سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 686اوقات نماز کے احکام (682)

اگر نماز کےبعدشک ہو کہ نماز کو وقت ميں بڑھايانہيں

مسئلہ 686 : اگر نماز کے بعد شک ہو کہ نماز کو وقت ميں پڑھا يانہيں تو اس کي نماز صحيح ہے بشرطيکہ نماز شروع کرتے ہوئے وقت سے غافل نہ ر ہا ہو ليکن اگر نماز پڑھتے ميں شک ہو تو اس کي نماز باطل ہے وقت داخل ہونے کے بعد دوبارہ پڑھني چاہئے.

نمبر مسئله 690اوقات نماز کے احکام (682)

جولوگ عذر رکھتےہوں اوريقين ہو کہ ا?خر وقت تک عذر بر طرف ہو جاےگا

مسئلہ 690 : جو لوگ عذر رکھتے ہوں اور یقین ہو کہ آخر وقت تک عذر برطرف ہوجائے گا ان کے لئے واجب ہے کہ صبر کریں (اول وقت نہ پڑھیں) اور اگر یقین ہو کہ عذر باقی رہے گا تو صبر کرنا واجب نہیں اور اگر احتمال ہو کہ عذر آخر وقت تک برطرف ہوجائے گا تو احتیاط واجب ہے کہ صبر کریں البتہ تیمم کی جگہ پر ایسی صورت حال میں اول وقت میں نماز پڑھ سکتے ہیں۔

نمبر مسئله 691اوقات نماز کے احکام (682)

جسکو شکيات وسہويات نماز نہ معلوم ہوں

مسئلہ 691 : جس کو شکيات و سہويات نماز معلوم نہ ہوں اور احتمال ہو کہ نماز ميں کوئي بات پيش آسکتي ہے تو ان شکيات و سہويات کو ياد کرنے کے لئے نماز کو اول وقت سے مو خر کرسکتا ہے ليکن اگراطمينان ہو کہ بطور کامل ادا کرے گا تو اول وقت نماز پڑھنا جائز ہے.

نمبر مسئله 692اوقات نماز کے احکام (682)

اگر نماز پڑھتےوقت ايسا مسءلہ پيش ا?جاءےجس کونہ جانتا ہو

مسئلہ 692 : اگر نماز پڑھتے ہوئے کوئی ایسا مسئلہ در پیش ہوجائے جس کو نہیں جانتا تو بقصد رجاء احتمال کے دو طرفوں میں سے کسی ایک پر عمل کرے اور نماز کے بعد مسئلہ معلوم کرے اگرنماز باطل ہو تو دوبارہ پڑھے ویسے احتیاط مستحب یہ ہے کہ جس طرف زیادہ احتمال ہو اسی پر عمل کرے۔

نمبر مسئله 677نماز مغرب و عشاء (675)

مخصوص اور مشترک وقت اشخاص کے اعتبار سے فرق رکھتاہے

مسئلہ 677 : مخصوص اور مشترک وقت جس کو اس سے پہلے والے مسئلہ ميں بيان کيا گيا اشخاص کے اعتبار سے فرق رکھتا ہے? مثلا ظہر و عصر و عشاء کا مخصوص وقت مسافر کے لئے دو رکعت کے برابر ہے اور حاضر کے لئے چار رکعت پڑھنے کے برابر ہے

نمبر مسئله 678نماز مغرب و عشاء (675)

اگر بھولے سے نماز عشاء شروع کردے اوردرميان مين ياد ا?ءے کہ مغرب کي نماز نہيں پڑھي ہے

مسئلہ 678 : اگر بھولے یا غفلت سے نماز عشاء شروع کردے اور درمیان میں متوجہ ہو کہ مغرب کی نماز نہیں پڑھی تو فورا نیت کو مغرب کی طرف پلٹا دے بشرطیکہ گنجائش ہو اور اگرگنجائش نہ مثلا چوتھی رکعت کے رکوع میں متوجہ ہوتو اس صورت میں عدول جائز نہیں ہے نماز عشاء ہی کو پڑھے۔ عشاء ختم کر کے مغرب کی نماز پڑھے۔

نمبر مسئله 703نافلہ شب (702)

قرآن و احاديث ميں نماز شب کي تاکيد

مسئلہ 703: نماز شب بہت ہی اہم نوافل میں سے ہے روایات اسلامی اور قرآن میں اس کی بہت تاکید کی گئی ہے۔روح کی صفائی، قلب کی طہارت، انسانی نفوس کی تربیت اور حل مشکلات کے لئے بہت ہی زیادہ موثر ہے ۔ دعا کی مشہور کتابوں میں اس کے آداب ذکر کئے گئے ہیں خصوصا نافلہ وتر کی قنوت کے لئے۔ ان آداب کی رعایت اچھی بات ہے لیکن ان آداب کے بغیر بھی معمولی نمازوں کی طرح نماز شب کو پڑھا جا سکتا ہے ۔ اگر کوئی کسی مجبوری کی بناء پررات کے آخری حصہ میں نہیں اٹھ سکتا تو سونے سے پہلے پڑھ لے۔

نمبر مسئله 713مستحبي (نافله) نمازيں (700)

نماز غفيلہ

مسئله 713 : جن نمازوں کو ثواب خدا کی امید سے بجالانا بہت اچھا ان میں ایک نماز غفیلہ بھی ہے جو مغرب و عشاء ایک نمازغفیلہ ہے جو مغرب وعشاء کے درمیان پڑھی جاتی ہے اس کا وقت نماز مغرب کے بعدمغرب کی طرف والی سرخی زائل ہونے تک ہے پہلی رکعت میں الحمد کے بعد سورہ کے بجائے یہ آیت پڑھے۔وذاالنون اذذھب مغاضبا فظن ان لن یقدر علیہ فنادی فی الظلمات ان لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین فاستجبنالہ و نجیناہ من الغم وکذلک ننجی المؤمنین۔اوردوسری رکعت میں حمدکے بعدبجائے سورہ کے یہ آیت پڑھے :وعندہ مفاتیح الغیب لایعلمہا الا ہو و یعلم مافی البر و البحر و ما تسقط من ورقة الا یعلمہا و لاحبة فی ظلمات الارض و لارطب ولا یابس الافی کتاب مبین۔اورقنوت میں یہ پڑ ھے :اللہم انی اسالک بمفاتیح الغیب التی لایعلما الا انت ان تصل علی محمد و آل محمد و ان تفعل بی کذا و کذا۔اورکذا و کذا کی جگہ اپنی حاجتوں کو طلب کرے اس کے بعدکہے :اللہم انت ولی نعمتی والقادرعلی طلبتی تعلم حاجتی فاسلک بحق محمد وآل محمد علیہ و علیم السلام لما قضیتھا لی۔

نمبر مسئله 717قبلہ کے احکام(714)

اگر کوئ بيٹھ کر بھي نماز نہ پڑھ سکتا ہو

مسئلہ717۔ اگرکوئی بیٹھ کرنمازنہیں پڑھ سکتاتوداہنی کروٹ اس طرح لیٹے کہ پورا اگلاحصہ روبہ قبلہ ہو اور اگریہ بھی ممکن نہ ہو تو بائيں کروٹ اس طرح لپٹے کے بدن کا اگلا حصه رو به قبله هو اگر يه بھي ممکن نه هو تو اس طرح چت لیٹے کہ پیروں کے تلوے قبلہ کی طرف ہوں۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت