سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1769سود کے احکام (1767)

جن چيزوں کو عدد يا ميٹر ميں بيچا جاتا ہو

مسئلہ 1769: جن چيزوں کو وزن و پيمانہ سے نہ بيچا جاتا ہوبلکہ عدد يا ميٹر کے حساب سے بيچاجاتا ہو جيسے انڈے ، کپڑے اور بہت سے ظروف (برتن) يا مشاہدہ سے بيچاتا ہو جيسے بہت سے حيوانات ان کو اگر کمي و زيادتي کے ساتھ بيچاجائے تو اشکال نہيں ہے.

نمبر مسئله 1288نماز آيات واجب ہونے کے موارد (1287)

جن چيزوں کي وجہ سے نماز آيات واجب ہوتي ہے ان کا کئي مرتبہ واقع ہونا

مسئلہ 1288 : جن چيزوں کي وجہ سے نماز آيات واجب ہوتي ہے اگر ان کا کئي مرتبہ اتفاق ہوجائے تو ہر ايک کے لئے نماز آيات واجب ہے مثلا کئي مرتبہ زلزلہ آجائے يا سورج گرہن و زلزلہ آجائے ليکن اگر نماز آيات پڑھتے ہوئے يہ چيزيں واقع ہوں تو صرف وہي ايک نماز کافي ہے.

نمبر مسئله 337وضو کے احکام (323)

جن چيزوں کے لئے وضو کرنا چاہئے

مسئلہ : 337 : چھ چیزوں کے لئے وضو کرنا واجب ہے۔1۔ نماز میت کے علاوہ تمام واجب نمازوں کے لئے۔2۔ بھولے ہوئے سجدے اور تشہد کے لئے۔3 ۔ واجب طواف کے لئے(یہ بات یاد رہے کہ حج و عمرہ میں جو طواف بجالایا جاتا ہے وہ واجب طواف شمار ہوتا ہے چاہے اصل حج و عمرہ مستحب ہو)۔4۔ اگر نذر یاعہد کرے یا قسم کھائے کہ وضو کروں گا اورباطہارت رہوں گا۔5۔ جب نذر کرے کہ اپنے بدن کے کسی حصہ کو قرآن سے مس کروں گا۔(بشرطیکہ شرعا یہ نذر جائز بھی ہو، مثلا قرآن کی تحریر کو احتراما چومنا چاہتا ہے)6۔ نجس شدہ قرآن کو پاک کرنے کے لئے، یانجاست کی جگہ سےاس کو نکالنے کے لئے جبکہ مجبور ہو کہ ہاتھ یابدن کا کوئی حصہ قرآن سے مس کرے۔

نمبر مسئله 2339وصيت کے احکام (2327)

جن کو وصيت کي جائے ان کے شرائط

مسئلہ 2339: جن کے لئے وصيت کي جائے اس کا موجود ہونا ضروري ہے لہذا اس بچہ کے لئے وصيت کرنا محل اشکال ہے جو ابھي موجود نہيں ہے اور ہوسکتا ہے بعد ميں پيدا ہوجائےاور احتياط يہ ہے کہ ورثہ سے صلح کرلي جائے البتہ جو بچہ شکم مادر ميں موجود ہے چاہے ابھي اس ميں روح نہ داخل ہوئي ہو اس کے لئے وصيت کرنا صحيح ہے پس اگر بعد ميں وہ بچہ زندہ پيدا ہوا تو جو چيزاس کے لئے وصيت کي گئي تھي دي جائے گي اورا گر مردہ پيدا ہوا تو وصيت باطل ہے اور وہ چيز ورثہ ميں تقسيم کردي جائے گي.

نمبر مسئله 607شہيد کے احکام (603)

جن کے لئے غسل و کفن نہيں ہے

مسئلہ607 دوم: جن لوگوں کا قتل بہ عنوان قصاص يا حد شرعي واجب ہوتا ہے اور حاکم شرع (قاضي) ان کو حکم ديتا ہےکہ غسل ميت کو وہ لوگ خود ہي اپني زندگي ميں بجالائيں اوروہ لوگ تينوں غسل کرليتے ہں اور کفن کے تين عددوں ميں سے دو عدد لنگ و قميص کوپہن ليتےہيں اور ميت کي طرح حنوطکرليتےہيں تو ان کےقتل کےبعد صرف ان پرنماز پڑھي جائے گي اوراسي طرح ان کو دفن کرديا جائے گا ، اور يہ (بھي) ضروري نہيں ہےکہ ان کےکفن و بدن سے خون کو دھوياجائے بلکہ اگر خوف و دہشت سے خودکو (پيشاب پاخانہ سے ) نجس کر ليں تو غسل کي تکرار ضروري نہيں ہے.

نمبر مسئله 68بيت الخلا کے احکام (63)

جن گهروں ميں فليش يا پيخانے روبقبله هوں

مسئلہ 68: جن گھروں ميں کھڈياں يا فلش رو بقبلہ يا پشت بقبلہ بنے ہوں خواہ جان بوجھ کر بنائے ہوں يا غلطي سے يا مسئلہ نہ جاننے کي وجہ سے ہو اس پر رفع حاجت کے لئے اس طرح بيٹھنا چاہئے کہ رو بقبلہ يا پشت بقبلہ نہ ہوں ورنہ حرام ہے.

نمبر مسئله 360واجب غسل (359)

جنابت

مسئلہ 360۔ انسان دوچیزوں سے مجنب ہوتاہے۔اول : جماع [یعنی ھمبستری ]دوم : منی کانکلنا،چاہے سوتے ہوئے نکلے یابیداری میں،کم نکلے یازیادہ شہوت کے ساتھ ہو یا بغیر شہوت کے ساتھ۔

نمبر مسئله 1785رقم و جنس کے شرائط (1782)

جنس ميں تصرف يا تبديلي کرنا معاملہ کےباطل ہونےکي صورت ميں

مسئلہ 1785: گذشتہ شرائط ميں سے اگر ايک شرط بھي نہ ہو تو معاملہ باطل ہے ليکن اگر بيچنے والا اور خريد نے والا معاملہ کے باطل ہونے کے با وجود ايک دوسرے کے مال پر تصرف کے لئے راضي ہوں تو کوئي حرج نہيں ہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت