ناجائز اولاد کو ،دارالامان کے حوالہ کرنا
اگر ناجائز اولاد کو، زانیہ کے حوالہ کردیا جائے تو باعث فساد ہوگا اور اس گاؤں کے بعض مومنین کی عزت وآبرو پر بھی آنچ آئیگی، لیکن اگر مقدس شریعت یا حکومت کا قانون اس بچہ کو ( لاوارث بچّوں کی تربیت کے ) دار الامان ادارہ کے حوالہ کردے، فساد وگناہ بھی کم ہو جائے گا، اور چند مومنین کی عزت وآبرو بھی محفوظ ہو جائے گی اس صورت میں کیا وظیفہ ہے ؟
جواب:۔اس قسم کے موارد میں حاکم شرع کو سوچنا (فیصلہ کرنا) چاہئے اور اگر کوئی فساد پایا جائے تو اس کی روک تھام کرے .
عورتوں کی تلاوت قرآن سننا
اگر عورت ، لحن میں قرآن کی تلاوت کرے کیا مرد اس کو سن سکتا ہے ؟
جواب:۔ اگر عورت، سادہ طریقہ سے قرآن کی تلاوت کرے تو اس صورت میں کو ئی ممانعت نہیں ہے لیکن اگر ترنم اور خوبصورت آواز میں تلاوت کرے تو نامحرم مرد کا، اسکی تلاوت کو سننا جائز نہیں ہے اور کیسٹ اور غیر کیسٹ میں کوئی فرق نہیں ہے .
طلاق رجعی کی عدت میں عورت سے متعہ کرنا
اگر طلاق رجعی میں رجوع کرنے کے بجائے متعہ کرلے اورعدت کے ختم ہونے پر متعہ کا وقت بھی ختم ہوجائے تو کیا یہ مطلقہ رجعیہ ،دوسرے مرد سے شادی کرسکتی ہے؟ یا عدت کی ضرورت ہے؟ اگر متعہ کے دوران دخول نہ ہوا ہو توکیا پھر بھی عدت ضروری ہے؟
متعہ کی عدت کو بھی پورا کرے، اس کے بعد دوسرے مرد سے شادی کرے لیکن اگر متعہ کے دوران دخول نہ ہو تو متعہ کی عدت کی ضرورت نہیں ہے ۔
نکاح کے بعد اطلاع پانا کہ شوہر مسلمان نہیں
اگر شادی کے بعد بیوی یہ سمجھے کہ اس کا شوہر مسلمان نہیں ہے ، اس کا حکم کیا ہے ؟
اس کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتی اور نکاح باطل ہے ۔
مطلّقہ بیوی کی دوسرے شوہر سے بیٹی
اگر زید اپنی بیوی کو طلاق دیدے اور وہ عورت طلاق گذارنے کے بعد دوسرے شخص سے شادی کرلے اور اس شادی کے نتیجہ میں اس کے یہاں بیٹی پیدا ہوجائے کیا زید اس لڑکی ( مطلقہ بیوی کی دوسرے شوہر کی بیٹی ) سے ، اس کے شادی کے لائق ہونے کے بعد ، شادی کرسکتا ہے ؟
انسان کی بیوی کی دوسرے شوہر سے بیٹی ، اس کی محرم ہے ( اس شرط کے ساتھ کہ اس نے اپنی بیوی کے ساتھ مباشرت کی ہو ) اور اس سے شادی کرنے سے پہلے یا طلاق لینے کے بعد ( دوسرے شوہر سے پیدا ہوئی ہو ) بیٹیوں میں کوئی فرق نہیں ہے ۔
شوہر کا مستحب اعمال بجالانے سے منع کردینا
اگر زیارہ مستحب کام انجام دینے کی وجہ سے کوئی خاتون اس قدر تھک کر چور ہو جائے کہ شوہر، ضروری لذّت اس سے حاصل نہ کرسکے، کیا شوہر اسکو ایسے مستحب اعمال کرنے پر عمل کرنے سے منع کر سکتا ہے، اور آیا اِن جگہوں پر شوہر کی اطاعت کرنا واجب ہے ؟
جواب:۔شوہر اس کو روک نہیں سکتا مگر یہ کہ کلی طور پر لذّت حاصل کرنا ، ختم ہوجائے، اس صورت میں چونکہ شوہر کے حق سے ٹکراؤ ہوگیا ہے لہذا زوجہ شوہر کی اجازت کے بغیر (مستحب) عمل نہیں کرسکتی .

زنا کار عورت سے شادی کرنے کےلئے زانی مرد کو مجبور کرنا
اگر زانی، زانیہ سے شادی کرلے تو ان کے محلہ میں ، گناہ کم ہونگے اور ان کی اصلاح بھی ہوجائے گی، اس صورت میں کیا ان دونوں کو شادی کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے ؟
جواب:۔کسی کو شادی کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، لیکن ان کوتذکر دینا اور رہنمائی کرنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے اسی طرح ان موارد میں کہ جب قاضی ان کو معاف اور سزا دینے سے صرف نظر کرسکتا ہو تو اسے (قاضی کو ) حق ہے کہ معاف کرنے کو شادی کرنے سے مشروط قرار دے .
ھبہ شدہ مہر
اگر دلہن کے والد وہی رقم جو داماد سے وصول کرتے ہیں اپنی بیٹی کا مہر قرار دیں اس طرح کہ لڑکی اپنے ہونے والے شوہر سے پوری رقم کو مہر کے عنوان سے حاصلکرے جس قدر چاہے اس رقم سے اپنا جہیز خرید لے اور اس کے علاوہ باقی رقم کو اپنے ماں باپ یابھائی کو بخش دے، آیا ان لوگوں کیلئے وہ رقم حلال ہے ؟
جواب:۔اس صورت میں کہ جب لڑکی اپنا مہر اور شیر بہا (ماں کے بیٹی کو دودھ پلانے کی قیمت)کی رقم کو شوہر سے مہر کے عنوان سے اخذ کرے اور اسمیں کچھ رقم جہیز فراہم کرنےمیں خرچ کرے اور باقی رقم کو جس کو چاہے دیدے ، جائز ہے
بچّہ کی پرورش کا حق باپ سے ساقط ہونا
اگر حق حضانت(پرورش کرنے کا حق) قانون پر عمل کرنے سے دوسرا فریق (جس کو پرورش کا حق نہیں ہے) معمول سے زیادہ، شدید درد، مشقت میں مبتلاہو جائےجیسے دوسال کا بچّہ ہونے کے بعد بچّہ کو اس کی ماں سے لیکر اس کے باپ کے حوالہ کردیا جائے اور اس کیلئے ناقابل برداشت مشقت کا سبب ہو کہ یہ مشقت فراق کے درد ومشقت سے جدا ہے. جو عام طور پر ماں کو ہوتی ہے ، یا حق پرورش کے قانون پر عمل کرنا اخلاق اور تربیت کے فاسد اور منحرف ہونے کا باعث ہو اور بچہ کے فاسد (بدکردار)ہونے کا خطرہ ہو تو کیااس صورت میں بھی حضانت پرورش )کا حق ثابت ہے یا حرج وفساد کے حکم کے مطابق ساقط ہو جائے گا ؟
جواب:۔اگر حاکم شرع کی تشخیص کے مطابق، بچہ کو باپ کی پرورش میں دینے سے، منحرف اور فاسد ہونے کا خطرہ لاحق ہو تو اس (باپ) کا حق حضانت (پرورش کرنے کا حق)ساقط ہے .