چند افراد کے درمیان جانی کا معیّن ہونا
۱۱۷۵۔دو یا چند شخصوں نے ایک شخص کو مارا پیٹا، جس کے سبب چند ایسے زخم اس کے بدن پر لگے کہ جو دیت کا سبب ہوتے ہیں، قاضی کے لئے علم اجمالی ثابت ہے کہ زخم اور جراحت دو یا چند افراد کی وجہ سے ایجاد ہوئے ہیں لیکن مجروح یہ معین نہیں کرسکتا کہ ان میں کونسا کس نے مارا ہے، مارنے والے مجروح کے ہر زخم اور جراحت کے منکر ہیں ایسے موارد میں دیت کے ادا کرنے کی کیا تکلیف ہے؟
جواب:جب بھی ثابت ہوجائے کہ جانی چند معین اور مشخص افراد میں سے کوئی ایک ہے اور ان میں سے کوئی ایک بھی اقرار نہ کرے، دیت بطور مساوی ان کے درمیان تقسیم ہوگی۔