اعتکاف میں پلٹنے کی شرط اگر کوئی شخص اپنی نیت میں اعتکاف سے پلٹنے کی شرط کرے، کیا کسی مشکل کے ظاہر ہوئے بغیر تیسرے دن اعتکاف کو توڑ سکتا ہے؟ اس میں اشکال ہے ۔ دستهها: احکام اعتکاف
اعتکاف میں شعر پڑھنا اعتکاف کی حالت میں شعر پڑھنے سے روکا گیا ہے؛ اگر اعتکاف کی حالت میں اہل بیت علیہم السلام کی مدح میں شعر پڑھے جائیں کیا اعتکاف میں خلل واقع ہوجائے گا؟ کوئی خلل واقع نہیں ہوگا؟ دستهها: احکام اعتکاف
معتکف کا خوشبودار صابون اور شیمپو کا استعمال کرنا کیا معتکف خوشبودار صابون اور شیمپو سے استفادہ کرسکتا ہے؟ احتیاطاً پرہیز کرے ۔ دستهها: احکام اعتکاف
اعتکاف کی حالت میں اپنا قرض طلب کرنا اگر معتکف کا کسی پر قرض ہے، کیا وہ اپنے قرض کو طلب کرسکتا ہے؟ کوئی اشکال نہیں ہے ۔ دستهها: احکام اعتکاف
اعتکاف کی حالت میں عقد (معاملہ) کا صیغہ جاری کرنا کیا اعتکاف کی حالت میں عقد (معاملہ) کا صیغہ پڑھا جاسکتا ہے؟ کوئی اشکال نہیں ہے ۔ دستهها: احکام اعتکاف
اس معتکف کا سایہ میں چلنا جو مسجد سے باہر گیا ہو جب کوئی معتکف ضروری کاموں کی وجہ سے مسجدسے نکلے تو کھڑے ہونے یا سایہ میں چلنے کا کیا حکم ہے؟ کوئی اشکال نہیں ہے ۔ دستهها: احکام اعتکاف
کھانا لانے کے لئے معتکف کامسجد سے نکلنا وہ لوگ جن کو کھانے میں خاص مشکل ہے، کیا کھانا لانے کی وجہ سے اعتکاف کی جگہ سے نکل سکتے اور دوبارہ واپس آسکتے ہیں؟ ضرورت کی صورت میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ دستهها: احکام اعتکاف
مظاہروں میں معتکف (اعتکاف کرنے والا) کی شرکت کیا مہم مظاہروں جیسے جمعة الاوداع کوروز قدس اور ۲۲ بہمن (ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کا دن) وغیرہ میں شرکت کرنا، عرفی یا شرعی مصادیقِ ضرورت میں شمار ہوتا ہے؟ احتیاط یہ ہے کہ معتکف ان کاموں میں شرکت نہ کرے ۔ دستهها: احکام اعتکاف