سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 280وضوئے ارتماسي (279)

وضوئے ارتماسی کے احكام

مسئلہ280 وضوئے ارتماسي ميں ضروري ہے کہ چہرہ اور دونوں ہاتھ اوپر سے نيچے کي طرف دھوئے جائيں يعني جس وقت چہرہ يا ہاتھ کو پاني ميں ڈبوئے اوروضوکي نيت کرے توچہرے کو پيشاني کي طرف سے اور ہاتھوں کو کہني کي طرف سے پاني ميں ڈبوئے اوراگران چيزوں کوپاني سے نکالتے وقت وضوکي نيت کرے توچہرے کوپيشاني کي طرف سے اورہاتھ کوکہني کي طرف سے باہرنکالے.

نمبر مسئله 281 وضوئے ارتماسی کے احكام (280)

سر اور پيروں کا مسح وضو کي تري سے کرنا چاہئے

مسئلہ : 281 وضوئے ارتماسي ميں بھي چونکہ سر اور پيروں کا مسح دوسرے پاني سے نہيں ہونا چاہئے اس لئے جب داہنے اور بائيں ہاتھ کا وضوئے ارتماسي کريں تو قصد کرليں کہ پاني سے نکالنے کے بعد جب تک پاني ہاتھوں پر رہے گا جزو وضو ہوگا ورنہ اس صورت کے علاوہ سر و پير کے مسح ميں اشکال ہےمسئلہ282 يه بهي جائز هے که بعض اعضاء کا وضو ارتماسي ہو اور بعض کا ارتماسي نہ ہو اور بہتر يہ ہے کہ بائيں ہاتھ کا وضو ہميشہ غير ارتماسي کيا جائے تاکہ سر و پير کے مسح کے لئے کوئي مشکل پيش نہ آئے.

نمبر مسئله مسح کي جگہ پر زخم ہو (347وضوئے جبيرہ (345)

مسح کي جگہ پر زخم ہو (347

مسئلہ 347: اگر زخم، پھوڑا یا شکستگی مسح کی جگہ پر ہو اور اس پر مسح نہ کرسکتا ہو تو اس پر ایک پاک کپڑا رکھ کر کپڑے کے اوپر وضو کے پانی کی تری سے مسح کرے اور احتیاط واجب کی بناء پر تیمم بھی کرے اور اگر کپڑا رکھنا ممکن نہ ہو تو بغیر مسح کے وضو کرےاور بناء براحتیاط واجب تیمم بھی کرے۔

نمبر مسئله 348وضوئے جبيرہ (345)

زخم ، کپڑے وغيرہ سے بندھا ہو

مسئلہ 348 : اگر زخم، پھوڑے یا شکستگی پر کپڑا، چونا یا اسی قسم کی کوئی چیز بندھی ہے اور اس کا کھولنا زیادہ نقصان اور تکلیف کا باعث بھی نہیں ہے اور پانی بھی نقصان دہ نہیں ہے تو اس کو کھول کر وضو کرے اور اگر ایسا نہیں ہے تو [یعنی نقصان دہ ہے ] تو زخم یا پھوڑے یا شکستگی کے کناروں کو دھولے اور احتیاط مستحب ہے کہ جبیرہ [یعنی پٹّی]کے اوپر بھی مسح کرے اور اگر جبیرہ نجس ہے یا اس پر گیلا ہاتھ نہیں پھیرا جاسکتا تو ایک پاک کپڑا اس پر باندھ کر گیلا ہاتھ اس کے اوپر پھیر لیں۔

نمبر مسئله 350وضوئے جبيرہ (345)

جس کي ہتھيلي يا انگليوں ميں جبيرہ ہو

مسئلہ 350 : جس کي ہتھيلي يا انگليوں ميں جبيرہ ہو اور وضو کرتے وقت گيلا ہاتھ اس پر پھير چکا ہو تو سر و پير کے مسح کو اسي تري سے انجام دے سکتا ہے اور اگر وہ تري کافي نہ ہو تو وضو کے ديگر اعضاسے رطوبت لے سکتاہے.

نمبر مسئله 352وضوئے جبيرہ (345)

اعضاء وضو پر زخم نه ہو ليکن پاني ضرر کرتا ہے

مسئلہ 352 : اگر اعضائے وضو پر زخم،جراحت،سکستگي کا تو وجود نہيں ہے ليکن کسي دوسرے اسباب کي بناء پر اس کے لئے پاني نقصان دہ ہے تو تيمم کرے ليکن اگر پاني صرف چہرے اور ہاتھ کے کچھ حصہ ہي کے لئے نقصان دہ ہے تو اس کے اطراف کو دھولينا ہي کافي ہے? مگر احتياط يہ ہے کہ تيمم بھي کرے.

نمبر مسئله 358وضوئے جبيرہ (345)

وضوئے جبيرہ سے نماز کا حکم

مسئلہ ??? : جن نمازوں کو وضوئے جبيرہ ياغسل جبيرہ سے پڑھا ہو ان کے اعادہ کي ضرورت نہيں ہے البتہ اگر وقت ختم ہونے سے پہلے عذر دور ہوگيا ہو تو بناء بر احتياط واجب اس نماز کے اعادہ کي ضرورت ہے?

نمبر مسئله 351وضوئے جبيرہ (345)

اگر جبيرہ معمول سے زيادہ ہو

مسئلہ 351 : اگر جبیرہ [پٹّی یا پلاستر ] زخم کے اطراف کو معمول سے زیادہ گھیرے ہوئے ہو اور اس کو ہٹانا ممکن بھی نہ ہو تو جبیرہ والے قاعدہ پر عمل کریں اور بناء بر احتیاط مستحب تیمم بھی کریں۔ اور اگر اضافی جبیرہ کا ہٹا دینا ممکن ہو تو اس کو ہٹا دیں۔

نمبر مسئله 284وضو کے شرائط (284)

1۔وضوکاپانی پاک ہو 2۔ مطلق ہو

مسئله 284: وضو میں بارہ چیزیں شرط ہیں 1۔وضوکاپانی پاک ہو 2۔ وضوکاپانی مطلق ہو،اس لیے مضاف اور نجس پانی سے وضو باطل ہے چاہے نہ جانتا ہو یا بھول گیاہو اور اگر اس وضو سے نماز پڑھ لی ہے تو اس نمازکوبھی دوبارہ پڑھے۔

نمبر مسئله 298وضو کے شرائط (284)

5۔ وضو کے اعضاءپاک ہوں

مسئلہ298 : پنجم :وضو اور مسح کے اعضاء دھوتے وقت يا مسح کرتے وقت پاک ہوں ليکن اگر ايک عضو کا وضو تمام ہوجانے کے بعد وہ نجس ہوجائے تو وضو صحيح ہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت