سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباجدیدترین مسائلپربازدیدها

غریب لوگوں کیلئے (مکان وغیرہ کے ) کرایہ میں تخفیف (چھوٹ) دینا

وقف کی آمدنی و استعمال کرنے والے بعض لوگ تو بے بضاعت اور صاحب اولاد غریب لوگ ہیں اور بعض حضرات، شہیدوں کے وارث اور ایثار وقربانی پیش کرنے والے حضرات ہیں، کیا آپ اجازت دیتے ہیں کہ اس سلسلہ میں ادارہ اوقاف واقف کے نظریہ کے علاوہ، موقوفہ کے کرایہ کی رقم میں کچھ تخفیف کا قائل ہوجائے ؟

جواب: فقط دوصورتوں میں جائز ہے:الف) جب کہ مذکورہ کرایہ دار، موقوفہ کے ہی مصرفوں میں سے ہوں (یعنی جن کے لئے وقف کیا ہے وہ کرایہ دار بھی انھی لوگوں میں شامل ہوں)۔ب)جبکہ دوسرے وقف جو اُن کے شامل حال ہوسکتے ہوں، سے آمدنی حاصل کی جائے اور مذکورہ وقف کے مصرفوں میں استعمال کی جائے۔

دسته‌ها: وقف کے احکام

کسی زمین کا نسلا بعد نسل کی قید کے بغیر اولاد پر وقف کرنا۔

ایک شخص نے ایک قطعہ زمین کو بغیر اس کے کہ اس کو ”نسلاً بعد نسلٍ“ کی قید سے مقید کرے اپنے اولاد ذکور پر وقف کیا ہے ، پہلا سوال یہ ہے کہ اس وقف کا کیا حکم ہے؟

جواب: حقیقت میں یہ عمری ہے وقف نہیں ہے، فقط پہلی نسل کو شامل ہوگا، اس کے بعد ورثہ کی طرف پلٹ جائے گا۔دوسرا سوال: اگر واقف کا پہلا بیٹا تین بیٹے رکھتا ہو، دوسرا دو بیٹے، تیسرا ایک بیٹا، کیا بیٹوں کا حصہ ان کے باپ والا حصہ ہوگا یا ان تمام بیٹوں کے درمیان بالسویہ (برابر) تقسیم کیا جائے گا؟ مثلاً مذکورہ فرض میں بیٹوں کے بیٹوں کی تعداد کل چھ نفر ہوتی تھی کیا تمام بیٹے برابر حصہ لیںگے یا ان کے باپ والا حصہ ان کے درمیان تقسیم ہوگا؟جواب: جو سوال آپ نے اوپر کیا ہے اس کے مطابق ، وقف، اولاد ذکور کے لئے تھا لیکن وہ مال ”طبقة بعد طبقٍ“ میں قانون ارث کے مطابق تمام ورثہ کے درمیان تقسیم ہوگا۔

دسته‌ها: وقف کے احکام

اجارہ (کرایہ) پر لی گئی موقوفہ زمین میں کنواں کھدوانا۔

اگر کوئی شخص موقوفہ زمین کو متولی سے کرایہ پر حاصل کرلے اور پھر اس میں کنواں کھدوائے کیا یہ کرایہ پر لینے والا موقوفہ زمین کے پانی سے مفت استفادہ کرسکتا ہے یا اس کو پانی کا کرایہ بھی ادا کرنا پڑے گا؟

جواب:اگر اجارہ فقط کھیتی کے لئے تھا تو کنواں کھود کر پانی نکالنے کے لئے دوسرے اجارہ کی ضرورت ہے، مگر یہ کہ عرف عام میں زمین کے اجارہ کے ساتھ کنواں کھودکر پانی نکالنا بھی شامل ہو ۔

دسته‌ها: وقف کے احکام

متروکہ پانی کے حوض انبار وغیرہ کے استعمال کا طریقہ

کیا ان حوضوں کو جو پہلے اہل محلہ کے لئے قابل استعمال تھیں لیکن اب ان کی کوئی ضرورت نہیں ہے، مہندم کرکے ان کی جگہ پر دارالقرآن تعمیر کردینا جائز ہے؟

جواب: احتیاط یہ ہے کہ اس جگہ کو اس کام کے لئے کرایہ پر حاصل کریں اور ان کے کرایہ کی رقم کو غریبوں کے لئے پانی کی پائپ لائن لگوانے میں خرچ کریں۔

دسته‌ها: وقف کے احکام
پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی