سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 359غسل (359)

واجب غسل

مسئله 359 : واجب غسل سات ہیں :1۔ غسل جنابت 2۔ غسل حیض 3۔ غسل نفاس 4۔ غسل استحاضہ 5۔ غسل مس میت 6۔ غسل میت 7۔ وہ مستحبی غسل جونذر،عہد،قسم کی وجہ سے واجب ہو جائے۔

نمبر مسئله 394غسل کے شرایط

جن شرایط کی غسل میں رعایت واجب هے [مقابلہ]

مسئلہ394۔ جن شرائط کا وضو میں ذکرکیاجاچکاہے،مثلاپانی کاپاک ہونا اور غصبی نہ ہونا وغیرہ غسل کے لئے بھی یہی شرائط ہیں،البتہ غسل میں یہ ضروری نہیں ہے کہ اوپرسے نیچے کی جانب دھوئے،اسی طرح غسل ترتیبی میں اعضاء کے دھونے میں فاصلے ہوجانے سے بھی کوئی حرج نہیں ہوتا،صرف جولوگ اپنے پیشاب پاخانہ کونہیں روک سکتے ان کے لئے احتیاط یہ ہے کہ پے درپے اعضاء کو دھوئیں اورفورانماز پڑھ لیں اوریہی حکم مستحاضہ عورت کے لئے بھی ہے۔

نمبر مسئله 377غسل کی قسمیں

غسل ترتيبي

مسئلہ377۔ غسل ترتیبی کاطریقہ یہ ہے کہ نیت کے بعد پہلے سراور گردن کو دھوئے اس کے بعدداہنی طرف کو اس کے بعد بائیں طرف کو. اس ترتيب کي رعايت غسل ميں واجب نهيں بلکه مستحب هے.

نمبر مسئله 382غسل کی قسمیں

غسل ارتماسي

مسئلہ382۔ غسل ارتماسی کامطلب یہ ہے کہ نیت کرکے پورے بدن کوایک دفعہ یا آہستہ آہستہ پانی میں ڈبوئے خواہ وہ حوض اور تالاب ہو یا آبشار ہو کہ پانی ایک ہی مرتبہ میں پورے بدن پرگرتاہے۔ لیکن عام فوارے کے نیچے غسل ارتماسی ممکن نهیں هے.

نمبر مسئله 379غسل ترتيبي (377)

دوسرے حصوں کا دھونا

مسئلہ 379۔ یہ یقین کرنے کے لئے کہ بدن کے تینوں حصوں،سروگردن،داہنی طرف،بائیں طرف کو مکمل طور سے دھو لیاہے احتیاط مستحب یہ ہے ہر حصہ کو دھوتے وقت تھوڑا سا دوسرا حصہ بھی دھو لے ۔

نمبر مسئله 380غسل ترتيبي (377)

بدن کے کچھ حصه کا دھونا

مسئلہ380۔ اگر غسل کرنے کے بعد معلوم هو که بدن کا کچھ حصه دھونے سے ره گيا هے تو اسي حصه کو غسل کي نيت سے دھولينا کافي هے اور اس صورت ميں اس کا غسل صحيح هے۔

نمبر مسئله 383غسل ارتماسي (382)

غسل ارتماسی کی نیت کا وقت

مسئلہ 383 : اگر بدن کا کچھ حصہ پاني سے باہر ہے اور غسل ارتماسي کي نيت کرکے پاني ميں ڈوب جائے تو کافي ہے ليکن اگر پورا بدن پاني ميں ہو اور (نيت کر کے) بدن کو حرکت ديدے تو غسل ارتماسي کہنا مشکل ہے.

نمبر مسئله 387غسل ارتماسي (382)

واجب روزہ اور حج یا عمرہ کا احرام کی حالت میں غسل ارتماسی

مسئلہ387۔ احتیاط واجب یه هے که جس نے واجب روزہ رکھا ہو یاحج یا عمرہ کا احرام باندھ رکھا ہو وہ غسل ارتماسی نہ کرے اور اپنے سرکو پانی میں نہ ڈبوئے، لیکن اگربھولے سے غسل ارتماسی کرلے تو غسل صحیح ہے اور روزه یا احرام پر کوئی فرق نهیں پڑیگا ۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت