سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1439قضا روزوں کے احکام (1427)

ولي ميت کا وظيفہ جب ميت کے قضا روزوں کے بارے ميں علم نہ ہو

مسئلہ 1439: اگر ميت کے ولي کو معلوم نہ ہو کہ ميت کے ذمہ روزہ کي قضا ہے يا نہيں ہے تو ميت کے لئے قضا روزے رکھوا نا لازم نہيں ہے اور اگر اجمالا جانتا ہو کہ کچھ روزوں کي قضا اس کے ذمہ ہے تو جتني مقدار کا يقين ہو اسي کو بجالائے اس سے زيادہ واجب نہيں ہے.

نمبر مسئله 1442مسافر کے روزے کے احکام (1440)

رمضان کے علاوہ واجب روزے کي حالت ميں سفر

مسئلہ۱۴۴۲ : ماہ رمضان کے علاوہ اگر انسان پر کسی معین دن کا روزہ واجب ہو (مثلا نذر کر لی ہو کہ پندرہ شعبان کو روزہ رکھوں گا) تو بناء بر احتیاط واجب اس دن سفر نہ کرے بلکہ اگر سفر میں ہو اگر ممکن ہو تو کسی جگہ دس دن کے قیام کی نیت کرکے اس دن کا روزہ رکھے۔

نمبر مسئله 1443مسافر کے روزے کے احکام (1440)

سفر ميں روزہ رکھنے کا حکم

مسئلہ ۱۴۴۳: اگر روزہ کی نذرکرے لیکن اس کا دن معین نہ کرے تو اس روزہ کو سفر میں نہیں رکھ سکتا۔ چاہے نذر کرلے کہ فلاںمعین دن کو سفر میں روزہ رکھوں گا یا نذر کرے کہ فلاں دن روزہ رکھوں گا خواہ سفر میں ہوں یا وطن میں ، ایسی نذر میں اشکال ہے۔

نمبر مسئله 1447مسافر کے روزے کے احکام (1440)

ظہر سے پہلے يا بعد ميں سفر

مسئلہ ۱۴۴۷: ظہر کے بعد سفر کرنے والے مسافر کو اپنا روزہ پورا کرنا چاہئے لیکن ظہر سے پہلے سفر کرنے والے کا روزہ باطل ہے مگر حد تر خص سے پہلے روزہ توڑ نہیں سکتا اور اگر حد تر خص سے پہلے افطار کرلے تو اس پر کفارہ واجب ہے [حد تر خص سے مراد یہ ہے کہ ایسی جگہ پہونچ جائے جہاں سے شہر کی اذان نہ سنائی دے یا ایسی جگہ پہونچ جائے کہ شہر والوں کی نظر سے پوشیدہ ہوجائے]

نمبر مسئله 1448مسافر کے روزے کے احکام (1440)

ظہر سے پہلے يا بعد ميں وطن پلٹنا

مسئلہ ۱۴۴۸: جو مسافر اپنے وطن یا جہاں دس دن ٹھہر نے کی نیت کی ہے وہاں ظہر سے پہلے پہنچ جائے اور اس وقت تک کوئی ایسا کام نہ کیا ہو جس سے روزہ باطل ہوجاتا ہو تو اس کو دن کا روزہ رکھنا چاہئے اور اگر روزہ کو باطل کرنے والا کام انجام دے چکاہے تو مستحب ہے کہ باقی دن روزے کو باطل کرنے والی چیزوں سے اجتناب کرے اور بعد میں قضا رکھے لیکن اگر ظہر کے بعد پہنچے تو روزہ رکھ سکتا۔

نمبر مسئله 1450جن لوگوں پر روزہ واجب نہيں ہے (1450)

بوڑھے مرد و عورت جن کيلئے روزہ رکھنا مشکل ہے

مسئلہ ۱۴۵۰: وہ بوڑھا مرد اور بوڑھی عورت جس کے لئے روزہ رکھنا مشکل ہے روزہ چھوڑ سکتے ہیں۔ البتہ روزانہ ایک مد تقریبا (۷۵۰ گرام) گیہوں یا جو یا اس کے مانند دوسری چیز فقیر کو دینا ہوگا۔ اور بہتر ہے کہ گیہوں اور جو کے بدلے روٹی دیں اور روٹی دینے کی صورت میں احتیاط واجب ہے کہ اتنی روٹی دیں کہ وہ روٹیاں ایک مد خالص گیہوں کے مقدار کے برابر ہوں (یعنی ایک مد گیہوں کی جتنی روٹیاں ہوتی ہیں اتنی روٹیوں سے کم نہ دیں۔ مترجم۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت