روزے کے کفارے کی قیمت کا معیار
۔رمضان میں عذر شرعی مثلاً بیماری وغیرہ کی بناپر ترک شدہ روزے کے کفارے کی کیا قیمت ہے ؟ آیا قیمت کا معیار اس شہر کی قیمت ہے جس میں وہ رہتا ہے یا معیار ۷۵۰/ گرام گیہوں ، خرما یا روٹی ہیں ، یہ دیکھے بغیرکے کس شہر میں زندگی گزاررہاہے ؟
جواب:۔ اسی شہر کی قیمت معیار ہے جس شہر میں کفار دینا ہے کفارہ کی مقدار ۷۵۰/ گرام گیہوں ہے لیکن اس کی قیمت بھی ، مستحق شخص کو اس شرط کے ساتھ دی جاسکتی ہے ، جبکہ اطمنان حاصل ہو جائے کہ وہ شخص ، روٹی کے لئے خرچ کرے گا ۔