہوجاتاہے۔

نمبر مسئله 2229اونٹ کو ذبح کرنے کا طريقہ (2227)

جس سرکش حيوان کو شرعي طريقہ سے ذبح کيا جائے

مسئلہ 2229: جس سرکش حيوان کو شرعي طريقہ سے ذبح کرنا ممکن نہ ہويا جانور کنوہيں ميں گرگيا ہو اور شرعي طريقہ سے اس کا ذبح کرنا ممکن نہ ہو اور احتمال ہو کہ اگر ذبح نہ کيا گيا تو مرجائے گا تو ايسي صورت ميں کسي وہار والي چيز جيسے چھري و غيرہ سے اس کے جسم کے کسي حصہ پر ايسا کاري زخم لگايا جائے کہ جسکي اثر سے وہ جانور مرجائے تو حلال ہے اس کا قبلہ کي طرف ہونا بھي ضروري نہيں ہے البتہ ذبح کے ديگر شرائط کا لحاظ کرنا ضروري ہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت