سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 428ماہواري (عادت ماہانہ) (426)

یائسہ ہونے کی عمر

مسئلہ 428: عورت چاہے سیدہ ہو یا غیر سیدہ پچاس سال کے بعد دونوں یائسہ ہوجاتی ہیں یعنی اگر خون آئے تو وہ خون حیض نہیں ہےليکن اگر خون ميں حيض کے تمام شرائط پائے جاتے هوں تو چاهئے که احکام حيض کے مطابق عمل کرے۔قمري 50 سال، شمسي 50 سال سے تقريباً 542 دن اور 18 گھنٹے يعني 18 مهينے اور تين دن کم هوتے هيں اس حساب سے شمسي اعتبار سے عورت تقريباً 48 سال 6 مهينے مين يائسه هوجاتي هے.۔

نمبر مسئله 429ماہواري (عادت ماہانہ) (426)

جو خون لڑکی نو سال سے پہلےاور عورت یائسہ ہونے کے بعد دیکھتی ہے

مسئلہ 429 : لڑکي کو جو خون نو سال سے پہلے آئے اور عورت کو جو خون يائسہ ہونے کے بعد آئے وہ حيض کے احکام نہيں رکھتا، اور اگر زخم و جراحت کا خون نہيں ہے تو وہ استحاضہ ہے جس کا حکم پہلے گزر چکا ہے.

نمبر مسئله 431ماہواري (عادت ماہانہ) (426)

جس لڑکی کے بالغ ہونے اور جس عورت کو یائسہ ہونے میں شک ہو انکا خون دیکحنا

مسئلہ 431 : جس لڑکی کو معلوم نہ ہو کہ نو سال کی ہوچکی ہے کہ نہیں اگر وہ ایسا خون دیکھے جس میں حیض کی علامتیں نہ ہوں تو وہ حیض نہیں ہے اور اگر حیض کی علامتیں موجود ہوں اوراطمینان ہوجائے کہ حیض ہی ہے تو پھر یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ نو سال کی ہوگئی ہے اور بالغ ہوگئی ہے لیکن جس عورت کو شک ہو کہ یائسہ ہوئی کہ نہیں اگر اس کو خون آئے اور وہ نہ جانتی ہو کہ حیض ہے کہ نہیں تو اس خون کو حیض فرض کرے اور سمجھ لے کہ ابھی یائسہ نہیں ہوئی ہے۔

نمبر مسئله 433ماہواري (عادت ماہانہ) (426)

شروع کے تین دن پے در پے[لگاتار] خون آنا

مسئلہ 433: پہلے تین دن پے در پے خون آنا چاہئے اس لئے اگر دو دن خون دیکھے او رایک دن ٹہر کر پھر خون آئے تو حیض نہیں ہے اور یہ جو کہا گیا کہ پے در پے دیکھے اس کا مطلب یہ نہیں کہ تینوں دن صبح سے شام تک خون نکلتار ہے بلکہ اگر شرمگاہ کے اندر موجود ہو تب بھی کافی ہے۔

نمبر مسئله 437ماہواري (عادت ماہانہ) (426)

ڈاکٹر کے قول پر اطمینان

مسئلہ 437 : جس عورت کے خون شروع ہوگیا ہو اگر ڈاکٹر کو دکھائے اور وہ تشخیص کردے کہ یہ خون حیض ہے یا زخم کا خون ہے یا کوئی اور خون ہے اور ڈاکٹر کے کہنے پر اطمینان حاصل ہوجائے تو اس کے احکام کے مطابق عورت عمل کرسکتی ہے۔

نمبر مسئله 438

وہ چيزيں جو حائضہ پر حرام ہيں

مسئلہ 438 : جو چيزيں حائضہ پر حرام ہيں ان کي تفصيل يہ ہے :1 تمام وہ عبادتيں جن ميں وضو، غسل يا تيمم کي ضرورت ہوتي ہے جيسے نماز، روزہ، طواف، ليکن جن عبادتوں ميں طہارت کي شرط نہيں ہے ان کو بجالا سکتي ہے جيسے نماز ميت2 تمام وہ چيزيں جو مجنب پر حرام ہيں اور ان کا ذکر جنابت کے احکام ميں کيا جاچکا ہے3 ہمبستري کرنا جو مرد اور عورت دونوں کے لئے حرام ہے4 طلاق بھي اس حالت ميں باطل ہے اور بے اثر ہے.

نمبر مسئله 439

حيض کي حالت ميں بيوي سے جماع کرنا

مسئلہ 439 : اگر اپني بيوي سے حالت حيض ميں ہمبستري کرے تو کفارہ دينا مستحب ہے اور پہلي تہائي ميں ايک مثقال سکہ دار سونا يا اس کي قيمت دے شرعي مثقال اٹھارہ چنے کے دانوں کے برابر ہوتا ہے اور اگر دوسري تہائي ميں ہمبستري کرے تو آدھامثقال اور اگر آخري تہائي ميں مجامعت کرے تو ايک چوتھائي مثقال کفارہ دے اب اگر کسي عورت کي عادت چھ روز ہے تو پہلے دو دن ميں (پہلي تہائي) ايک مثقال اور بيچ والے دو دن (دو تہائي) ميں آدھا مثقال اور آخري دو روز (آخري تہائي) ميں ايک چوتھائي مثقال کفارہ ہوگا.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت