سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف

مردانا منی کی تشخیص کے شرائط

امام خمینی (قدس سرہ)کی توضیح المسائل میں پڑھا تھا اگر انسان سے منی خارج ہوچاہے وہ اختیار کے ساتھ نکلے یا بغیر اختیار کے، شہوت کے ساتھ ہویا بغیر شہوت کے انسان مجنب ہوجاتا ہے ، میں اس وقت ایک فوجی ہوں اور جس فوجی کیمپ میں رہ رہا ہوں وہاں کے لیٹرین میں بہت اندہیرا ہوتا ہے کچھ دنوں سے ایسا ہو رہا ہے کہ پیشاب کے بعد یا پیشاب کے ساتھ منی نکل جاتی ہے (اسکا مجھے یقین ہے ) امام خمینی(قدس سرہ) کے فتویٰ کے مطابق کیا میں مجنب ہوں اور مسئلہ یہ ہے کہ رات کے وقت اندھیرے میں پیشاب کو نہیں دیکھ سکتا اور شک یہ کہ منی خارج ہوئی ہے یا نہیں تو کیا غسل کرنا ضروری ہے یا نہیں اس کو بھی مد نظر رکھیں کے یہاں پر گرم پانی کا کوئی انتظام نہیں ہے (اور صرف رات کو نہانے جا سکتے ہیں ) آج کل سردیوں کا زمانہ ہے اور رات کو پانی ٹھنڈا ہوجاتا ہے رات میں سردی کی وجہ سے حمام جانے سے گردوں کا درد ہونے لگا ہے اور نہانے جانا بھی زحمت کا باعث ہے ، مہربانی فرماکر بتائیں کہ میں کیا کروں اور مذکورہ صورت حال میں کیا میں مجنب ہوں یا نہیں ؟

جواب : منی کی علامات کو جاننے کے لئے توضیح المسائل کے مسئلہ ۳۴۱ کی طرف رجوع کریں لیکن اگر انسان سے کوئی رطوبت خارج ہو اور اسے معلوم نہ ہوسکے کہ یہ منی ہے یا کوئی اور رطوبت ( مثال کے طور پر مذی ، وذی اور ودی کے جوتینوں پاک ہیں اور غسل کرنا ضروری نہیں اور وضوکو بھی باطل نہیں کرتیں ) اگر اچھل کر یا شہوت کے ساتھ باہر آئے تو وہ منی کا حکم رکھتی ہے لیکن گاڑھی رطوبت (لزج ) جو پیشاب کے بعد خارج ہوتی ہے منی نہیں ہے اور جہاں پر بھی آپکو شک ہے غسل کرنا واجب نہیں ہے ، اور جہاں پر منی کے خارج ہونے کا یقین ہوجائے اور گرم پانی نہ ہونے کی یا کسی اور وجہ سے غسل نہ کرسکیں تو غسل کے بدلے تیمم کریں اور بدن کو پاک کریں اور پاک لباس کے ساتھ نماز پڑھیں اور جب تک یہ سلسلہ جاری رہے آپ کے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔

خواتین کی منی کی تشخیص۔

اگر عورت منی کے خارج ہونے کی وجہ سے مجنب ہوجائے تو جو شرائط مردوں کے لئے بیان کی گئی ہیں وہی شرائط عورتوں کے لئے بھی ضروری ہیں؟

جواب: عورت کے لئے لازم نہیں ہے کہ منی اچھل کر باہر آئے بلکہ اگر رطوبت اس وقت باہر آئے کہ جب شہوت انتہا پر پہنچ چکی ہو تو وہ منی کا حکم رکھتی ہے۔

الکحل کی نجاست و طہارت

بعض کیمیکل، شعبہ کے طالب علموں کے نقل کے مطابق، صنعتی اورطبی الکحل بنانے کا مادہ ایک ہی ہے،فقط اس وجہ سے کہ صنعتی الکحل پینے کے قابل نہ رہے اس میں ایک رنگین مادہ ملادیتے ہیں،اس فرض کے ساتھ ان دونوں الکحل کا کیا حکم ہے؟

جواب: طبّی اورصنعتی الکحل پاک ہے کیونکہ رنگین مادہ کے قطع نظر بھی وہ پینے کے قابل نہیں ہے اور یہ ایک قسم کا زہر شمار کیا جاتا ہے ، اس وجہ سے مست کرنے والے سیال کی دلیل اس کوشامل نہیں ہوگی۔

مور کا گوشت

مور کہ جس کے بار ے میں حضرت علی(علیہ السلام) نے ایک طولانی خطبہ ارشادد فرمایا ہے اور اس خطبہ میں مور کو مرغ (پرندہ)سے تشبیہ دی ہے اس کا گوشت کھانے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟

جواب:موع خواہ سفید ہو خواہ سیاہ ہو، حرام گوشت جانور ہے اور اس عجائبات کی شرح و وضاحت کرنا ،اس کے حلال ہونے کی دلیل نہیں ہے ، جیسا کہ حضرت نے چمگادڑ کے عجائبات بھی بیان فرمائے ہیں۔

جس شراب کے الکحل کو زیرو (صفر) فی صد تک پہنچا دیا گیا ہو

جس شراب کے الکحل کو زیرو (صفر ) کی حد تک پہنچادیا گیا ہو اس کے حرام یا حلال ہونے کے متعلق آپ کا نظریہ کیا ہے ؟

اگر وہ پہلے شراب ہو اور بعد میں اس کے الکحل کو ختم کردیا گیا ہو او راس میں شراب کا ذایقہ بھی نہ ہو ، لیکن چونکہ اس میں نجاست کا شبہہ پایا جاتا ہے اس لئے اس کو پینے میں اشکال ہے ۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت