نماز پڑھتے ہوئے منھ میں غصبیکھانے کے ذرّوں کو ہونا
منھ کے اندر غصبی یا مشتبہ کھانے کے ذرّات، کیا نماز کوباطل کردیتے ہیں؟
اس طرح کے ذرّات یہاں تک کہ اگر ان کے باقی رہنے کا علم بھی ہو غصبکے احکام میں نہیں ہیں بلکہتلف کے حکم میں ہیں ۔
اس چھت کے نیچے نماز پڑھنا جہاں افیم پی جاتی ہو
بہت سے لوگوں میں نیچے لکھی گئی دو باتیں مشہور ہیں، کیا ان کی کوئی علمی اور فقہی دلیل ہے؟۱۔ اس چھت کے نیچے نماز پڑھنا جہاں افیم استعمال ہوتی ہو باطل ہے؟۲۔ کیا افیم نجس ہے؟
افیم کا استعمال کرنا حرام اور ایک بہت بُرا کام ہے؛ لیکن دوباتیں جو آپ نے لکھی ہیں کوئی ایک بھی صحیح نہیں ہے ۔
تشہد اور سجدے کا بھول جانا
اگر کوئی شخص نما زکی پہلی رکعت میں سجدہ اور دوسری رکعت میں تشہد اور تیسری رکعت میں رکوع بھول جائے تو اس کا کیا وظیفہ ہے ؟
جواب:۔ اگر تیسری رکعت کے پہلے سجدہ میں متوجہ ہو جائے تو اس کو دوسری رکعت قرار دے، تشہد پڑھے اور نماز تمام کرنے کے بعد، بھولے ہوئے سجدے کی قضا بجالائے، اور پھر توضیح المسائل کے دستور کے مطابق ، سجدہ ٴ سہو بجالائے نیز احتیاط کے طور پر نماز کو دوبارہ پڑھے، اور اگر تیسری رکعت کے دوسرے سجدے کے بعد متوجہ ہوتو اس کی نماز باطل ہے ۔
بھولے ہوئے تشہد کی قضا
اگر کوئی شخص ، نماز میں تشہد بھول جائے ، کیاتشہد کی قضا بجالانے کے بعد، سلام پڑھے؟
جواب:۔ احتیاط یہ ہے کہ سلام بھی پڑھے ، اور اس کے بعد سجدہٴ سہو بھی کرے ۔
نماز کے دوران منھ سے خون آنا
اگر حالت نماز میں ، نمازی کے منھ میں خون آجائے کیا اس کی نماز باطل ہے ؟
جواب:اگر خون منھ کے اندر ہے تو نماز باطل نہیں ہے لیکن اگر وہ ایک درھم یا اس سے زیادہ مقدار میں ، ہونٹوں سے باہر آجائے ، تو نماز کو ترک کردے ، منھ کو پانی سے دھوئے پھر دوبارہ نماز پڑھے اور اگر خون ایک درھم کی مقدار سے کم ہو ، البتہ لعاب دہن کے ساتھ مخلوط ہو کر منھ سے باہر آجائے ، اس صورت میں بھی نماز ، محل اشکال ہے ، یعنی نماز درست نہیں ہے ۔