سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1694زکات فطرہ(1692)

جو لوگ غروب شب عيد سے پہلے کسي کے يہاں کھاناکھائيں تو ان کا فطرہ واجب ہے

مسئلہ 1694: جو لوگ غروب سب عيد سے پہلے کسي کے يہاں کھانا کھانے والوں ميں شمارہوں انکا فطرہ ميزبان پر واجب ہے خواہ وہ لوگ بڑے ہوں يا چھوٹے، مسلمان ہوں يا کافر، واجب النفقہ ہوں يا نہ ہوں اس کے پاس رہتے ہوں يا کسي اور جگہ رہتے ہوں.

نمبر مسئله 773نماز میں بدن چهپانے کے مختلف مسائل

جو ليٹ کر نماز پڑھ رہا ہو ااس کا لحاف يا گدا ريشم اور ان چيزوں کا نہ ہو جو جايز نہيں ہيں

مسئلہ773۔ جوشخص لیٹ کرنمازپڑھ رہاہے اگربرہنہ ہوتوبنابراحتیاط واجب اس کالحاف یاگدانجس اورخالص ریشم ، سونے کا تاروں سے بنا هوا، مردار يا حرام گوشت حيوان کي کھال کا يا غصبي نہ ہو البته مجبوری کی حالت میں جائز هے۔

نمبر مسئله 1944قرض کے احکام (1941)

جو مقروض قرض دينے والے تک رسائي حاصل نه کرسکتا ہو

مسئلہ 1944: جو مقروض شخص قرض دينے والے تک رسائي نہ حاصل کرسکتا ہو اور اس کے ملنے کے ملنے کي اميد بھي نہ ہو تو احتياط واجب ہے کہ حاکم شرع (قاضي) سے اجازت لے کر مقدار قرض کو کسي فقير کے حوالے کردے فقير چاہے سيد ہو يا غير سيد.

نمبر مسئله 866نيت (865)

جو چيز نيت ميں شرط ہے

مسئلہ 866 : نيت کرتے وقت يہ قصد کرنا بھي ضروري ہے کہ ظہر کي نماز ہے ياعصر کي يا کوئي اور صرف يہ قصد کرلينا کہ چار رکعت نماز پڑھتا ہوں کافي نہيں ہے بلکہ جو بھي نماز پڑھ رہا ہے اس کو اپنے دل ميں معين کرے اور احتياط واجب ہے کہ قضا ہے يا ادا اس کو بھي معين کرے.

نمبر مسئله 1040نماز (669)

جو چيزيں نماز ميں مکروه هيں

مسئلہ1040: جو کام نمازی کے خضوع و خشوع کو ختم کردے وہ مکروہ ہے۔ مثلا داهنے، بائیں دیکھنا (اور اگر چہرہ کو بہت گھمائے تو نماز میں اشکال ہے) اسی طرح ڈاڑھی یااپنے ہاتھوں سے کھیلنا انگلیوں کوایک دوسرے میں پھنسانا، تھوکنا، انگوٹھی کی تحریردیکھنا مکروہ ہے،اسی طرح حمد و سورہ و ذکر پڑھتے ہوئے کسی کی بات سننے کے لئے چپ ہوجانا،اسی طرح پیشاب، پاخانہ روک کر یا نیندکی حالت میں یا تنگ وچست لباس پهن کر نماز مکروہ ہے.

نمبر مسئله 128نجاسات88

جو کا پاني

مسئلہ۱۲۸ : بئیر جو (جو )سے بنائی جاتی ہے اور جس کو آب جو کہتے ہیں وہ حرام ہے اور شراب کی طرح نجس ہے لیکن وہ ”آب جو“ جس کو طبی خاصیت کی بنا پر حاصل کیا جاتا ہے اور جس کو ”ماء الشعیر“ کہتے ہیں اور وہ نشہ آور نہیں ہے پاک اور حلال ہے۔

نمبر مسئله 438احکام حائض

جو کام حائضہ عورت پر حرام ہیں

مسئلہ 438 : جوکام حائضہ پر حرام ہیں ان کی تفصیل یہ ہے :1۔ تمام وہ عبادتیں جن میں وضو، غسل یا تیمم کی ضرورت ہوتی ہے۔ جیسے نماز، روزہ، طواف، لیکن جن عبادتوں میں طہارت کی شرط نہیں ہے ان کو بجالا سکتی ہے جیسے نماز میت۔2۔ تمام وہ چیزیں جو مجنب پر حرام ہیں جن ان کا ذکر جنابت کے احکام میں کیا جاچکا ہے۔3۔ ہمبستری کرنا جو کہ مرد اور عورت دونوں کے لئے حرام ہے۔4۔ طلاق بھی اس حالت میں باطل ہے اور بے اثر ہے۔

نمبر مسئله 488نفاس (484)

جو کام نفساء پر حرام ہیں

مسئلہ 488 : جو کام حائض پر حرام ہيں نفساء پر بھي حرام ہيں اور جو چيزيں حائض پر واجب يا مستحب يا مکروہ ہيں نفاس والي عورت کے لئے بھي وہي حکم ہے.

نمبر مسئله 890قيام (879)

جو کھڑے ہو کر نماز نہيں پڑھ سکتا

مسئلہ890۔ جوشخص کھڑے ہوکر نمازنہ پڑھ سکے توچاہئے کہ بیٹھ کرپڑھے لیکن اگر عصا یا دیوار وغیرہ کے سہارے سے کھڑاہوسکتاہے یاپیروں کوایک دوسرے سے دوررکھ کر کھڑا ہوسکتا ہو تو یہی کرے،ہاں اگر اس طرح ضرورت سے زیاده زحمت هو تو پھر بیٹھ کر هی پڑھے اسی طرح انسان جب تک بیٹھ کر نمازپڑھ سکتاہے چاہے کسی چیزکے سہارے سے ہی توپھریہی کرے لیٹ کرنمازنہ پڑھے اوراگرکسی بھی طرح بیٹھ کرنہیں پڑھ سکتاتوداہنی کروٹ لیٹ کرپڑھے مگر اس طرح لیٹے کہ بدن کاپوراحصہ روبہ قبلہ ہواوراگریہ نہ کرسکے توبائیں کروٹ لیٹ کرپڑھے اور اگریہ بھی ممکن نہ ہوتواس طرح چت لیٹ جائے کہ پیروں کے تلوے روبہ قبلہ ہوں۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت