سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
مسئله شماره صحيح شک شکيات نماز اور ان کی تعداد (1046)

صحيح شک

مسئلہ1077۔ اگر چاررکعتی نمازوں کی رکعتوں میں شک ہو تو (9) صورتوں میں وه شک صحیح ہیں 1۔ دوسرے سجدہ سے سراٹھانے کے بعدشک ہوکہ یہ دوسری رکعت ہے یاتیسری توتیسری مان کرایک رکعت اورپڑھ کرنمازتمام کرے اورنمازکے بعدایک رکعت نمازاحتیاط کھڑے ہوکر پڑھے اور اگر دوسرے سجدہ میں واجب ذکر نے کے بعد شک ہو تب بھی بنابر احتیاط اسی قاعدے پر عمل کرے۔ اور اس کے بعد نماز کا بھی اعادہ کرے [ان تمام مقامات پر کہ جہاں دوسرا سجدہ تمام کرنے کے بعد شک ہو یہی حکم جاری ہے]2۔ جہاں بھی تین وچارمیں شک ہو،چارفرض کرکے نمازتمام کرے اور نمازکے بعد ایک رکعت نماز احتیاط کھڑے ہو کر یا دو رکعت بیٹھ کرپڑھے۔3۔ دوسرے سجدہ سے سراٹھانے کے بعدشک ہوکہ دوسری رکعت ہے یا چوتھی توچار مان کرنمازتمام کرے اورنمازکے بعددورکعت نمازاحتیاط کھڑے ہوکرپڑھے۔ 4۔ دوسرے سجدہ سے سراٹھانے کے بعدشک ہوکہ دوسری رکعت ہے یا تیسری یاچوتھی ، توچوتھی سمجھ کرنمازتمام کرے اور نمازکے بعددورکعت نمازاحتیاط کھڑے ہوکراوراس کے بعددورکعت نمازاحتیاط بیٹھ کرپڑھے۔5۔ دوسرے سجدہ سے سراٹھانے کے بعدشک ہوکہ یہ چوتھی رکعت ہے یاپانچویں توچوتھی مان کرنمازتمام کرے اورنمازکے بعد دو سجدہ سہو بجالائے۔ 6۔ قیام کی حالت میں شک ہوجائے کہ یہ چوتھی رکعت ہے یاپانچویں تو فورابیٹھ جائے تاکہ اسکا شک تین اور چار میں بدل جائے اور چار بنا رکھ کر نماز کو تمام کرے ، اس کے بعد ایک رکعت نمازاحتیاط کھڑے ہوکریادورکعت بیٹھ کرپڑھےاور احتیاط واجب یہ ہے کہ نماز کا اعادہ بھی کرے ۔7۔ قیام کی حالت میں شک ہوجائے کہ یہ تیسری رکعت ہے یا پانچویں تو فورا بیٹھ جائے اب اس کا شک دوسری اور چوتھی کی طرف پلٹ جائے گا لهذا چار پر بناء رکھ کر نماز کو تمام کرےاس کے بعددورکعت نماز احتیاط کھڑے ہوکرپڑھے اور احتیاط واجب یه ہے که اصل نماز کا اعاده بھی کرے۔8۔ قیام کی حالت میں شک ہوجائے کہ یہ تیسری ہے یاچوتھی ہے یاپانچویں ہے تو فورا بیٹھ جائے اب اس کا شک دوسری ، تیسری اور چوتھی کی طرف پلٹ جائے گا لهذا چوتھی مان کر نماز کو تمام کرےاس کے بعددورکعت نماز احتیاط کھڑے ہوکرپڑھے اوردورکعت نمازاحتیاط بیٹھ کرپڑھے ۔اور احتیاطا اصل نماز کا اعاده بهی کرے۔9۔ قیام کی حالت میں شک ہوجائے کہ پانچویں رکعت ہے یاچھٹی تو فورا بیٹھ جائے اب اس کا شک چوتھی یا پانچویں کی طرف پلٹ جائے گا لهذا نماز کو تمام کرکے دو سجدہ سہو بجالائے اور بناء بر احتیاط واجب اصل نماز کا اعاده بھی کرے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت