سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
مسئله شماره جن مقامات پر معاملہ کو توڑنا جائز ہے خريد و فروخت کے احکام (1747)

جن مقامات پر معاملہ کو توڑنا جائز ہے

مسئلہ 1811:معاملہ کو توڑ دينے کا نام فسخ ہے بيچنے والا اور خريد نے والا گيارہ صورتوں ميں معاملہ توڑ سکتے ہيں1 جس جگہ معاملہ کيا گيا ہے وہاں سے جدا ہونے سے پہلے معاملہ توڑ سکتے ہيں اس کو خيار مجلس کہا جا ہے2 دونوں ميں سے کسي ايک کو خسارہ ہوا ہو اس کو خيار غبن کہا جاتاہے3 اگر دونوں يا کوئي ايک شرط کرے کہ معين مدت تک اس کو خيار فسخ حاصل ہے تو اس مدت تک فسخ کرسکتے ہيں يہي (خيار شرط) ہے4 خريدار يا بيچنے والوں ميں سے کوئي حيلہ سازي کرے اور اپنے مال کو بہتر بنا کر پيش کرے تو توڑسکتا ہے اس کو (خيار تديس) کہتے ہيں5 اگر خريدار يا بيچنے والا دوسرے سے کسي کام کے کرنے کي شرط کرے يا شرط کرے کہ جنس مخصوص طرز کي ہو اور شرط پر عمل زکرے تو دوسرا ادمي معاملہ کو توڑسکتاہے، اس کو (خيار تخلف شرط) کہاجاتا ہے6 اگر دونوں جنس يا کوئي ايک عيب دار ہو اور پہلے سے خبر نہ ہو تو بھي توڑ اجا سکتا ہے اس کو (خيار عيب) کہتے ہيں7 جس وقت معلوم ہو کہ خريدي ہوئي جنس کي ايک مقدار دوسرے کي ہے اور اس کا مالک پرراضي نہ ہو تو خريدار چاہے تو معاملہ توڑسکتا ہے يا قبول کرلے اور اس مقدار کي رقم بيچنے والے سے واپس لے لے ، اس کو خيال شرکت يا (خيار شرکت يا خيار تبعض صفقہ) کہتے ہيں8 اگر بيچنے والا ايک معين جنس کي صفات بيان کرکے ہيچ دے اور خريدار اس کو ديکھا نہ ہو بعد ميں پتہ چلے کہ جنس معين بيان کر وہ صفات کے مطابق نہيں ہے تو خريدار معاملہ کو توڑسکتاہے عوض ميں بھي يہي حکم جاري ہے اس کو خيار رويت کہتے ہيں9 اگر خريدار نقداخريدي ہوئي چيز کي قيمت تين دن تک نہ دے اور بيچنے والے نے بھي اس چيز کو خريدار کے سپرد نہ کيا ہو تو بيچنے والا معاملہ توڑسکتا ہے (ليکن اگر خريدار کے سپرد نہ کيا ہو تو بيچنے والا معاملہ توڑ نہيں سکتا ہے) اور اگر بيچي ہوئي چيز ہوئي چيز ايسا پھل يا سبزي ہو جو کہ ايک دن کے بعد خراب ہوجاتي ہو تو اگر رات تک قيمت ادا نہ کرے تو بيچنے والا توڑسکتاہے) اس کو ًخيار تاخير ً کہتے ہيں10 اگر حيوان (جانور) کو خريدار ہو تو خريدار تين دن تک معاملہ توڑنے کا اختيار رکھتا ہے اس کو خيار حيوان کہتے ہيں11 بيچنے والا اگر بيچي ہوئي چيز کو خريدار کے حوالہ نہ کرسکے تو خريدار معاملہ کو توڑسکتاہے اس کو خيار (تعذر تسليم) کہتے ہيں ان تمام اختيارات کے احکام ايندہ مسائل ميں انشاء اللہ بيان کئے جائيں گے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت