سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباجدیدترین مسائلپربازدیدها

بالغ ہونے سے پہلے ، ولی کا شادی کردینا

ایک لڑکی کی نو سال (بالغ) ہونے سے پہلے ایک شخص کے حبالہ عقد میں آجاتی ہے ، حالانکہ لڑکی کو اس بات کی خبر نہیں تھی لیکن اس کے باپ نے نکاح کر دیا تھا یاد رہے کہ ان دونوں ( میاں بیوی ) میں عمر کا بھی بہت زیادہ فرق ہے تو تقریبا ً پچیس سال کا فرق ہے نیز اس مرد کے دوسری بیوی بھی موجود ہے یہاں تک کہ اس کی بیٹی ، اس دوسری بیوی کی ہم عمر ہے جب یہ لڑکی ( دوسری بیوی ) بالغ ہوتی ہے تو اس شادی سے اپنی نامرضی کا اظہار کر دیتی ہے کہ وہ اس شادی پر راضی نہیں ہے اور اس بات پر صرار کرتی ہے کہ یہ شادی اس کی مصلحت اور فائدہ میں نہیں ہے اور یہ کہ میں طلاق لینا چاہتی ہوں ،لیکن مرد طلاق دینے پر راضی نہیں ہوتا ، کیا یہ نکاح صحیح ہے اور اس نکاح کا لحاظ کرنا لازم ہے ، کیا یہ وہ لڑکی کسی دوسرے مرد سے شادی کر سکتی ہے توجہ رہے کہ لڑکی کی عمر اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ اس کو شادی کرنے کی ضرورت ہے ؟

چنانچہ یہ عقد لڑکی کی مصلحت میں نہیں تھا، تو عقد نکاح باطل ہے اور لڑکی طلاق کے بغیر ،شادی کر سکتی ہے لیکن اگر اس لڑکی نے بالغ ہونے کے بعد رضایت دے دی تھی تو اس نکاح کو فسخ نہیں کرسکتی ۔

شوہر دار عورت سے زنا

ایک لڑکی نے نکاح کے بعد (رخصتی سے پہلے ) ایک شخص سے زنا کرایا اس کے شوہر نے اس وجہ سے کہ ایسے عقد کی صورت حال معلوم نہیں، اس لڑکی کو طلاق دے دی ، اور طلاق کے بعد زانی شخص نے اس لڑکی سے شادی کرلی ،آیا یہ عقد شرعاً صحیح ہے ؟

اگر پہلا عقد نکاح ، مرضی سے ہوا تھا اور صحیح تھا اور شوہر دار عورت سے زنا ہوا ہے تو اس صورت میں وہ عورت کے اوپر زانی ہمیشہ کے لئے حرام ہوجائے گی ( احتیاط واجب کی بنا پر) ۔

قتل کے خوف سے ناجائز بچے کا ساقط کرانا

ایک لڑکی زنا سے حاملہ ہوئی ہے ۔ گھر والوں کے مطلع ہوجانے کی صورت میں لڑکی کے قتل کا خطرہ ہے ۔ کیا وہ سقط جنین کرسکتی ہے ؟ اس کی دیت کیا ہے ؟

جواب: جبکہ واقعاً اس کی جان کو خطرہ ہو اور بچہ بھی چار مہینے سے کم کا ہو تو سقط جنین جائز ہے اور اس کی دیت بیت المال کو ادا کرے گی ۔

دسته‌ها: ناجائز اولاد
قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت