مني سے استبراء کرنے کا فائدہ
مسئلہ ۸۱۔ منی کے بعد استبراء کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ؛ اگر استبراء کے بعد کوئی مشکوک رطوبت خارج ہواورنہ جانتا ہو کہ یہ منی ہے یا پاک رطوبتوں میں سے کوئی ایک ،تو اس پر غسل نہیں ہےلیکن اگر استبراء نہ کرے اور احتمال ہومنی کہ ذرات پیشاب کی نالی میں موجود تھے اور پیشاب یا کسی دوسری رطوبت کے ساتھ خارج ہوگئے ہیں تو چاہئے کہ دوبارہ غسل کرے۔