سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 2141طلاق کے شرایط (2135)

جس نے اپني بيوي سے ھمبستري کي ہو اورپھر اسے طلاق دينا چاہے

مسئلہ 2141: اگر بيوي سے ہمبستري کرنے کے بعد اس کو طلاق دينا چاہے تو اتنے دنوں صبر کرے کہ وہ حيض انے کے بعد پاک ہوجائے تب طلاق دے البتہ اگر بيوي حاملہ ہو تو ہمبستري کرنے کے بعد فورا اس کو طلاق دے سکتا ہے اسي طرح اگر يائسہ ہو يعني 50 سال سے زيادہ عمر رکھتي ہو.

نمبر مسئله 1520 کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

جس نے مکلف ہونے کے بعد خمس نہ ديا ہو اور اس کي آمدنياں بھي ہوئي ہوں

مسئلہ 1520:جس شخص نے مکلف ہونے کے بعد خمس ہي نہ ديا ہوا اور اس کي امدنياں بھي ہوئي ہوں زندگي بسر کرنے کي ضروريات کو بھي خريدا ہو اور اب وہ شمس کي طرف متوجہ ہو اور چاہتا ہو کہ خمس کے معاملے ميں بري الذمہ ہوجائے اور پاک زندگي بسر کرنے لگے تو اگر کسب کے منافع سے ايسي چيز خريدي ہو جس کي ضرورت نہ رہي ہو اور اس کو خريدے ہوئے سال بھر گزر چکاہو تو اس کا خمس ادا کرے اور اگر گھر يلو سامان اور دوسري ضرورت کي چيزيں جو اس کے شايان حال ہوں خريدي، ہوں تو ان کا خمس دينا ضروري نہيں ہے بشرطيکہ يہ جانتا ہو کہ جس سال اس کو نفع ہوا ہو اسي سال کے در ميان ان کو خريدا ہو اور اگر معلوم نہ ہو کہ سال کے در ميان يا سال ختم ہونے کے بعد خريد ا ہے تو احتياط واجب ہے کہ حاکم شرع يا اس کے نمايندہ سے مصالحت کرے يعني اپنے تمام مشکوک مال کا حساب کرے اور حاکم شرع خمس کے اعتبار سے اس کے قرضہ کا اندازہ کرے اور اس سے مصالحت کرے تو اس کي ادائيگي کے بعد اس کا تمام مال پاک ہوجائے گا.

نمبر مسئله 1154اس کا مشغلہ اور کام سفر نہ ہو (1145)

جس نےاپنے وطن سےصرف نظر کرلياہو اس کي نماز کا حکم

مسئلہ 1154 : جو شخص اپنے وطن کو چھوڑدے اور اپنے لئے دوسرا وطن انتخاب کرنا چاہتا ہے تو مسافرت میں نماز قصر پڑھے۔ البتہ اگر اس کا سفر طولانی ہوجائے اور خانہ بدوشوں میں شمار ہونے لگے تو پھر پوری پڑھے۔

نمبر مسئله 506احکام مس ميت (496)

جس پر غسل مس میت واجب ہو

مسئلہ 506 : جس پر غسل مس میت واجب ہو وہ مسجد میں جاسکتا ہے ، سورہ ہائے سجدہ کو پڑھ سکتا ہےاور اپنی بیوی سے ہمبستری کرسکتا ہے البتہ نماز و طواف وغیرہ کے لئے غسل کرنا ضروری ہےگویا یعنی جس پرغسل مس میت واجب ہے اس کی مثال اس شخص کی ہے جو بے وضو ہے۔

نمبر مسئله 1327روزہ کي نيت (1316)

جس پر قضا روزہ واجب ہو وہ مستحب روزہ نہيں رکھ سکتا

مسئلہ ۱۳۲۷ : جس کے ذمہ ماہ رمضان کے قضا روزے ہوں یا دوسرا کوئی واجب روزہ ہو اس کے لئے مستحبی روزہ رکھنا جائز نہیں ہے لیکن اگر بھول کر مستحبی روزہ رکھ لے اور ظہر سے پہلے یاد آجائے تو واجب روزہ کی نیت کرسکتا ہے لیکن اگر ظہر کے بعد یاد آئے تو اس کا روزہ باطل ہے۔

نمبر مسئله 1482کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

جس پيسے کا خمس ادا نہيں ہوا اس سے خريد و فروخت کرنا

مسئلہ 1482:اگر کوئي ايسا مال خريدے جس کا خمس نہ ديا ہو تو خمس کي مقدار کے برابر معاملہ باطل ہے البتہ اگر حاکم شرع اجازت ديدے تو صحيح ہے اور ايسي صورت ميں معاملہ والي رقم کا خمس حاکم شرع کو دينا ہوگا اور اگر بچنے والے کو دياہے تو اس سے لے کر حاکم شرع کودے.

نمبر مسئله 2436پگڑي کے احکام (2433)

جس چيز کو پگڑي پر دئيے بغير کرايہ پر ليا ہو

مسئلہ 2436: جس چيز کو پگڑي پر ديئے بغير کرايہ پر ليا ہو اس کي مدت کرايہ ختم ہونے کے بعد کرايہ دار مالک کي اجازت حاصل کئے بغير اس ميں نہيں رہ سکتا اور اگر خالي نہ کرے تو غاصب ہے اور ملک کے ساتھ ساتھ کرايہ مثل کا بھي ضامن ہے خواہ پہلے والے کرايہ کي مدت کم ہو يا طولاني ہو اور خواہ کرايہ کے زمانے ميں ملکيت کي قيمت بڑھ گئي ہو يا نہ بڑھي ہو اور اگر کوئي دوسرا شخص اس کرايہ دار سے اس کو کرايہ پرلے لے تو اس کرايہ پر لينا صحيح نہيں ہے البتہ اگر مالک راضي ہوجائے تو صحيح ہے.

نمبر مسئله 1858کرائے کے شرائط (1858)

جس چيز کو کرائے پر ديا جائے اس کي چند شرطيں ہيں

مسئلہ 1858: جس چيز کو کرايہ پر دياجائے اس کے لئے چند شرطيں ہيں.1وہ چيز معين ہو، لہذا اگر يہ کہے کہ ميں اپنے کسي مکان کو اي کسي گاڑي کو کرايہ پر ديتاہوں تو صحيح نہيں ہے.2 کرايہ دار يا تو اس کو ديکھ لے يا مالک مکمل طور سے اس کي خصوصيات بيان کردے.3 اس کو دوسرے کے سپرد کرنا ممکن ہو لہذا اس بھا گے ہوئے گھوڑے کو کرايہ پر دينا باطل ہے جو کرايہ دار کے قبضے ميں نہ اسکے.4 وہ چيز فائدہ حاصل کرنے سے ختم نہ ہوجاتي ہو اسي لئے روٹي، فروٹ و غيرہ کو کرايہ پر دينا صحيح نہيں ہے5 جس کام کے لئے لياہو وہ کام اس سے ممکن ہو.لہذا ناقابل کاشت زمين کو کاشت کے لئے کرايہ پر دينا صحيح نہيں ہے.6 جس چيز کو کرايہ پردےاس کا مالک ہو يا کرايہ پر دينے کے لئے وکيل يا ولي ہو.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت