سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 71بيت الخلا کے احکام (63)

پيشاب وپيخانه کے مقام کو بغير پاني کے پاک کرنے کا حکم

مسئلہ 71 : پاخانہ کے مقام کو پاني سے بھي دھويا جاسکتا ہے اور تين ٹکڑے کاغذ، تين عدد پتھر يا تين کپڑے کے ٹکڑوں سے بھي پاک کيا جاسکتا ہے، البتہ اگر پاخانہ معمول سے زيادہ پھيل گيا ہو اور پاخانے کے مقام کے اطراف کو بھي آلودہ کرديا ہو يا کوئي دوسري نجاست مثلا خون وغيرہ پاخانے کے مقام سے باہر آئے يا الگ سے کوئي نجاست لگ جائے تو ان صورتوں ميں صرف پاني ہي سے طہارت کي جاسکتي ہے.

نمبر مسئله 958سجدے (944)

پيشاني پر پھوڑا ہو

مسئلہ 958 : اگر پیشانی پر پھوڑا وغیرہ ہو اور سجدہ گا ہ وغیرہ پر سجدہ نہ کر سکے تو پیشانی کے کنارے کو سجدہ گاہ پر رکھے یا دونوں طرف سجدہ گاہ رکھے اور اس کے بیچ کی جگہ خالی رکھے اور سجدہ گا کو زمین سے اتنا بلند رکھے کہ پھوڑا دونوں سجدہ گاہوں کے بیچ میں آجائے۔ بشرطیکہ ملی ہوئی چار انگلیوں سے زیادہ بلند نہ ہو۔ اور اگر پھوڑا یا زخم پوری پیشانی پر ہو تو پیشانی کے باہر دونوں طرف میں سے کسی ایک طرف سجدہ کریں اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو ٹھڈی کو سجدہ گاہ پر رکھیں اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو چہرے کے جس حصہ کو ممکن ہو سجدہ گاہ پر رکھیں اور اگر چہرے کے کسی حصے پر سجدہ ممکن نہ ہو تو سجدے کے لئے جتنا جھک سکتا ہو جھک جائے۔

نمبر مسئله 953سجدے (944)

پيشاني کي جگہ

مسئلہ 953 : پیشانی ایسی چیز پر رکھے جس پر سجدہ کرنا صحیح ہواور اگر بیچ میں کوئی شے حائل ہو جیسے سرکے بال یا سجدہ گاہ پر اتنی میل ہو کہ پیشانی سجدہ گاہ تک نہ پہنچے تو سجدہ باطل ہے۔ البتہ سجدہ گاہ کا صرف رنگ بدلہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔

نمبر مسئله 119کافر (113)

پيغمبر اکرم

مسئلہ ۱۱۹ : اگر کوئی (پناہ بذات خدا)، خدا، رسول یا ائمہ معصومین علیہم السلام میں سے کسی ایک کو یا حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو گالی دے یا ان سے دشمنی رکھے تو وہ کافر ہے۔

نمبر مسئله 1003تعقيبات نماز (1001)

پيغمبر اکرم

مسئلہ 1003 : نماز کے بعد ، حالت نماز میں اسی طرح ہر حالت میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم ،ور ان کی آل پاک(ع) پر درود بھیجنا مستحب موٴکدہ ہے اسی طرح جب بھی آنحضرت(ع)کا نام نامی اسم گرامی خواہ محمد(ص) یا احمد(ص) بلکہ لقب و کنیت جیسے مصطفی و ابوالقاسم وغیرہ سنے تو درود بھیجنا مستحب ہے حتی اگر نماز میں بھی ہو۔ اسی طرح اگر خود ان ناموں کو اپنی زبان سے ادا کرے تب بھی درود بھیجے۔

نمبر مسئله 2204گم شدہ مال کے احکام (2193)

پڑے ہوئے مال کو اپنا سمجھ کر اٹھا لينا

مسئلہ 2204: پڑے ہوئے مال کو يہ سمجھتے ہوئے کہ ميرا ہے اگر کوئي اٹھالے اور بعد ميں پتہ چلے کہ اس کا نہيں ہے تو وہ مال اسي جگہ نہيں ڈال سکتا بلکہ سابقہ حکم کے مطابق سال بھر اعلان کرے ليکن اگر پيروں سے ٹھو کر ماردے تو يہ اٹھانے کے حکم ميں نہيں ہے ليکن پاوں مارنا خود محل اشکال ہے.

نمبر مسئله 2437پگڑي کے احکام (2433)

پگڑي پر لي جانے والي چيز کو مستاجر کسي دوسرے کو کرايے پر دے سکتا ہے

مسئلہ 2437: جس شخص نے پگڑي دے کر کوئي چيز کرايہ پرلي ہو تو جب تک کرايہ کي مدت ختم نہ ہو اس وقت تک اس کو اختيار ہے کہ اس چيز کو اتني ہي کرايہ پر دوسرے کو ديدے اور جتني پگڑي پر دونوں راضي ہوجائيں اتني پگڑي بھي لے سکتاہے ليکن دوسرے کو کرايہ پر دينے کے لئے مالک کي رضامندي شرط ہے البتہ اگر ابتداء ہي ميں يہ حق کرايہ دار کو دياجاچکا ہو تو پھر مالک کي رضامندي شرط نہيں ہے .

نمبر مسئله 2433جديد مسائل جو ہمارے زمانے ميں زياده ضروري ہيں (2420)

پگڑي کے احکام

مسئلہ 2433: پگڑي وہ حق اولويت (ترجيحي) ہے جو کہ کرايہ دار کو مکان يا دو کان کرايہ پر ليتے وقت پہلي مرتبہ رقم دينے پر پيدا ہوجاتاہے اور جس کرايہ دار نے پگڑي دي ہے اس کو دوسروں کے مقابلہ ميں ترجيحي بنياد پر حاصل ہوجاتي ہے پگڑي کا وجود پہلے نہيں تھا ليکن اجکل عقلائے اہل عرف کے در ميان اس کا وجود ہے اور درج ذيل شرائط کے ساتھ پگري صحيح ہے.1 پگڑي کي مقدار معلوم ہو.2 دونوں (پگڑي دينے والا اور لينے والا) رضامندي اور ارادہ سے معاملہ انجام ديں.3 دونوں بالغ و عاقل ورشيد ہوں.4 پگڑي کے مفہوم اور اس کے لوازمات کو جانتے ہوں.

نمبر مسئله 1457مہنيہ کي پہلي تاريخ کے ثابت ہونے کا طريقہ (1456)

پہلي تاريخ جنتريوں اور نجوميوں کے حساب سے ثابت نہيں ہوتي

مسئلہ 1457: مہينہ کي پہلي تاريخ جنتر يوں اور نجوميوں کے حساب سے ثابت نہيں ہوتي.چاہے وہ لوگ اہل اطلاع و دقت نظر کے مالک ہوں البتہ اگر ان کے کہنے سے يقين ہوجائے تو يقين پر عمل کرسکتا ہے اسي طرح چاند کا اونچا ہونا، دير ميں غروب ہو نا اس بات کي دليل نہيں ہے کہ سابقہ رات چاندرات تھي.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت