سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1321روزہ کي نيت (1316)

جو شخص نيت کو بھول گيا ہو اس کو مفطرات سے پرہيزکرنا چاہئے

مسئلہ 1321 : اگر ماہ رمضان ميں روزہ کي نيت بھول جائے اور اذان ظہر سے پہلے ياد مسئلہ ۱۳۲۱ : اگر ماہ رمضان میں روزہ کی نیت بھول جائے اور اذان ظہر سے پہلے یاد آجائے اور فورا نیت کرلے تو اس کا روزہ صحیح ہے بشرطیہ کوئی ایسا کام نہ کیا ہو جس سے روزہ باطل ہوجاتا ہے۔ لیکن اگر ظہر کے بعد نیت کرے توصحیح نہیں ہے۔

نمبر مسئله 619

جو شخص يقين رکھتا ہو کہ پاني نہيں مليگا اور نماز کے بعد پاني مل جائے

مسئلہ 619 : جس کو پاني نہ ملنے کا يقين ہو اسي لئے پاني کي تلاش ميں نہ جائے اور تيمم سے نماز پڑھ لے پھرنماز کے بعد پتہ چلے کہ اگر پاني کي تلاش ميں جاتا تو پاني مل جاتا تو اس کي نماز باطل ہے اسي طرح اگر پاني کي تلاش کے بعد تيمم کرکے نماز پڑھے اور بعد ميں پتہ چلے کہ پاني وہاں موجود تھا تو بناء بر احتياط واجب اگر نماز کا وقت باقي ہے تو اعادہ کرے اور نہيں ہے تو قضا ء کرے.

نمبر مسئله 959سجدے (944)

جو شخص پيشاني زمين پر نہ رکھ سکتا ہو

مسئلہ 959: جو شخص پیشانی زمین پرنہ رکھ سکتا اسکو چاہئے کہ جتنا جھک سکتا ہو اتنا تو جھک جائے اور سجدہ گا یا کوئی ایسی چیز جس پر سجدہ صحیح ہو اس کو اونچائی پر رکھ لے تاکہ پیشانی اس تک پہنچ جائے اور اس پر سجدہ کرے۔ ہتھیلیوں، گھٹنوں، پیروں کے انگوٹھوں کو حسب معمول زمین پر رکھے اور اگر جھک نہ سکتا ہو تو سر سے اشارہ کرے یہ بھی ممکن نہ ہو توآنکھوں سے اشارہ کرے یعنی سجدہ کی نیت سے آنکھوں کو بند کرے اور سر اٹھا نے کی نیت سے کھول دے اور ہر صورت میں احتیاط واجب ہے کہ سجدہ گاہ کو اٹھا کر پیشانی پر رکھے اور اگر ان میں کچھ بھی نہیں کر سکتا تو احتیاط واجب یہ ہے کہ اپنے دل میں سجدہ کی نیت کرے۔

نمبر مسئله 2292نذر کے شرائط و احکام (2274)

جو شخص کسي امام کي زيارت کي نذر کرے تو دوسرے امام کي زيارت کافي نہيں ہے

مسئلہ 2292:جو شخص کسي امام کي زيارت کي نذر کرے مثلا امام حسين (ع) کي زيارت کي نذر کرے اور دوسرے امام کي زيارت کوجائے تو کافي نہيں ہے ليکن اگر کسي مجبوري کي بناء پر اس امام کي زيارت نہ کرسکے تو اس پر کچھ بھي واجب نہيں ہے.

نمبر مسئله 954سجدے (944)

جو شخص ہتھيليوں کو زمين پر نہ رکھ سکے

مسئلہ954 : اگر ہتھیلیوں کو زمین پر نہ رکھ سکے تو ہتھیلیوں کی پشت کو رکھے اور یہ بھی ممکن نہ ہو تو گٹوں کو رکھے اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو احتیاط واجب ہے کہ کہنی تک ہاتھ کا جو حصہ رکھ سکے رکھے اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو بازو کو زمین پر رکھے۔

نمبر مسئله 1104سجدہ سہو کے احکام (1100)

جو عمل سجدہ سھو کا سبب بنتا ہے اس ميں شک کرنا

مسئلہ 1104 : اگر يہ شک ہو کہ کوئي ايسا کام انجام ديا ہے يا نہيں کہ جس سے سجدہ سہو واجب ہوجائے تو اس پر کوئي چيز واجب نہيں ہے اور اگر شک ہو کہ اس پر دو سجدہ سہو واجب ہوئے ہيں ياچار تو صرف دو سجدہ سہو کا بجالانا کافي ہے.

نمبر مسئله 788وہ مقامات کہ جن میں نمازی کے بدن یا لباس کا نجس ہوناجائز ہے(774)

جو عورت بچہ کی پرورش کرتی ہے

مسئلہ 788 : جو عورت بچہ کی پرورش کرتی ہے اور نماز کے لئے آسانی سے پاک لباس کا انتظام نہیں کرسکتی تو اگر دن رات کے اندر ایک مرتبہ اپنے لباس کو دھوئے تو اس میں نماز پڑھ سکتی ہے چاہے اس کا لباس بچہ کے پیشاب سے نجس ہوگیا ہو۔ لیکن احتیاط واجب یہ ہے کہ پہلی نماز جب پڑھے تو لباس کو پاک کرے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت