سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1636جانوروں کي زکات (1625)

زکات ميں دي جانے والي بھيڑ کي قيمت

مسئلہ 1636: زکوة ميں دي جانے والي بھيڑ کي قيمت اگر کالک کے ديگر بھيڑوں کے مقابلہ ميں کم ہو تو کو ئي حرج نہيں ہے ليکن مستحب ہے کہ ايسي بھيڑ دے جس کي قيمت زيادہ ہو ور نہ کم از کم وسط تو بہر حال نظر ميں رکھے يہي صورت گائے اور اونٹ ميں بھي ہے .

نمبر مسئله 1662زکات کي نيت(1662)

زکات ميں قصد قربت شرط ہے

مسئلہ 1662: زکوة ميں قصد قربت شرط ہے يعني فرمان خداوند ہي کي اطاعت کے لئے بجالائے اور اپني نيت ميں معين کرے کہ يہ مال کي زکوة ہے يا فطرہ ہے ليکن اگر اس پر گيہوں، جو اور دوسرے اموال کي زکوة واجب ہو تو نيت ميں معين کرنا ضروري نہيں ہے کہ کس کي زکوة ہے.

نمبر مسئله 1676زکات کے متفرق مسائل (1667)

زکات واجب ہونے سے پہلے اگر فقير کسي سے زکات ليلے اور وہ تلف ہوجائے تو ضامن ہے

مسئلہ 1676: جس فقير کو معلوم ہو کہ کسي شخص پر زکوة واجب نہيں ہوئي وہ اس شخص سے زکوة کے مال سے کچھ نہيں لے سکتا اور اگر لے لے اور اس کے پاس تلف ہوجائے تو ضامن ہے البتہ اگر وہ فقير اپنے فقر پر باقي رہے تو بعد ميں اپنے قرض کو زکوة سے حساب کرسکتا ہے.

نمبر مسئله 1641زکات (1586)

زکات کا مصرف

مسئلہ 1641:درج ذيل ا?ٹھ مقامات ميں سے کسي ايک مقام پر زکوة صرف کرنا چاہئے.1.2 فقراء و مساکين اس سے مراد وہ لوگ ہيں جو اپنے اور اپنے عيال کے سال بھر کے اخراجات نہ رکھتے ہوں فقير سے مراد وہ شخص ہے جو کسي کے سامنے دست سوال دراز نہيں کرتا اور مسکين سے مراد وہ شخص ہے جو دوسروں کے سامنے ہاتھ پھيلا تا ہو پس جن لوگوں کے پاس کوئي صنعت، ملکيت، سرمايہ، کار و بار و غيرہ ہو تو مگر اپني گزر بسر نہ کرسکتے ہوں وہ بھي فقير ميں شمار ہوں گے اور اپني اس کمي کو زکوة لے کر پورا کرسکتے ہيں.3 جو شخص امام يا نائب امام کي طرف سے زکوة کي جمع اواري يا حفاظت، يا حساب کي جانچ پڑتال، يا اس کو امام يا نائب امام تک پہونچانے، يالاز مي مصارف ميں خرچ کرنے کے لئے معين کيا گيا ہو وہ اپنا حق زحمت زکوة سے لے سکتاہے.4جو لوگ کمزور ايمان کے ہوں اور زکوة ملنے سے ان کے ايمان کي تقويت ہوتي ہو اور اسلام کي طرف مائل ہوجائيں. 5غلاموں کو خريد کر ازاد کرنے ميں.6جو مقروض اشخاص اپنے قرض کو ادا نہ کرسکتے ہوں ان کے قرض کي ادائيگي ميں7في سبيل اللہ? يعني ايسے کاموں ميں جس سے عام طور سے ديني منفعت ہو جيسے مسجد بنانے ميں، علوم ديني مدارس ميں، تبليغاتي مرکزوں ميں، مبلغين کو بھيجنے بھي مفيد اسلامي کتابوں کے شائع کرنے ميں مختصر يہ کہ ہر وہ کام جس سے اسلام کو فائدہ ہوچاہے جس قسم کا فائدہ ہو خصوصا جہاد راہ خدا ميں.8ابن سبيل : يعني وہ مسافر جو سفر ميں درماندہ و محتاج ہوگيا ہو اس کو زکوة سے بقدر ضرورت ديا جا سکتا ہے چاہے وہ اپنے گھر ميں مال دار ہي ہو.

نمبر مسئله 1596غلات کي زکات (1593)

زکات کو اکھٹا کرنے کےلئے کسي کو معين کرنا اور زبردستي زکات وصولنا

مسئلہ 1596: حاکم شرع کو اختيار ہے کہ زکوة اکٹھا کرنے لئے کسي شخص کو معين کردے جو گيہوں اور جو کے صاف ہونے کے بعد يا کجھو ر و انگو ر کے خشک ہو نے کے بعد زکوة اکٹھا کرے اور اگر کوئي زکوة دينے سے انکار کرے تو زبر دستي اس سے وصول کرسکتا ہے کيوں کہ زکوة غريبو ں کا حق ہے .

نمبر مسئله 1668زکات کے متفرق مسائل (1667)

زکات کو مستحق تک پہنچانے ميں کوتاہي اور تلف ہونے کي صورت ميں ضامن ہے

مسئلہ 1668: جو شخص مستحق کو زکوة پہونچا سکتا ہو اگر پہونچانے ميں کوتاہي کرے اور مال ضائع ہوجائے تو وہ ضامن ہے اس کا عوض اس کو دينا ہوگا اور اگر کوتاہي نہيں کي ہے تو اس پر کچھ واجب نہيں ہے.

نمبر مسئله 1663زکات کي نيت(1662)

زکات کي قسم کا معين کرنا

مسئلہ 1663: جس کے او پر کئي مال کے زکوة واجب ہو اگر وہ تھوڑي سي زکوة دے اور کسي کي نيت نہ کرے تو زکوة ميں دي ہوئي چيز اگر کسي کے ہم جنس ہو تو اسي کي زکوة شمار ہوگي اور اگر کسي کي جنس سے نہ ہو تو سب پر تقسيم ہوگي مثلا اگر کسي نے ايک بھيڑ زکوة ميں دي تو وہ بھيڑ کي زکوة شمار ہوگي اور اگر چاندي کا سکہ دے اور اس کے ذمہ بھيڑ اور گائے کي زکوة ہو تو وہ چاندي کا سکہ دونوں کي زکوة پر برابر تقسيم ہوگا.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت