سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
مسئله شماره قسم کھانے کے شرائط قسم کھانا (2300)

قسم کھانے کے شرائط

مسئلہ 2300:اگر کوئي درج ذيل شرائط کے ساتھ قسم کھائے تو اپني قسم پر عمل کرنا چاہئيے اور اگر عمل نہ کرے تو اس پر کفارہ واجب ہے1 قسم کھانے والا بالغ و عاقل ہو اور اگر قسم کا تعلق مال سے ہو تو وہ شخص لا ابالي نہ ہو حاکم شرع نے اس کو اپنے مال ميں تصرف سے روکا نہ ہو اور قصد و اختيار سے قسم کھائي ہو، لہذا بچہ يا ديوانہ کي قسم يا جس کو قسم کھانے پر مجبور کيا گيا ہو اس کي قسم صحيح نہيں ہے اسي طرح اگر غصہ ميں بے اختيار ہوکر قم کھائے تو وہ بھي صحيح نہيں ہے.2 جس کام کے کرنے کے لئے قسم کھائے وہ حرام يا مکروہ نہ ہو اور جس کام کے ترک کرنے پر قم کھائے وہ واجب يا مستحب نہ ہو اور اگر مباح کام کرنے کے لئے قسم کھائے تو لوگوں کي نظروں ميں اس کا ترک کرنا بجالانے سے بہتر نہ ہو اسي طرح جس مباح کام کونہ کرنے کي قسم کھائے اس کا بجالانا لوگوں کي نظروں ميں اس کے ترک کرنے سے بہتر نہ ہو.3 خدا کے نام سے قسم کھائے خواہ خدا کا وہ نام ايسا ہو جو دوسروں کے لئے استعمال نہ ہو تا ہو جيسے اللہ،خدا يا ايسا نام ہوجس کا اطلاق دوسروں پر بھي ہو تا ہو مگر قرائن سے معلوم ہو کہ کہ خدا مراد ہے بلکہ اگر خدا کے ايسے نام سے قسم کھائے جس سے قرينہ کے بغير خدا سمجھ ميں نہ اتا ہو ليکن اس نے خدا ہي کا قد کيا ہو تو بنابر احتياط واجب اس قسم پر عمل کرنا چاہئے.4 قسم کو زبان پر بھي جاري کرے لہذا صرف دل ميں سوچ لينا کافي نہيں ہے البتہ لکھنے کي صورت ميں احتياط يہ ہے کہ عمل کرے ہاں گونگے قسم اشارہ کے ساتھ صحيح ہے.5 قسم پر عمل کرنا ممکن ہو اور اگر قسم کھاتے وقت تو وہ ممکن رہاہو ليکن بعد ميں اس سے عاجز ہوجائے يا مشقت شديد کا سبب ہو تو جس وقت سے يہ بات پيدا ہوگي اسي وقت سے قم ٹوٹ جائے گي.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت