زانی کی زانیہ سے شادی ہونے کی صورت میں، حَد (سزا) کا حکم
الف) اگر زنا کار مرد، اس زانیہ لڑکی سے جو باکرہ تھی لیکن زنا کی وجہ سے، حاملہ ہوگئی ہے، نکاح کرلے، کیا اس سے زنا کی سزا ساقط ہوجائے گی یا لڑکی کے ولی کی رضایت حاصل کرنا لازم ہے؟ب) اگر لڑکی کے ولی راضی نہ ہوں اور زانی مرد سے اس لڑکی کا نکاح کرنے لئے تیار نہ ہوں کیادوسرا مرد اس لڑکی سے شادی کرسکتا ہے؟ اس صورت میں حد زنا، کی کیا کیفیت ہے؟
جواب: الف) نکاح کرنے یا ولی کی رضایت لینے سے، حد زنا، ساقط نہیں ہوگی، البتہ یہ مسئلہ اگر حاکم شرع کے سامنے، (گواہوں کے ذریعہ نہیں بلکہ) ان کے اقرار کے ذریعہ ثابت ہوجائے، تو حاکم شرع اس کی مصلحتوں کو ملاحظہ کرتے ہوئے، اسے معاف کرسکتا ہےب) کوئی اشکال نہیں ہے، دوسرا مرد اس سے شادی کرسکتا ہے، حد اور سزا کا حکم وہی ہے جو اوپر بیان کیا گیا ہے، اور اس کام کے ذریعہ (حد زنا) ساقط نہیں ہوگی