مردار
مسئلہ 94: خون جہندہ رکھنے والے حیوان کامردار نجس ہے اگر وہ خود سے مرا ہو لیکن اگر دستور شرع کے خلاف اس کو ذبح کیاگیا ہے تو پاک ہے لیکن احتیاط مستحب کی بناء پر پرہیز کرنا چاہئے، لہذا غیر اسلامی ملکوں سے جو گوشت و پوست لایا جاتا ہے پاک ہے، البتہ اس گوشت کا کھانا حرام ہے۔ ہاں اگر یقین ہوجائے کہ شرعی طریقے سے ذبح کیا گیا ہے یا لانے والا خبر دے کہ شرعی طریقہ سے ذبح کیا گیا ہے۔ تو گوشت کا کھانا جائز ہے۔