سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 439

حيض کي حالت ميں بيوي سے جماع کرنا

مسئلہ 439 : اگر اپني بيوي سے حالت حيض ميں ہمبستري کرے تو کفارہ دينا مستحب ہے اور پہلي تہائي ميں ايک مثقال سکہ دار سونا يا اس کي قيمت دے شرعي مثقال اٹھارہ چنے کے دانوں کے برابر ہوتا ہے اور اگر دوسري تہائي ميں ہمبستري کرے تو آدھامثقال اور اگر آخري تہائي ميں مجامعت کرے تو ايک چوتھائي مثقال کفارہ دے اب اگر کسي عورت کي عادت چھ روز ہے تو پہلے دو دن ميں (پہلي تہائي) ايک مثقال اور بيچ والے دو دن (دو تہائي) ميں آدھا مثقال اور آخري دو روز (آخري تہائي) ميں ايک چوتھائي مثقال کفارہ ہوگا.

نمبر مسئله 444

حيض کي حالت ميں عورت سے زنا کرنا

مسئلہ 444 : اگر مرد حائض سے زنا کرے يا کسي اجنبي حائض عورت سے يہ گمان کرتے ہوئے کہ يہ ميري بيوي ہے ہمبستري کرے تو احتياط يہ ہے کہ کفارہ دے.

نمبر مسئله 439احکام حائض

حيض کي حالت ميں همبستري کرنے کے احکام

مسئلہ 439 : حيض کي حالت ميں همبستري کرنا مرد و عورت دونوں کے لئے حرام هے چنانچه مرد اگر اس حالت ميں اپني بيوي کے ساتھ همبستري کرے تو بهترهے که کفّاره دےاور اسکا کفارہ یہ ہے کہ پہلی تہائی میں ایک مثقال سکہ دار سونا یا اس کی قیمت دے۔ شرعی مثقال اٹھارہ چنے کے دانوں کے برابر ہوتا ہے۔ اور اگر دوسری تہائی میں ہمبستری کرے تو آدھا مثقال اور اگر آخری تہائی میں مجامعت کرے تو ایک چوتھائی مثقال کفارہ دے۔ اب اگر کسی عورت کی عادت چھ روز ہے تو پہلے دو دن میں (پہلی تہائی) میں ایک مثقال اور بیچ والے دو دن (دو تہائی) میں آدھا مثقال اور آخری دو روز (آخری تہائی) میں ایک چوتھائی مثقال کفارہ ہوگا۔

نمبر مسئله 478حائض عورتوں کی قسمیں (457)

حيض کے مختلف مسائل

مسئلہ 478 : مبتدئیہ، مضطربہ، ناسیہ اور عادت عددیہ رکھنے والی عورت جس وقت ایسا خون دیکھے جس میں حیض کی علامات ہوں تو اس کو فورا عبادت ترک کردینی چاہئے اور اگر بعد میں پتہ چلے کہ وہ حیض نہیں تھا تو چھوڑی ہوئی عبادتوں کی قضا کرے لیکن اگر ایسا خون آئے جس میں حیض کی علامات نہ ہوں تو مستحاضہ کے حکم کے مطابق عمل کرے جب تک یہ ثابت نہ ہوجائے کہ خون ،حیض ہے لیکن عادت وقتیہ یا عادت وقتیہ عددیہ رکھنے والی عورت عادت کے دنوں میں خون دیکھتے ہی عبادات کو چھوڑدے۔

نمبر مسئله 1640جانوروں کي زکات (1625)

حيوان کي زکات اگر نصاب سے کم نہ ہو تو ہر سال واجب ہے

مسئلہ 1640:جس پرحيوان کي زکوة واجب ہو اگر وہ دوسرے مال سے زکوة ادا کردے اور حيوان کي تعدا د نصاب کي مقدار کے برابر ہو تو جب تک تعداد نصاب باقي رہے گي زکوة واجب ہو تي رہے گي ہاں اگر نصاب سے کم ہو جائے تو زکوة واجب نہيں ہے اور اگر کوئي شخص گيار ہو اں مہينہ تمام ہو نے سے پہلے حيوان کو کسي چيز سے بدل دے تو اس پر زکوة واجب نہيں ہے ليکن اگر ان حيوانات کو دوسرے اونٹو ں ، بھيڑ وں ، گايو ں سے بدلے مثلاچاليس بھيڑ يں لے لے تو احتياط واجب ہے کہ اس کي زکوة دے .

نمبر مسئله 725قبلہ معين کرنا (720)

حيوانوں کو دقت کے ساتھ قبلہ رخ ذبح کرناچاہيے

مسئلہ 725 : حيوانوں کو بھي رو بہ قبلہ ذبح کرنا چاہئے اور اگر قبلہ معلوم نہ ہو سکے تو اپنے گمان پر عمل کرے اور اگر گمان نہ حاصل ہوسکے اور حيوان کا ذبح کرنا ضروري ہو تو چاہے جس طرف ذبح کردے صحيح ہے اور مسلمانوں کے دفن کے لئے بھي چونکہ رو بہ قبلہ ہونا چاہئے قبلہ معلوم نہ ہونے کي صورت ميں ذبح حيوان والے قاعدہ پر عمل کريں.

نمبر مسئله 448احکام حائض

حیض سے پاک ہونے کے بعد عورت کا وظیفہ [ذمہ داری]

مسئلہ448 :عورت جب حیض سے پاک ہوجائے تو اسے اپنی عبادتوں کو بجالانے کے لئے غسل کرنا چاہئے اور اگر پانی نہ مل سکے تو تیمم کرے، غسل حیض کا طریقہ غسل جنابت کی طرح ہے اور اس کے بعد بھی وضو کی ضرورت نہیں ہے ویسے احتیاط مستحب ہے کہ غسل سے پہلے یا بعد میں وضو بھی کرے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت