سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1399روزہ کو باطل کرنيوالي چيزوں کے احکام(1394)

جہاں قضا و کفارہ دونوں واجب ہيں

مسئلہ ۱۳۹۹: روزہ کو باطل کرنے والی چیزوں کو اگر عمدا اور علم و اطلاع کے ساتھ بجالائے تو روزہ تو باطل ہو ہی جاتاہے قضا و کفارہ بھی واجب ہوتاہے لیکن اگر مسئلہ نہ جاننے کی وجہ سےہو تو کفارہ نہیں ہے لیکن اسکی قضا واجب ہے۔

نمبر مسئله 1397روزہ کو باطل کرنيوالي چيزوں کے احکام(1394)

جہاں پر روزہ توڑنے پر مجبور ہونا پڑے وہاں نہ جائے

مسئلہ 1397: احتياط واجب ہے کہ روزہ دار ايسي جگہ نہ جائے جہاں معلوم ہو کہ اس کے گلے ميں کچھ ڈال ديں گے يا اس کو کھانے پر مجبور کريں گے ليکن اگر جانے کا ارادہ کرے مگر نہ جائے يا جائے مگر وہ کچھ کھانے کونہ دين تو روزہ صحيح ہے.

نمبر مسئله 1423قضا روزوں کے احکام (1427)

جہاں پر صرف قضا لازم ہے

مسئلہ ۱۴۲۳: چند صورتوں میں صرف روزہ کی قضا واجب ہے کفارہ نہیں ہے وہ درج ذیل ہیں:۱۔جو شخص رمضان کی رات میں مجنب ہوا ور سوکر بیدار ہو جائے پھر دوسری یا تیسری دفعہ سوجائے او ر بیدار نہ ہوتو ایسی صورت میں احتیاط واجب ہے کہ اس روز ے کی قضا بعد میں رکھے ۔ البتہ اگر پہلی ہی نیند میں بیدار نہ ہوتو قضا نہیں ہے اور روزہ بھی صحیح ہے ۔ ۲۔اگر مبطلات روزہ کوتو انجام نہ دے لیکن روزے کی نیت ہی نہ کی ہو یا روزہ توڑ نے کاارادہ کرے یاریاکار ی سے روزہ باطل کردے۔ ۳۔۔ رمضان میں غسل جنابت کرنا بھول جائے اوراسی حالت میں ایک یاچند روزہ رکھ لے تو بناء بر احتیاط واجب قضا رکھے۔ ۴۔۔ رمضان میں یہ تحقیق کئے بغیر کہ صبح ہو گئی ہے کہ نہیں ایسا کام کرے جس سے روزہ باطل ہو جاتاہے بعد میں پتہ چلے کہ صبح ہوچکی تھی اسی طرح اگر تحقیق کے بعد شک یا گمان ہو صبح ہو گئی ہے (تو بعد میں قضا رکھے ) لیکن اگر تحقیق سے یقین ہو جائے کہ صبح نہیں ہوئی ہے اور کچھ کھا لے بعد میں پتہ چلے کہ صبح ہو چکی تھی توقضا واجب نہیں ہے۔ ۵۔۔ اگر کوئی ناقابل اعتبار شخص کہے کہ صبح نہیں ہوئی ہے ابھی وقت باقی ہے اور انسان اس کے کہنے سے ایسا کام کرے جو روزہ باطل کردیتا ہے اور بعد میں پتہ چلے کہ صبح ہو چکی تھی تواس صورت میں بھی قضا لازم ہے ليکن اگر يه بات معتبر شخص کهے يا انسان تحقيق کے بعد يقين کرلے که صبح نهيں هوئي هے اور کچھ کھاتے بعد ميں معلوم هو که صبح هوگئي تھي تو اس پر قضا واجب نهيں هے۔۶۔اگر کوئی کہے کہ صبح ہو چکی ہے لیکن انسان کو یقین نہ آئے یا خیال کرے کہ مذاق کررہاہے اور ایسا کام کرے جس سے روزہ باطل ہو جاتا ہے پھر پتہ چلے کہ صبح ہو چکی تھی تو قضا لازم ہے۔۷۔ اگر عادل شخص مغرب ہوجانے کی خبر دے اور کوئی افطار کرلے بعد میں معلوم ہو کہ مغرب نہیں ہوئی تھی تو قضا کرے۔۸۔اگر آسمان صاف ہو اور تاریکی کی وجہ سے یقین ہوجائے کہ مغرب ہوچکی ہے اور افطار کرلے بعد میں پتہ چلے کہ مغرب نہیں ہوئی تھی۔۹۔ اگر ٹھنڈک پہونچانے کے لئے یابغیر کسی مقصد کے منہ میں پانی لے کر چاروں طرف پھر ائے اور غیر اختیاری طور سے پانی حلق سے نیچے چلا جائے تو قضا رکھے۔ لیکن اگر بھولے سے ایسا کرے اور پانی نیچے اترجائے تو قضا نہیں ہے اسی طرح اگر وضو کے لئے کلی کررہا ہو اور بےاختیار پانی پیٹ میں چلاجائے تو اس کی قضا واجب نہیں ہے۔۱۰۔ ۔ اگر کوئی شخص اخراج منی کے قصد کے بغیر اپنی بیوی سے شوخی کررہا ہو اور منی نکل آئے (تو قضا کرے) لیکن اگر اطمینان ہوکہ اس کام سے منی نہیں خارج ہوگی اور اتفاق سے منی خارج ہوجائے تو روزہ بھی صحیح ہے او قضا بھی نہیں ہے۔

نمبر مسئله 847وہ مقامات جہاں پر اذان اور اقامت ساقط ہوجاتی ہے(844)

جہاں پر کچھ لوگ نماز جماعت ميں مشغول ہيں

مسئلہ847۔ جہاں پرکچھ لوگ نمازجماعت میں مشغول ہیں یاابھی ان کی نمازجماعت ختم ہوئی ہے اورصفیں باقی ہیں اگرکوئی فرادی یادوسری منعقدہونے والی جماعت کے ساتھ نمازپڑھناچاہتاہے تواس سے اذان واقامت ساقط ہے بشرطیکه پہلی والی نماز کے لئے اذان واقامت کہی گئی ہو۔ اور جماعت صحیح رہی ہو۔دونوں نمازیں ایک ہی جگہ اور ادا اور ایک هی وقت میں اور ایک هی مسجد میں هوں۔

نمبر مسئله 1500کارو بار کے منافع کا خمس (1475)

جہيز کا خمس

مسئلہ 1500: بہت سے گھرانوں ميں رسم ہے کہ لڑکي کا جہيز تھوڑا تھوڑا کرکے اکٹھا کرتے ہيں تو اگر اس جہيز پر سال گزرجائے تو اس کا خمس واجب ہوگا سوائے ان شہروں کے جہاں جہيز کو پہلے ہي سے مہيا کرلياجاتا ہے کہ اگر ايسا نہ کريں تو عيب ہے تو ان شہروں ميں جہيز پر خمس نہيں ہے.

نمبر مسئله 457ماہواري (عادت ماہانہ) (426)

حائض عورتوں کی قسمیں

مسئلہ 457 : حائضہ عورتوں کی چھ قسمیں ہیں :1. صاحب عادت وقتیه و عددیه‏ 2. صاحب عادت وقتیه‏‏ 3- 3. صاحب عادت عددیه‏‏ 4. مضطربه‏‏ 5. مبتدئه‏ 6. ناسیه‏‏ 1۔ صاحب عادت وقتیہ و عددیہ : یعنی جو دو ماہ تک مسلسل معین وقت میں خون دیکھے اوردونوں مہینوں میں خون آنے کے دن برابر ہوں مثلا دونوں مہینوں میں پہلی سے ساتویں تک دیکھے۔2۔ صاحب عادت وقتیہ : اس عورت کو کہتے ہیں جو دو ماہ مسلسل وقت معین میں خون دیکھے لیکن دونوں مہینوں میں خون کے دن برابر نہ ہوں مثلا ایک ماہ میں پہلی سے پانچویں تک اور دوسرے میں پہلی سے ساتویں تک دیکھے۔3۔ صاحب عادت عددیہ : وہ عورت ہے جو مسلسل دو ماہ معین دنوں تک خون دیکھے مگر وقت الگ الگ ہوں مثلا ایک ماہ پہلی سے سات تک اور دوسرے ماہ دسویں سے سترہ تک دیکھے۔4۔ مضطربہ : وہ عورت ہے جس کے چند ماہ خون آیا ہو لیکن اس کی عادت معین نہ ہوئی ہو یا اگرپہلے عادت تھی بھی تو وہ اب ختم ہوگئی ہے اور نئی عادت معین نہیں ہوئی ہے ۔5۔ مبتدیہ : جس لڑکی نے پہلی بار خون دیکھا ہو۔6۔ ناسیہ : جو عورت اپنی عادت بھول گئی ہو وہ ناسیہ ہے۔ان میں سے ہر ایک کے احکام ہیں جو آئندہ مسائل میں بیان کئے جائیں گے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت