پیر ٹوٹنا یا وسیلہ سفر (گاڑی وغیرہ ) کا خراب ہو جانا
اگر حصر اور صد کے علاوہ کوئی مانع پیش آجائے ( جیسے اس کا پیر ٹوٹ جائے یاگاڑی وغیرہ خراب ہو جائے ، یا راستہ بھٹک جائے کیا اس پر مصدود اور محصور کے احکام جاری ہوں گے ؟
جواب :۔ اس شخص کی بہ نسبت جس کا پیر ٹوٹ گیا ہے ، محصور کے احکام اورباقی موانع جیسے گاڑی کا خراب ہونا یا دیگر مانع کے لئے ، مصدود کے احکام جاری ہوں گے ۔
قربانی بھیجنے کے بعد محصور کی صحتیابی
اس شخص کا کیا وظیفہ ہے جو محصورتھا اور اس نے اپنی قربانی کو منیٰ میں بھی بھیجدیا تھا اس کے بعد اس کی بیماری کی شدت میں کمی آگئی ہے ؟
جواب :۔ اس کے لئے باقی حاجیوں سے ملحق ہونا واجب ہے نیز تمام اعمال انجام دے م قربانی کرے اس صورت میں اس کا حج صحیح ہے ۔
جو شخص بیماری کی وجہ سے اعمال بجا لانے میں قادرنہیں ہے
اس شخص کا وظیفہ کیا ہے جوبیماری یا سی طرح کی دیگر وجوہات کی بناپر منیٰ کے اعمال یاطواف، سعی اور مکہ کے اعمال بجالانے پر قادر نہیں ہے ؟
جواب :۔ یہ شخص محصور کے حکم میں ہے لیکن اگر کسی کو نائب بنا سکتا ہے تو یہ کام حج کے اعادہ کے لئے کفایت کرے گا آئندہ سال دوبارہ حج کرنا لازم نہیں ہے ۔
اس شخص کا محصور (بیماروغیرہ)ہو جانا جس نے اپنا حج باطل کر دیا ہو
اس شخص کا حکم کیا ہے جس نے اپنا حج باطل کردیا اور پھر اس کے بعد محصور یا مصدود ہوگیا ہے ؟
جواب :۔ مصدر او رمحصور کے اعمال کو انجام دینا واجب ہے اور پھر اس کے بعد آئندہ سال حج بجالائے ۔