سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1495کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

جس کے پاس آمدني کے متعدد ذرائع ہوں تو ان کا ايک ہي حساب ہوگا

مسئلہ 1495: جس کے پاس امدني کے متعدد ذرائع ہوں مثلا تجارت، زراعت،کاريگري، صنعت و غيرہ ہو و سال کے اخر ميں امدني کے تمام ذرائع کے منافع کا ايک ہي جگہ حساب کرے اب اگر اخراجات سے کچھ زيادہ ہے تو اس زائد کا خمس دے.

نمبر مسئله 688اوقات نماز کے احکام (682)

جس کے پاس ايک رکعت کا وقت ہو

مسئلہ 688 : اگر ايک رکعت نماز کا وقت ہو توپوري نماز ادا کي نيت سے پڑھے ليکن نماز کو ا س حد تک موخر کرنا حرام ہے اس لئے اگر مغرب تک پانچ رکعت کا وقت ہو تو ظہرين کي نماز کو ادا کي نيت سے پڑھے يہي صورت ديگر نمازوں کي ہے.

نمبر مسئله 621

جس کے پاس بمقدار وضو يا غسل پاني ہو

مسئلہ 621 : اگر کسي کے پاس بمقدار وضو يا غسل پاني ہو اور وہ جانتا ہو کہ اگر اس پاني کو پھينک ديا تو دوسرا پاني نہيںملے گا تو اگر نماز کا وقت داخل ہوچکا ہو تو اس پاني کا بہانا حرام ہے اور احتياط واجب ہے نماز کے وقت سے پہلے بھي پاني کو نہ بہائے اسي طرح اگر عقلي احتمال ہو کہ اس پاني کے ختم ہوجانے کے بعد دوسرا پاني نہيں ملے گا تو احتياط واجب ہے کہ اس پاني کو محفوظ رکھے اور ان تمام صورتوں ميںاگر پاني کو پھينک ديا تو غلط کام کيا ليکن تيمم کے ساتھ اس کي نماز صحيح ہے.

نمبر مسئله 928رکوع (927)

جس کے ہاتھ اور زانو دوسروں سے مختلف ہوں

مسئلہ 928 : جس کے ہاتھ زانو دوسروں سے مختلف ہوں مثلا اس کے ہاتھ اتنے لمبے ہوں کہ اگر تھوڑا سا جھک جائے تو ہتھيلي زانو تک پہونچ جائے يا اس کا زانو بہت نيچے ہو تو ايسے لوگ عام آدميوں کي طرح جھکيں.

نمبر مسئله 334پیشاب اور پائخانه کا بار بار نکلنا

جسکا پيشاب پاخانہ بےاختيار نکل جاتا ھو

مسئلہ 334: جس شخص کو پیشاب یا پاخانہ پے اختیار نکل جاتا ہو اس کوچاہئے کہ کسی تھیلی یا اس قسم کی کسی چیز سے بدن کی دوسری جگہوں کو آلودگی سے بچالے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ ہرنماز سے پہلے پیشاب و پاخانے کے مقام کو دھولیا کرے۔

نمبر مسئله 330پیشاب اور پائخانه کا بار بار نکلنا

جسکا پيشاب پيخانہ پے در پے نکل جاتا ھو

مسئلہ 330 : اگر پے در پے اس طرح پیشاب و پاخانہ نکلتا ہو بار وضو کرنا مشقت کا باعث ہو تو ایک وضو کافی ہے بلکہ وہ دو نمازیں مثلا ظہر وعصر کو ایک ہی وضو سے پڑھ سکتا ہے اگر چہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ ہر نماز کے لئے الگ ایک وضو کرے۔

نمبر مسئله 691اوقات نماز کے احکام (682)

جسکو شکيات وسہويات نماز نہ معلوم ہوں

مسئلہ 691 : جس کو شکيات و سہويات نماز معلوم نہ ہوں اور احتمال ہو کہ نماز ميں کوئي بات پيش آسکتي ہے تو ان شکيات و سہويات کو ياد کرنے کے لئے نماز کو اول وقت سے مو خر کرسکتا ہے ليکن اگراطمينان ہو کہ بطور کامل ادا کرے گا تو اول وقت نماز پڑھنا جائز ہے.

نمبر مسئله 734نماز میں بدن کا چھپانا (726)

جسکےپاس بدن چھپانے کےلئے کچھ نہ ہو

مسئلہ 734 : اگر کوئی ننگا ہے اور نماز میں بدن کو چھپانے کے لئے اس کے پاس کچھ نہیں ہے لیکن احتمال ہے کہ آخر وقت تک کچھ مل جائے گا تو احتیاط واجب یہی ہے کہ نماز میں تاخیر کردے اگر کچھ نہ ملے اور کوئی اس کودیکھ رہا ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھے اور اس طرح اپنی شرمگاہ کو چھپائے اور اگر کوئی نہیں دیکھ رہا ہے تو کھڑے ہو کر نماز پڑھے اور بناء بر احتیاط واجب شرمگاہ کو ہاتھوں سے چھپالے اور رکوع و سجود اشاروں سے کرے۔ سجدہ کے لئے تھوڑا سا سر کو جھکا لے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت