سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1726فطرہ کے متفرق مسائل (1718)

اگر فقير تک دسترسي نہ ہوسکے

مسئلہ1726:اگر فقير تک دسترسي نہ ہو سکے تو اپنے مال سے ايک مقدار فطرہ کي نيت سے الگ کرسکتا ہے اور جس مستحق کو نظر ميں رکھتا ہو يا کسي بھي مستحق کے لئے الگ رکھ سکتا ہے اور جب مستحق کودے تو فطرہ کي نيت کرے.

نمبر مسئله 1729فطرہ کے متفرق مسائل (1718)

فطرہ کامال تلف ہونے کي صورت ميں مکلف ضامن ہے

مسئلہ1729: فطرہ کي نيت سے الگ رکھا ہوا مال اگر تلف ہوجائے اور اس شخص نے فقير تک دسترسي رکھنے کے با وجود اس ميں کوتاہي کي ہو تو اس کا عوض دے اور اگر فقير تک دسترس نہيں رکھتا تھا اور حفاظت ميں کوئي کوتاہي بھي نہ کي ہو تو اس پر کچھ واجب نہيں ہے.

نمبر مسئله 1731فطرہ کے متفرق مسائل (1718)

مکلف کو فطرہ اپنے ہي شہر ميں خرچ کرنا چاہئے

مسئلہ1731: احتياط واجب ہے کہ فطرہ کو اسي جگہ خرچ کيا جائے جہاں وہ رہتا ہو مثلا جو رشتہ دار دوسرے شہروں ميں رہتے ہوں ان کو بھي فطرہ نہيں بھيج سکتا ہاں اگر وہاں کوئي مستحق نہ ہو تو بھيج سکتا ہے اور اگر مستحق کے ہوتے ہوئے فطرہ کو دوسري جگہ بہيجے اور وہ تلف ہوجائے تو ضامن ہے البتہ حاکم شرع ضرورت مندوں کے مصالح کو پيش نظر رکھتے ہوئے دوسري جگہ منتقل کرنے کي اجازت دے سکتا ہے.

نمبر مسئله 1732فطرہ کے متفرق مسائل (1718)

فطرہ کو فقراء او رمساکين کے علاوہ دوسري جگہوں پر خرچ کرنا جائز نہيں ہے

مسئلہ1732:جيسا کہ پہلے بھي بيان کيا گيا کہ احتياط واجب کي بناء پر فطرہ کو فقراء و مساکين کے علاوہ دوسري جگہوں پر نہيں صرف کيا جا سکتا اسي طرح فطرہ سے کارخانے تعمير کر کے اس کے منافع کو ضرورت مندوں ميں نہيں تقسيم کيا جا سکتا البتہ ضرورت مندوں کے لئے اتنا سرمايہ کيا جاسکتا ہے جس سے وہ اپني زندگي بسر کرسکيں.

نمبر مسئله 1747

خريد و فروخت کے احکام

مسئلہ 1747: بقدر ضرورت جتنے احکام معاملات کا جاننا اس کے لئے ضروري ہوا تنے احکام کا سيکھنا واجب ہے اور علما نے کرام پر واجب ہے کہ لوگوں کو سکھائيں.

نمبر مسئله 1825

شرکت کے مسايل

مسئلہ 1825: اگر دو مال با ہم اس طرح مل جائيں کہ نہ ان کي تشخيص ہوسکے اور نہ دونوں کا الگ کرنا ممکن ہو تو اس مال ميں دونوں شريک ہوجائيں گے خواہ يہ کام قصدا انجام دياہو يا قصدا انجام نہ ديا ہو اسي طرح اگر شرکت کے صيغہ کو کسي بھي زبان ميں جاري کياجائے يا ايسا کام کريں جس سے معلوم ہو کہ شرکت کرنا چاہتے ہيں تو جس مال ميں صيغہ پڑھ لياہے اس ميں دونوں کي شرکت صحيح ہے اس ميں دو مال کو ملانے کي ضرورت نہيں ہے.

نمبر مسئله 1840

صلح کے احکام

مسئلہ 1840: صلح کا مطلب يہ ہے: انسان کسي ايسے معاملے ميں جس ميں اختلاف ہو يا اس ميں نزاع و اختلاف کا امکان ہو دوسرے سے اس طريقہ سے اتفاق کرے کہ اپنے مال يا منفعت کا کچھ حصہ دوسرے کو ديدے يا اپنا حق دوسرے کو ديدے يا اپنا مطالبہ يا حق چھوڑدے اور دوسرا بھي اس کے مقابلہ ميں اپنے مال يا منفعت کا کچھ حصہ اس کو ديدے يا اپنا مطالبہ با حق چھوڑدے اس کو(صلح معوض) کہتے ہيں اور اگر يہ اجازت کسي عوض کے بغير ہو تو صلح (غير معوض) کہتے ہيں.

نمبر مسئله 1850

اجارہ

مسئلہ 1850: کسي ملکيت کے منافع يا خود اپني ذات کے منافع کو کسي کے حوالہ (کسي چيز کے بدلے) کردينے کو اجارہ کہتے ہيں کرايہ پر دينے والے اور کرايہ پر لينے والے دونوں کو بالغ و عاقل ہوناچاہئے اور اپنے قصد و ارادہ سے اس کام کا انجام دينا چاہئے نيز دونوں کو اپنے مال ميں حق تصرف بھي ہوناچاہئے لہذا اس لا ابالي کا اجارہ باطل ہے جس کو اپنے مال پر حق تصرف نہيں ہے اور جور اپنے مال کو بيہودہ کاموں ميں خرچ کرتاہے.

نمبر مسئله 1887

مزراعت کے احکام

مسئلہ 1887: مزارعت کا مطلب ہے کہ زمين کا مالک اپني زمين کسان کے حوالہ زراعت کے لئے کردے کہ وہ زمين کے حاصل کا ايک معين حصہ مالک کودے مزارعہ لفظي صيغہ سے بھي ممکن ہے مثلا مالک کہے ميں اس زمين کو دو سال کے لئے تم کو ديتاہوں کہ اس کي پيدا وارسے3/1 حصہ تم مجھ کو ديا کرو اور کسان کہے ميں نے قبول کيا اور بغير صيغہ کے بھي ممکن ہے مثلا کھيت کسان کے تحويل ميں ديدے اور کسان اسے اپني تحويل ميں لے لے (مگر مدت و حصہ و غيرہ جو ضروري چيزيں ہيں ان کے بارے ميں پہلے سے گفتگو مکمل ہوچکي ہو).

نمبر مسئله 1897

مساقات

مسئلہ 1897: اگرپھلدار درختوں کو معين مدت کے لئے کسي کے سپرد اسلئے کياجائے کہ وہ درختوں کي ديکھ بھال کرے اور ان کو پاني و غيرہ دے اور اس کا عوض باغ کے پھلوں کا ايک حصہ اس کو دياجائے تو اس کو مساقات کہتے ہيں.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت