پيشاب وپيخانه کے مقام کو بغير پاني کے پاک کرنے کا حکم
مسئلہ 71 : پاخانہ کے مقام کو پاني سے بھي دھويا جاسکتا ہے اور تين ٹکڑے کاغذ، تين عدد پتھر يا تين کپڑے کے ٹکڑوں سے بھي پاک کيا جاسکتا ہے، البتہ اگر پاخانہ معمول سے زيادہ پھيل گيا ہو اور پاخانے کے مقام کے اطراف کو بھي آلودہ کرديا ہو يا کوئي دوسري نجاست مثلا خون وغيرہ پاخانے کے مقام سے باہر آئے يا الگ سے کوئي نجاست لگ جائے تو ان صورتوں ميں صرف پاني ہي سے طہارت کي جاسکتي ہے.