سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
مسئله شماره نماز

نماز

نماز کی اہمیت نماز انسان کے خدا سے رابطے کانام ہے اور روح کی پاکیزگی ، قلب کی طہارت روح تقوی کی پیدائش ، انسان کی تربیت، گناہوں سے پرہیز کا ذریعہ ہے، تمام عبادتوں میں سب سے زیادہ اہم ہے۔ روایت میں ہے کہ اگر نماز قبول ہوگئی تو دیگر اعمال بھی قبول کر لئے جائیں گے اور اگر نماز نہ قبول کی گئی تو دیگر اعمال بھی قبول نہ کئے جائیں گے۔اسی طرح روایت میں ہے کہ نماز پنجگانہ پڑھنے والے کے گناہ اس طرح بخش دئیے جاتے ہیں جس طرح نہر کے پانی سے پانچ وقت نہانے والے کے بدن سے کثافت دور ہوجاتی ہے۔ اسی دلیل کی روشنی میں قرآنی آیات، اسلامی روایات، پیغمبر اکرم(ص) و ائمہ معصومین کی ہدایات میں جس اہم چیز کی سب سے زیادہ تاکید کی گئی ہے وہ یہی نماز ہے۔ اس لئے نماز ترک کرنا عظیم ترین گناہ کبیرہ شمار ہوتا ہے۔انسان کے لئے بہتر ہے کہ نماز کو اول وقت میں پڑھا کرے اور اس کی اہمیت کا قائل ہو اور تیزی سے نماز پڑھنےسے - جو کہ ممکن ہے نماز کی خرابی کا سبب بن جائے- بہت زیادہ پرہیز کرے۔چنانچہ حدیث میں ہے کہ ایک دن رسول خدا(ص) نے ایک شخص کو مسجد میں نماز پڑھتے دیکھا جو رکوع و سجود کامل طور سے نہیں بجالا رہا تھا تو آنحضرت نے فرمایا : اگر یہ شخص مرجائے اور اس کی نماز کا یہی عالم ہو تو میرے دین پر نہیں مرے گا۔اور نماز کی روح حضور “قلب” ہے ۔ جو چیزیں حواس کی پراکندگی کا سبب بنتی ہیں ان سے پرہیز کرنا بہتر ہے۔ نماز میں کلمات کے معانی کی طرف توجہ رکھنا اور خضوع و خشوع سے نماز پڑھنا، اور یہ سمجھنا کہ کس سے گفتگو کر رہا ہے ۔ اپنے کو عظمت و بزرگی خدا کے مقابلے میں بہت ہی چھوٹا جاننا (یہ سب چیزیں)مطلوب ہیں۔ معصومین(ع)کے حالات زندگی میں لکھا ہے کہ نماز کے وقت یاد خدا میں اس طرح محو ہوجاتے تھے کہ اپنے سے بھی بے خبرہو جاتے تھے۔ حضرت علی علیہ السلام کے پاؤں میں تیر کا پھل رہ گیا تھا نماز کی حالت میں نکال لیا گیا آپ کو خبر بھی نہیں ہوئی۔نماز کو قبولیت اور اس کی فضیلت و کمال کے لئے واجب شرائط کے علاوہ درج ذیل امور کی بھی رعایت کرنی چاہئے۔1۔ نماز سے پہلے اپنی خطاؤں سے توبہ اور استغفار کرے۔2۔ جو گناہ نماز کی قبولیت میں رکاوٹ بنتے ہیں ان سے پرہیز کرے جیسے حسد، تکبر، غیبت، حرام مال کھانا، نشہ آوز چیزوں کا پینا، خمس و زکات نہ دینا، بلکہ ہر گناہ سے پرہیز کرناچاہئے۔3۔ جو امور حضور قلب او رنماز کی قدر وقیمت کو کم کرتے ہوں ان کو انجام نہ دینا مثلا غنودگی کی حالت میں ، پیشاب و پاخانہ روک کر، شورو غل کے درمیان نماز نہ پڑھے، ایسی جگہ بھی نماز نہ پڑھے جہاں تو جہ ہٹ جاتی ہو۔4۔ جن چیزوں سے نماز کا ثواب زیادہ ہو ان کوبجا لانا مثلا پاکیزہ لباس پہننا، بالوں میں کنگھا کرنا، مسواک کرنا، خوشبو لگانا، عقیق کی انگوٹھی پہننا۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت