سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1757حرام و باطل معاملات (1752)

جو گوشت اسلامي بازاروں سے خريدا گيا ہو

مسئلہ 1757:جو گوشت و چربي مسلمانوں کے ہاتھ سے لي جائے اس کي خريد و فروخت جائز ہے ليکن اگر يہ معلوم ہو کہ مسلمان نے اس کو کافر سے لياہے يا کافر ملک سے بہ تحقيق کئے بغير لياہے کہ حيوان مطابق شرع ذبح کيا گياہے کہ نہيں تو اس کے خريد و فروخت باطل و حرام ہے (کھاں کا بھي بنابر احتياط يہي حکم ہے) ہاں اگر ايسے مسلمان سے لياہے جو بظاہر پايبند شرع ہے اور احتمال ہو کاس نے تحقيق کيا ہو گا تو پھر خريد و فروخت صحيح ہے.

نمبر مسئله 1764حرام و باطل معاملات (1752)

جوا اور چوري کے ذريعہ حاصل ہوئي چيزوں کي خريد و فروخت

مسئلہ 1764:جو ا، چوري، باطل معاملات کے ذريعہ ہاتھ ائي ہوئي چيزوں کي خريد و فروخت حرام و باطل ہے اس ميں اس ميں تصرف کرنا بھي جائز نہيں ہے اگر کوئي اس کو خريد بھي لے تو اصلي مالک تک پہونچانا ضروري ہے اور اگر اصلي مالک کو جانتا ہو تو حاکم شرع کے حکم پر عمل کرے.

نمبر مسئله 1550غوطہ خوري سے حاصل ہونے والے جواہرات (1548)

جواھرات کا بغير غوطےکےسمندر سے نکالنا

مسئلہ ۱۵۵۰: جن جواہرات کو غوطہ لگائے بغیر دریا سے آلات کے ذریعہ نکالا جائے یا پانی کے اوپرسے نکالا جائے یا سمندر کے کنارے سے حاصل کیا جائے اگر اخراجات کو کم کرنے کے بعد ان کی قیمت نصاب بھر ہوتوبنا بر احتیاط واجب اس کا خمس واجب ہے۔

نمبر مسئله 277پیر کا مسح (272)

جوراب اورجوتے کے اوپرمسح کرنا

مسئلہ277۔ مسح پیروں کی کھال پر هونا چاهئے جوراب اورجوتے کے اوپر مسح کرنا تقیه کے علاوه صحیح نهیں هے، ہاں اگرشدید سردی یاچوریادرندوں وغیرہ کے خوف سے موزہ یاجوتانہ اتارسکے تواسی کے اوپر مسح کر لینا کافی ہے۔ اوراگرجوتے کااوپری حصہ نجس ہے توکوئی پاک چیزاس پررکھ کرمسح کرے۔

نمبر مسئله 820نمازی کی جگه کے مختلف مسائل

جولوگ بے اعتنائی کی وجہ سے مسلمانوں کی مسجدوں میں حاضرنہیں ہوتے

مسئلہ820۔ جولوگ بے اعتنائی کی وجہ سے مسلمانوں کی مسجدوں میں حاضرنہیں ہوتے بہترہے کہ ان سے دوستی نہ کی جائے ، ان کے ساتھ کھانانہ کھایاجائے، ان سے کسی کام میں مشورہ نہ لیاجائے، ان کاہمسایہ نہ بنے، ان سے لڑکی نہ لی جائے، نہ ان کولڑکی دی جائے۔

نمبر مسئله 690اوقات نماز کے احکام (682)

جولوگ عذر رکھتےہوں اوريقين ہو کہ ا?خر وقت تک عذر بر طرف ہو جاےگا

مسئلہ 690 : جو لوگ عذر رکھتے ہوں اور یقین ہو کہ آخر وقت تک عذر برطرف ہوجائے گا ان کے لئے واجب ہے کہ صبر کریں (اول وقت نہ پڑھیں) اور اگر یقین ہو کہ عذر باقی رہے گا تو صبر کرنا واجب نہیں اور اگر احتمال ہو کہ عذر آخر وقت تک برطرف ہوجائے گا تو احتیاط واجب ہے کہ صبر کریں البتہ تیمم کی جگہ پر ایسی صورت حال میں اول وقت میں نماز پڑھ سکتے ہیں۔

نمبر مسئله 97مردار (94)

جوکھال دوسرے حصوں سے جدا ہو جاتی ہے

مسئلہ 97: جوکھال ہونٹ ،سر اور انسان کے بدن کے دوسرے حصوں سے جدا ہو جاتی ہے پاک ہے لیکن اگر اس کو زبردستی نوچ کر الگ کریں تو بناء بر احتیاط واجب اس سے اجتناب کرنا چاہئے۔

نمبر مسئله 2304قسم کھانا (2300)

جھوٹي اور سچي قسم

مسئلہ 2304:جو لوگ بات کو ثابت کرنے کي لئے قسم کھاتے ہيں تو اگر ان کي قسم بچي ہے تو مکروہ ہے اور اگر جھوٹ ہے تو حرام ہے اور گناہ کبيرہ ہے البتہ اگر مجبورا اپني نجات يا کسي مسلمان کو ظالم کے شر سے نجات دلانے کے لئے جھوٹي قسم کھائے تو کوئي حرج نہيں ہے بلکہ کبھي واجب ہوجاتي ہے اور يہ بات کو ثابت کرنے کے لئے کھائي جالنے والي قسم اس قسم کے علاوہ ہے جو پہلے بيان کي گئي ہے کہ کسي کام کے کرنے يا نہ کرنے کي جو قسم کھائي جاتي ہے.

نمبر مسئله 908

جہاں قراءت بلند ہوني چاہيے وہاں ا?ہستہ پڑھے يا بر عکس

مسئلہ 908 : جہاں قرائت بلند ہوني چاہئے وہاں عمدا آہستہ پڑھنے سے اور جہاں آہستہ ہوني چاہئے وہاں عمدا بلند آواز سے پڑھنے سے نماز باطل ہوجاتي ہے ليکن اگر بھولے سے يا مسئلہ نہ جاننے کي وجہ سے ايسا کرے تو نماز صحيح ہے البتہ اگر مسئلہ کو ياد کرنے ميں کوتاہي کي ہو تو بناء بر احتياط واجب اعادہ کرے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت