سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1716زکات فطرہ کے احکام (1713)

اگر بعد ميں معلوم ہو کہ فطرہ لينے والا فقير نہيں تھا

مسئلہ 1716: اگر کسي کو فقير گمان کرتے ہوئے فطرہ ديدے اور بعد ميں معلوم ہو کہ فقير نہيں تھا تو اس سے مال واپس لے کر مستحق کودے سکتا ہے اور اگر اس سے واپس نہ لے تو اپنے مال سے دے اور اگر اصل مال ختم ہوچکا ہو اور فطرہ لينے والا جانتا تھا کہ يہ فطرہ ہے تو وہ اس کا عوض دے اس کے علاوہ صورت ميں اس پرعوض دينا لازم نہيں ہے اور اگر فطرہ دينے والے نے فقير کي تحقيق کرنے ميں کوتاہي نہ کي ہو تو اس پربھي کچھ واجب نہيں ہے.

نمبر مسئله 1717زکات فطرہ کے احکام (1713)

فطرہ لينے والے فقير پر اطمينان ضروري ہے

مسئلہ 1717:جو شخص فقير ہونے کا مدعي ہو اس کو جب تک اطمينان نہ ہوجائے کو واقعا فقير ہے يا کم از کم اس کي ظاہري حالت سے معلوم ہو کہ فقير ہے يا يہ جانتا ہو کہ پہلے فقير تھا اور مالدار ہو نا ثابت نہ ہوا ہو، فطرہ نہيں ديا جاسکتا.

نمبر مسئله 1719فطرہ کے متفرق مسائل (1718)

ماہ رمضان سے پہلے فطرہ ادا کرنا

مسئلہ 1719: ماہ رمضان سے پہلے فطرہ نہيں ديا جاسکتا اور اگر کسي نہ ديد يا ہے تو عيد کے دن دوبارہ دے اسي طرح احتياط واجب ہے کہ خود ماہ رمضان ميں بھي نہ دے ہاں رمضان يا رمضان سے پہلے فقير کو کچھ قرض دے اور جب اس پر فطرہ واجب ہوجائے تو اپنے تو اپنے قرض کو فطرہ ميں حساب کرسکتا ہے.

نمبر مسئله 1721فطرہ کے متفرق مسائل (1718)

فطرہ ميں جنس کے بدلے رقم دي جاسکتي ہے

مسئلہ1721: فطرہ ميں جنس کے بدلے رقم دي جاسکتي ہے ليکن اس بات کا خيال رہے کہ معيار ازاد بازار کي قيمت ہے حکومتي ريٹ معيار نہيں ہے يعني ايسي رقم دے کہ اتني رقم ميں فقير اس جنس کو اتني ہي مقدار ميں چاہے تو خريد لے.

نمبر مسئله 1725فطرہ کے متفرق مسائل (1718)

فطرہ کو ادا کرنے کا وقت

مسئلہ1725: فطرہ کي ادائيگي کا وقت روز عيد سے پہلے ہے لہذا جو شخص نماز عيد پڑھتا ہو اس کو چاہئے کہ نماز سے پہلے فطرہ نکال دے ليکن اگر نماز عيد نہيں پڑھتا تو عيد کے دن ظہر تک تاخير کرسکتا ہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت