کسوف (سورج گہن) خسوف (چاند گہن) کا معیار
۱۹ خرداد ۱۳۸۳ھ ش کو زہرہ ستارہ سورج کے گرد اور اپنے محور پر گردش کرتے ہوئے سورج کے سامنے سے گذرا تھا، اس طرح کہ زمین والوں کو دوربین کے ذریعہ دیکھنے سے سورج پر کالے رنگ کا ایک دھبہ دکھائی دیا تھا ۔۱۔ کیا یہ حادثہ جزئی کسوف (تھوڑا سورج گہن) شمار ہوگا اور نماز آیات کے واجب ہونے کا سبب بن جائے گا؟۲۔ کیا دوسرے سیاروں کا ایک دوسرے کے سامنے ایسے آجانا کہ ایک دوسرے کے دکھنے میں مانع ہوجائیں، نماز آیات کے وجوب کا سبب ہوتا ہے؟
۱: اتنی مقدار، جزئی کسوف (سورج گہن) شمار نہیں ہوگی۔۲: نماز آیات سورج گہن اور چاند گہن سے مخصوص ہے ۔