نیند میں روح کا وقتی طور پر جدا ہونا
جس وقت انسان خواب دیکھتا ہے کیا اس اس کی روح جسم سے جدا ہوتی ہے؟ اور جب وہ دوسرے انسان کو خواب میں دیکھتا ہے تو کیا اس کی روح اس شخص کی روح سے ملاقات کرتی ہے؟
خواب دیکھتے وقت انسانی روح وقتی طور پر اس سے جدا ہوجاتی ہے، موت کے وقت یہ رابطہ مکمل طریقہ سے قطع ہو جاتا ہے اور اس بات کے مد نظر کہ خواب بہت مختلف طرح کے ہوتے ہیں انسان کا کسی دوسرے انسان کو خواب مین دیکھنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس نے اس کی روح سے ملاقات کی ہے۔