اختلافی مسائل میں اکثریت کی نظر پر عمل کرنا
توضیح المسائل میں بیان ہوا ہے کہ ”مجتہد اعلم کی تقلید کرنا چاہئے “ اور چونکہ مجتہدین کے درمیان علم کو تشخیص دینا اہل علم حضرات کیلئے مشکل اور عوام کے لئے محال ہے ، کیا اختلافی مسائل میں ایک معین شخص کی تقلید کرنے کے بجائے اکثریت کی راٴی کو عمل کا معیار قرار دے سکتے ہیں ؟
جواب : اکثریت کی راٴی کافی نہیں ہے ۔ اگر اعلم ثابت ہو تو اختلافی مسائل میں اس کی تقلید کرنا چاہئے اور اگر ثابت نہ ہو پائے تو لوگوں کو اختیار ہے۔