طواف میں حجر اسود کی طرف اشارہ کرنا کیا عمرہ مفردہ کے طواف کے شروع میں حجر اسود کی طرف ہاتھ سے اشارہ کرنا واجب ہے ؟ واجب نہیں ہے ۔ دستهها: طواف کے واجبات
مقام ابراہیم کی حدود سے نکل کر طواف کرنا کیا طواف کرنے والے کا ، خانہ کعبہ اور مقام ابراہیمی کی حدود میں ہونا ضروری ہے یا غیر اضطراری حالت میں بھی اس کی حدود سے باہر طواف کرسکتا ہے ؟ جواب :۔ مطلقاً جائز ہے ۔ دستهها: طواف کے واجبات
بچوں اور شیرخواروں کا طواف اگر طواف یا سعی کے دوران چھوٹے بچے سوجائیں یا طواف کے دوران نوزاد بچہ اپنے کپڑوں میں پیشاب کرلے تو اس کا کیاحکم ہے ؟ جواب :۔ دونوں صورتوں میں صحیح ہے انشاء اللہ ۔ دستهها: طواف
طواف کے جن مسائل میں مردہ مجتہد کی تقلید کی تھی ان مسائل میں زندہ مجتہد کے فتوی پر عمل کرنا طواف کے مسئلہ میں اگر مردہ مجتہد کی تقلید کی تھی تو اب آپ کے فتووں پر عمل کرسکتے ہیں ؟ طواف کے مسئلہ میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ دستهها: طواف کے احکام