مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 935رکوع (927)

اگر عمدا سر کو رکوع سے اٹھا لے

مسئلہ 935 : واجب ذکر کے تمام ہونے سے پہلے اگر عمدا سر کو رکوع سے اٹھا لے تو نماز باطل ہے اور اگر سہوا ایسا کیا ہو تو اگر رکوع کی حالت سے خارج ہوجانے سے پہلے متوجہ ہوجائے تو بدن کے ساکن ہونے کی صورت میں دوبارہ ذکر کہے اور اگر رکوع سے خارج ہونے کے بعد متوجہ ہو تو اس کی نماز صحیح ہے۔

مسئله شماره 219مطهرات (168)

ایک تہائی ہونا

مسئلہ 219 : انگور کا شیرہ آگ پر ابال کھاجانے کی وجہ سے نجس نہیں ہوتا لیکن اس کا کھانا حرام ہے البتہ اگر اس قدر جوش کھاجائے کہ دو تہائی بھاپ میں بدل جائے اور صرف ایک تہائی رہ جائے تو حلال ہے اور اگر خود بخود ابال کھاجائے اور مست کرنے والا بھی ہو تو نجس بھی ہے اورحرام بھی ہے اور صرف سرکه ميں بدل جانے سے پاک اور حلال هو گا۔

مسئله شماره 422مستحاضہ عورت کا وظیفہ [ذمہ داری ](405)

مسئلہ 422: مستحاضہ کثیرہ اگر اپنے روزانہ کے غسل بجالائے تو دوسرے اعمال مثلا طواف، قضاء نماز، نماز آیات، نماز شب کے لئے اس پر دوسرا غسل واجب نہیں ہے صرف وضو کرلینا کافی ہے۔

مسئله شماره 933رکوع (927)

مسئلہ 933 : اگر ذکر واجب کے کہتے ہوئے کوئی دھکا دیدے یا کسی اور مجبوری کی بناء پر بدن حرکت میں آجائے تو سکون کے بعد دوبارہ ذکر کہے البتہ معمولی سی حرکت میں کوئی اشکال نہیں ہے۔

مسئله شماره 14تقليد(1)

بنا تقلید کے انجام دئیے ہوئے اعمال کا حکم

مسئلہ ۱۴: اگر کوئی ایک مدت تک بغیر تقلید کے اعمال بجالائے اس کے بعد تقلید کرے تو اگر اس کے سابق اعمال اس مجتہد کے فتوی کے مطابق رہے ہوں جس کی اب تقلید کی ہے تو صحیح ہیں اور اگر مطابق نه هوں تو ان کےبارے ميں اپنے مجتهد کا فتوي معلوم کرے اور اس کے مطابق عمل کرے یہی صورت اس وقت بھی ہے جب کافی تحقیق کے بغیر کسی مجتہد کی تقلید کرے۔

مسئله شماره 179پاني (169)

تنور کو پاک کرنے کا طريقہ

مسئلہ 179: نجس تنور کو پاک کرنے کے لئے اگر اوپر سے اس میں اس طرح پانی ڈالیں کہ ہر جگہ پہنچ جائے تو کافی ہے۔ ہاں اگر پیشاب سے نجس ہواہے توایسا دو مرتبہ کرنا چاہئے او ربہتر ہے کہ اس کے نیچے ایک گڑھا کھود دیں تاکہ پانی اس میں جمع ہوجائے پھر پانی کو نکال کر دوبارہ گڑھے کو پاک مٹی سے بھردیں۔

مسئله شماره 1186مسافر کي نماز کے مختلف مسائل (1182)

جس کا فریضہ پوری نماز پڑھنا ہوا گر وہ نماز قصر پڑھ لے

مسئلہ 1186 : جس کا فریضہ پوری نماز پڑھنا ہو۔ اگر وہ عمدا یا اشتباہا یا سہوا سے نماز قصر پڑھ لے تو اس کی نماز باطل ہے بلکہ اگر دس دن کے قیام کا ارادہ کا کرلیا ہو اور یہ نہ جانتا ہو کہ اس صورت میں پوری نماز پڑھنی چاہئے اور وہ نماز قصر پڑھ لے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ اس نماز کا اعادہ پوری نماز سے کرے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی