سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1355خدا، رسول اور ائمہ پر بهتان باندهنا(1354)

اگر نہ جانتا ہو کہ يہ روايت صحيح ہے يا غلط

مسئلہ ۱۳۵۵: اگر کوئی ایسی روایت نقل کرنا چاہتا ہے جس کے سچ یا جھوٹ ہونے کا علم نہیں ہے تو جس سے اس روایت کوسناہے یا جس کتاب میں پڑھاہے اسکا حوالہ دیدے مثلا فلاں رادی نے یہ کہا ہے یا فلاں کتاب میں یہ لکھا ہے کہ رسول خدا نے فرمایا۔

نمبر مسئله 1356خدا، رسول اور ائمہ پر بهتان باندهنا(1354)

اگر کسي چيز کو اسکي سچائي کے يقين کے ساتھ پيغمبر کي طرف نسبت دے

مسئلہ ۱۳۵۶: اگر روزہ دار کسی بات کے بارے میں اعتقاد رکھتا ہوکہ وہ واقعی قول خدا یا قول پیغمبر[ص] ہے اور اسے اللہ تعالے یا نبی اکرم [ص]سے منسوب کرکے بیان کردےاور بعد میں معلوم ہو کہ یہ جھوٹ ہے تو اس کا روزہ صحیح ہے اس کے برعکس اگر کسی بات کے بارے میں جانتے ہوئے کہ جھوٹ ہے خدا یا رسول اکرم کی طرف نسبت دے اور بعد میں اسے پتہ چلے کہ جو کچھ اس نے کہا تھاوہ درست تھا تو اس کے روزہ میں اشکال ہے۔

نمبر مسئله 1356خدا، رسول اور ائمہ پر بهتان باندهنا(1354)

اگر کسي چيز کو اس کے غلط ہونےکےيقين کےساتھ پيغمبر يامعصوم کي طرف نسبت دے

مسئلہ 1356: اگر روزہ دار کسي بات کے بارے ميں اعتقاد رکھتا ہوکہ وہ واقعي قول خدا يا قول پيغمبر ہے اور اسے تعالے يا نبي اکرم سے منسوب کرے اور بعد ميں معلوم ہو کہ يہ نسبت صحيح نہ تھي تو اس کا روزہ صحيح ہے اس کے برعکس کسي بات کے بارے ميں جانتے ہوئے کہ جھوٹ ہے خدا يا رسول اکرم کي طرف نسبت دے اور بعد ميں اسے پتہ چلے کہ جو کچھ اس نے کہا تھاوہ درست تھا تو اس کے روزہ ميں اشکال ہے.

نمبر مسئله 1358خدا، رسول اور ائمہ پر بهتان باندهنا(1354)

سوال کے جواب ميں پيغمبر کي طرف جھوٹ منسوب کرنا

مسئلہ 1358: اگر روزہ دار سے سوال کياجائے کہ کيا رسول اکرم نے ايسا فرمايا ہے؟ اور عمدا ہاں کہے جبکہ رسول نے اسکو نہ کہا ہويا عمدا نہيں کہے جبکہ رسول اکرم نے فرمايا ہوتو اس کے روزہ ميں اشکال ہے.

نمبر مسئله 1359خدا، رسول اور ائمہ پر بهتان باندهنا(1354)

اگر کوئي احکام شرعي کےبيان ميں عمدا جھوٹ بولے

مسئلہ ۱۳۵۹: اگر احکام شرعیہ کے نقل کرنے میں جان بوجھ کر جھوٹ بولے مثلا واجب کو غیر واجب اور حلال کو حرام کہے تو اگر اس کا مقصد خدایا رسول کی طرف نسبت دینا ہو تب تو اس کے روزے میں اشکال ہے لیکن اگر مجتہد کے فتوی کی طرف نسبت دینا منظور ہو تو روزہ باطل نہیں ہے مگر اس نے فعل حرام کار ارتکاب کیا ہےاسی طرح جو شخص بغیر اطلاع کے مشکوک حکم کو نقل کرے اس کے بارے میں بھی یہی حکم ہے۔

نمبر مسئله 1377اذان صبح تک جنابت پر باقي رہنا (1371)

اگر مجنب يہ احتمال دےکہ ا?ذان صبح سے پہلے بيدار ہو جائے گا

مسئلہ 1377: جو شخص رمضان کي رات ميں مجنب ہوا در جانتا ہوکہ يا اسے احتمال ہو کہ اگر سوجائے تو اذان صبح سے پہلے جاگ جائے گا اور يہ عزم محکم تھا کہ جاگنے کے بعد غسل کرے گا اور يہ طے کر کے سوجائے اور اذان تک بيدار نہ ہو تو اس کا روزہ صحيح ہے ليکن اگر غسل کا ارادہ نہيں رکھتا ہويا اسے تردد ہو کہ غسل کرے گايا نہيں تو اس صورت ميں اگر بيدار نہ ہو تو اس کے روزہ ميں اشکال ہے.

نمبر مسئله 1378اذان صبح تک جنابت پر باقي رہنا (1371)

مجنب اگر ا?ذان سے پہلے دو يا تين بار بيدار ہو اور پھر سو جائے

مسئلہ ۱۳۷۸: اگر ایسا [مجنب] شخص سوجائے اور جاگ بھی جائے اور جانتا ہو یا اسے احتمال ہو کہ اگر دوبارہ سوجائے گا تو اذان صبح سے پہلے غسل کے لئے جاگ جائے گا اور دوبارہ سوجائے اور بیدار نہ ہو تو احتیاط واجب کی بنا پر اس دن کے روزے کی قضا کرے۔ یہی صورت ہے اگر تیسری دفعہ سوکر بیدار نہ ہو۔ لیکن ان میں سے کسی بھی صورت میں کفارہ واجب نہیں ہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت