بیماروں کے لئے لباس احرام کا نجس ہونا
بندہ ناچیز بیمار اور پیشاب پر ضبط ونہ ہونے کی وجہ سے ، اپنے احرام کے لباس کو پاک نہیں رکھ سکتا، میر ا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب:۔ جس قدر کرسکتے ہو ضبط اور برداشت کریں اور جس قدر عسروو حرج( شدید مشقت ) کاباعث ہوتو، اس مقدارمیں کوئی اشکال نہیں ہے ۔
بارہوں کی شب میں رمی جمرات کرنا
بوڑھے سن رسیدہ اور عذر رکھنے والے معذوراشخاص کو بارہویں تاریخ کی آدھی رات گذرنے کے بعد ، آئندہ روز کے اعمال بجا لانے کے لئے منیٰ سے جمرات میں لایا جاتا ہے اور پھر اس کے بعد مکہ مکرمہ لے جایا جاتا ہے اور بعد کے اعمال ، اسی شب میں انجام دیتے ہیں ، عذرنہ رکھنے والے غیر معذور حضرات نے بھی ایسا ہی کیا ہے البتہ رمی جمرات کے علاوہ کہ آنے والی کل یعنی آئندہ روز اس کو (رمی ) کو انجام دینے کے لئے واپس پلٹ آتے ہیں کیا ان کے اعمال صحیح ہیں ؟
جواب :۔ مکہ مکرمہ کے اعمال ( دونوں طواف اور سعی ) کو غیر معذور اشخاص کے لئے بھی بارہویں کی شب بلکہ گیارہویں کی شب میں آدھی رات گذر نے کے بعد انجام دیناجائز ہے ۔
طواف کرنے والوں کے دائرے سے خارج ہوکر طواف کرنا
حج کے زمانہ میں مسجد الحرام ( خانہ کعبہ ) کے کار کن اور خادم ، بیمار اور سن رسیدہ لوگوں کو چار پائی پر بیٹھا کر اپنے سروں پر طواف کراتے ہیں اور عام طور پر طواف کرنے والوں کے دالڑے سے ذرا ہٹ کر چلتے ہیں ، کیا ان کا حج صحیح ہے ؟
جواب:۔ ان کے طواف میں کوئی شکال نہیں ہے ، اس لئے کہ طواف میں ، معروف حد کی مراعات کرنا واجب نہیں ہے بلکہ احتیاط مستحب ہے اور صفوں سے متصل ہونا بھی شرط نہیں ہے ۔
بدن میں لگے ہوئے مصنوعی اعضاء سے استفادہ کرنا
کیا حالت احرام میں ایسے مصنوعی ہاتھ پیر کو جن پر چمڑے کو سلا گیا ہو ، جسم سے باندھنے پرکفارہ ہے ؟
جواب :۔ کوئی اشکال نہیں اور کفارہ بھی نہیں ہے ۔